کرناٹک میں بارش کی قلت کے سبب سنگین مسائل کا خطرہ ؛ کاویری آبی تنازعہ

Source: S.O. News Service | Published on 5th September 2023, 1:21 PM | ریاستی خبریں |

 بنگلورو،5/ستمبر (ایس او نیوز/ایجنسی) طاس کاویری  کے علاقہ میں امسال مانسون کی بارش شروع ہونے کے بعد سے اب تک مناسب مقدار میں بارش نہیں ہونے کے نتیجہ میں کے آر ایس ڈیم اور کاویری پر تعمیر ڈیموں میں پانی کی سطح ابھر نہیں پائی ہے اور امسال کا ویری پانی کی تقسیم کو لیکر ایک بار پھر ریاست کرناٹک  اور تملناڈو کے درمیان بڑا تنازعہ کھڑا ہونے کے آثار نظر آنے لگے ہیں۔

اس معاملہ میں سپریم کورٹ سے اگر کرناٹک کے حق میں بہر فیصلہ نہ آیا تو اس سے نہ صرف ریاست کی حکومت بلکہ ساتھ ہی عوام کیلئے اور خصوصاً بنگلورو کے شہریوں کیلئے پینے کے پانی کا مسئلہ ایک سنگین مسئلہ بن سکتا ہے۔ اس وقت ہر گزرتے دن کے ساتھ کرناٹک اور تملناڈ حکومت کے درمیان اس مسئلہ کو لیکر ایک طرح سے پانی کیلئے جنگ شروع ہوگئی ہے۔

 2018 ک سپریم کورٹ کے فیصلہ کے بعد سے اب تک ریاست میں موسم کی مناسبت سے بارش ہونے سے پانی کی تقسیم کو لیکر کوئی بڑا مسئلہ پیش نہیں آیا تھا۔کرناٹک ہر سال تملناڈو کو جتنا پانی فراہم کرنا تھا فراہم کرتا آرہا تھا اور دونوں ریاستیں اس سے مطمئن بھی تھیں۔ کرناٹک تملمانڈو کیلئے مقررہ مقدار سے زیادہ پانی بھی بہا تارہاہے۔

 لیکن امسال ریاست میں مانسون کی بارش معمول کے مطابق نہ ہونے سے ریاست کی کانگریس حکومت پریشان ہے۔ طاس کاویری پر تعمیر آبی ذخیروں میں مناسب مقدار میں پانی اکٹھا نہیں ہوا ہے۔ کبنی بند اور کے آر ایس بندھ میں 21 اگست 2022 کو 102.63 ٹی ایم سی پانی کا ذخیرہ تھا۔ 

کاویری آبی تنازعہ: لیکن امسال 21 اگست کو ان دونوں آبی ذخیروں میں صرف 69.80 ٹیم ایم سی پانی ذخیرہ ہواہے۔ ان حالات کے باوجود تملناڈو حکومت ضد پر اڑی ہوئی ہے کہ کرناٹک ان کے حصہ کا پانی پوری مقدار میں انہیں فراہم کرے۔ جب کہ یہ حکومت کیلئے ناممکن نظر آرہا ہے۔ دوسری جانب مرکزی آبی ٹریبونل بھی اس وقت تملناڈو کے مطالبہ کی حمایت کررہی ہے۔ صاف ظاہر ہے کہ آبی ٹریبونل تملناڈو کے حق میں ہے۔ جو کرناٹک حکومت کیلئے پریشانی کا باعث بنا ہوا ہے۔ ریاستوں کے درمیان پانی کی تقسیم کے سلسلہ میں یہ فیصلہ کے وقت یہ نکتہ انداز کردیا ہے کہ اگر ریاست میں مقررہ مقدار میں بارش نہ ہونے اور خود ریاست پانی کیلئے پریشان ہوتو ان حالات میں کیا طریقہ کار اپنا یا جائے۔ کرناٹک حکومت نے سپریم کورٹ میں درخواست کی ہے کہ خشک سالی کے حالات میں پانی کی تقسیم زمینی حقائق کو مد نظر رکھ کر کئے جانے پر ٹربیونل کو پہلے مشورہ دے۔ ٹریبونل کی ہدایت پر کرناٹک سے تملناڈو کو پانی بہائے جانے سے اب اپوزیشن اور کاشتکار دونوں حکومت آڑے ہاتھوں لے رہے ہیں۔ یہ حقیقت ہے جسے تملناڈو نظر انداز کررہی ہے کہ کاویری تملناڈو کو جو پانی دینا ہے اس میں 227 ٹی ایم سی پانی تملناڈو میں ہی دیتا ہے۔ بقیہ 177.25 ٹیم ایم سی پانی کرناٹک کو ہر سال تملناڈو کو فراہم کرنا ہوتا ہے۔ 2018 میں ٹریبونل کے قیام کے بعد سے پانی کی تقسیم کے سلسلہ میں 22 اجلاس سمیت جملہ 84 اجلاس منعقد کئے گئے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

سیکس اسکینڈل معاملہ: لوک سبھا انتخاب کے درمیان کرناٹک جے ڈی ایس میں زبردست اختلاف، ریونّا کو پارٹی سے نکالنے کا مطالبہ

سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوگوڑا کے پوتے اور ہاسن سے رکن پارلیمنٹ پرجول ریونّا کے جنسی اسکینڈل نے کرناٹک میں ہلچل مچا رکھی ہے۔ ملازمہ کی شکایت پر پولیس نے پرجول ریونّا اور ان کے والد ایچ ڈی ریونّا کے خلاف ایف آئی آر درج کی ہے۔ کانگریس نے اس واقعے کے خلاف زبردست احتجاج شروع کر دیا ...

گزشتہ لوک سبھا الیکشن کے مقابلے اس الیکشن میں ووٹنگ میں کمی

  ۱۸؍ ویں لوک سبھا کے لئے پولنگ کے دو مرحلوں میں کرناٹک عام قومی رجحان سے جدا دکھائی دے رہا ہے۔ اس نے ۲۰۱۹ء کے لوک سبھا انتخابات کے مقابلے میں کم رائے دہندگی کے قومی رجحان کو غلط ثابت کر دیا ہے، حالانکہ بنگلورو نے ریاست کے ووٹنگ فیصد کو کافی حد تک کم کیا ہے۔

مرکز کی جانب سے جاری خشک سالی کے لیے ناکافی فنڈ کے خلاف کرناٹک حکومت کا احتجاج

خشک سالی میں راحت کے طور پر مرکزی حکومت کے ذریعے جاری مطالبے سے بہت کم فنڈ کے خلاف کرناٹک حکومت نے سخت احتجاج کیا ہے۔ ریاستی اسمبلی کے احاطے میں بابائے قوم مہاتما گاندھی کے مجسمہ کے سامنے وزیر اعلیٰ سدارمیا و نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار کی قیادت میں آج (27 اپریل) یہ احتاج کیا ...

جے ڈی ایس کے ایم پی کا فحش ویڈیو وائرل، کرناٹک حکومت نے تحقیقات کے لئے ایس آئی ٹی تشکیل دی

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے ہاسن لوک سبھا سیٹ سے بی جے پی اور جے ڈی ایس کے امیدوار پراجول ریوننا کے جنسی اسکینڈل کی تحقیقات کے لیے ایک خصوصی تحقیقاتی ٹیم بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ پراجول ریوننا کا مبینہ ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد خواتین کمیشن کی چیئرپرسن نے حکومت کو خط لکھ ...

مذہب کے نام پر ووٹ مانگنے کا الزام ؛ بنگلورو ساؤتھ سے بی جے پی امیدوار تیجسوی سوریا کیخلاف ایف آئی آر درج

کرناٹک میں لوک سبھا کی 28 میں سے 14 سیٹوں کے لیے جمعرات (26 اپریل) کے روز دوسرے مرحلے میں ووٹنگ ہو رہی ہے۔ اس دوران، بنگلورو ساؤتھ سیٹ سے بی جے پی امیدوار اور موجودہ ایم پی تیجسوی سوریا کیخلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ان پر مذہب کے نام پر ووٹ مانگنے کا الزام ہے۔ 25 اپریل کو موجودہ ...

چامراج نگر میں پولنگ بوتھ میں توڑ پھوڑ - سنگ باری - پولیس نے کیا لاٹھی چارج 

سرحدی علاقے چامراج نگر کے گاوں والوں نے انہیں بنیادی سہولتیں دستیاب نہ ہونے کی شکایت کرتے ہوئے بطور احتجاج الیکشن کا بائیکاٹ کیا تھا اس کے باوجود وہاں پولنگ کا انتظام کرنے پر مشتعل مظاہرین نے  سنگ باری کی اورپولنگ بوتھ کو توڑ پھوڑ کر رکھ دیا ۔ حالات پر قابو پانے کے لئے اور ...