کرناٹک میں دو خاتون افسروں کا جھگڑا سڑکوں پر اتر آیا، آئی پی ایس روپا مودگل نے آئی اے ایس روہنی سندھوری کی ’غیر شائستہ‘ تصاویر منظر عام پر پیش کیں

Source: S.O. News Service | Published on 20th February 2023, 11:51 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،20/فروری(ایس او  نیوز)کرناٹک کی دو خاتون افسروں کے درمیان ذاتیات کو لے کر لڑائی اتوار کے روز ایک بار پھر پستی پر آ پہنچی جب آئی پی ایس آفیسر ڈی روپا مودگل نے آئی اے ایس آفیسر روہنی سندھوری کی کچھ ذاتی تصویریں جو انہوں نے اپنے اقرباء سے شیر کی تھیں فیس بک پر اپ لوڈ کرنے کے ساتھ ساتھ ان پر 19الزامات عائد کئے۔ ان الزامات میں متوفی آئی اے ایس آفیسر ڈی کے روی سے روہنی کے مبینہ تعلقات کا بھی تذکرہ کیا گیا ہے۔روہنی کے خلاف تازہ الزامات کی بوچھار کرتے ہوئے کہا ہے کہ روہنی سندھوری فرض شکنی، کرپشن کی مرتکب ہیں۔ روپا نے ان الزامات کے ثبوت ہونے کا دعویٰ کیا۔روپا نے روہنی سندھوری اور جنتا دل(ایس) رکن اسمبلی سارا مہیش کے درمیان مصالحت پر سوال اٹھایا ہے اور کہا ہے کہ مصالحت کرنے کی کیا ضرورت تھی۔ شاید اس لئے کہ روہنی نے کچھ غلط کیا ہے۔یا کچھ چھپانے کی کوشش کر رہی ہیں۔ کیا وہ اپنی فرض شکنی یا کرپشن چھپا رہی ہیں۔ روپا نے روہنی پر ڈی کے روی اور روپا کے درمیان کئے گئے واٹس ایپ چاٹ، منڈیا ضلع پنچایت کی سی ای ا و کی حیثیت سے ضلع میں بیت الخلاء کی تعمیر میں دھاندلی کرنے،چامراج نگر ضلع اسپتال میں کورونا بحران کے دوران آکسیجن کی قلت کے سبب 24افراد کی موت کے مرحلہ میں لاپروائی،آئی اے ایس آفیسرس شلپا ناگ،ہرشا گپتا، منی ونن سے جھگڑے،ڈی کے روی کی موت کے بعد آئی پی ایس افسر ہریش سے روہنی سندھوری کی شادی کی افواہ۔رکن اسمبلی سارا مہیش پر روہنی کے بے بنیاد الزامات، میسور کے رکن پارلیمان پرتاپ سمہا پر الزامات۔ متعدد آئی اے ایس افسروں کو روہنی سندھوری نے غیر شائستہ تصاویر روانہ کیں، روہنی سندھوری کے شوہر اور سسر نے اس کے اثر ورسوخ کا استعمال کر کے ملک کے معروف گلوکار لکی علی کی زمین پر قبضہ جمالیا۔ اپنے اثر و رسوخ کا استعمال کر کے روہنی سندھوری اور اس کے شوہر کے بنگلورو میں ریئیل ایسٹیٹ کا کاروبار جما لیا ہے۔روپا کی طرف سے سوشیل میڈیا پر کی گئی الزامات کی بوچھار کے جواب میں روہنی سندھوری نے کہا کہ جس کا دماغی توازن بگڑ جائے اس پر تبصرہ کرنا فضول ہے۔ انہوں نے کہا کہ ذمہ دارانہ عہدوں پر رہنے والوں کو ایسا رویہ نہیں اپنانا چاہئے۔ روپا نے ان سے انتقام لینے کے لئے دماغی توازن گنوا دیا ہے اور جھوٹے الزامات عائد کر رہی ہیں روہنی نے ان کی تصویروں کے بارے میں جو روپا نے فیس بک پر شائع کی ہیں سوال کیا ہے کہ یہ تصویریں کن افسروں کو روانہ کی گئیں ان کے نا م ظاہر کریں۔انہوں نے روپا پر سرویس ضابطہ پامال کرنے کا الزام عالئد کیا اور کہا کہ اس کے خلاف وہ قانونی لڑائی جاری رکھیں گی۔

ایک نظر اس پر بھی

ہبلی : ناکام عاشقی کے نتیجے میں دوسرا قتل 

ہبلی میں ایک 20 سالہ لڑکی کو مبینہ طور پر چاقو کے وار کر کے قتل کر دیا گیا کیونکہ اس نے اپنے پڑوسی کی محبت کو ٹھکرا دیا تھا۔ اس شخص کو اپنی محبت کے انکار پر اتنا غصہ آیا کہ اس نے لڑکی کو قتل کر دیا۔ پولیس رپورٹ کے مطابق مذکورہ شخص نے خاتون کے گھر میں گھس کر اس پر چاقو سے وار کیا جب وہ ...

ایچ ڈی ریونا جنسی استحصال سے متعلق اغوا کیس میں جیل سے باہر آگئے

کرناٹک کے بنگلورو میں ایک خصوصی عدالت نے پیر کو ’فحش ویڈیو‘ اسکینڈل سے متعلق ایک ہائی پروفائل اغوا کیس میں پھنسے ہولیناراسی پورہ سے جنتا دل (ایس) کے ایم ایل اے ایچ ڈی ریونا کو مشروط ضمانت پر رہا کردیا ہے۔ سپریم کورٹ کے حکم کے بعد انہیں منگل کو پارپنا اگرہارا جیل سے مشروط طور پر ...

پرجول ریونا معاملہ کی سی بی آئی تحقیقات ہونی چاہیئے : سابق وزیر اعلی بسواراج بومئی

کرناٹک کے سابق وزیر اعلی بسواراج بومئی نے اتوار کے روز ایم پی پرجول ریوناکیس میں جاری خصوصی تفتیشی ٹیم (ایس آئی ٹی) کی تحقیقات کے بارے میں شدید خدشات کا اظہار کیا اور منصفانہ تحقیقات کو یقینی بنانے کے لئے مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) کی مداخلت کی ضرورت پر زور دیا۔

پرجول ریونا کےجنسی اسکینڈل کا شکار ایک متاثرہ کی آپ بیتی

کرناٹک کے مشہور سیکس اسکینڈل کیس کی ایک شکار نے آگے آکر معطل جے ڈی ایس لیڈر پرجول ریونا اور ان کے والد ایچ ڈی ریونا پر سنگین الزامات لگائے ہیں۔  رپورٹ  کے مطابق اس نے کہا کہ پرجول نے چار سے پانچ سال قبل اس کی بنگلور میں رہائش گاہ پر اس کی ماں کی عصمت دری کی تھی۔ میرے ساتھ بھی جنسی ...

سورنا نیوز چینل پر مسلمانوں کی نشاندہی پاکستانی پرچم سے کرنے پر چینل اور اینکر کے خلاف کارروائی کا مطالبہ ؛ اے پی سی آر نے اسسٹنٹ کمشنر سے کی شکایت

کنڑا نیوز  چینل ایشیاء نٹ سورنا ٹی وی  پر وزیر اعظم کی اقتصادی مشاورتی کونسل (EAC-PM) کی طرف سے جاری کردہ آبادی کی رپورٹ پر تبادلہ خیال کرنے کے دوران  چینل پر ہندو آبادی کی نمائندگی کے لیے ہندوستانی پرچم اور مسلمانوں کی نمائندگی کے لیے پاکستانی پرچم  دکھائے جان کو لے کر ایک طرف ...