کرناٹک انتخابات: کانگریس پارٹی نے جاری کیا انتخابی منشور، کیا بجرنگ دل اور پی ایف آئی پر پابندی عائد کرنے کا وعدہ منشور میں شامل ہے ؟

Source: S.O. News Service | Published on 3rd May 2023, 1:08 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،3؍مئی (ایس او نیوز؍ایجنسی) کانگریس کے قومی صدر ملیکارجن کھرگے، کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ سدارمیا، کرناٹک کانگریس کے صدر ڈی کے شیوکمار نے بنگلورو میں کرناٹک اسمبلی انتخابات کے لیے کانگریس کا منشور جاری کیا۔ کانگریس پارٹی نے اپنے منشور میں 5 ضمانتوں گریہ جیوتی، گریہ لکشمی، انا بھاگیہ، یووا ندھی اور شکتی کا اعادہ کیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام 'سروا جنانگدا شانتیہ تھوٹا' (تمام برادریوں کا پرامن باغ) رکھا ہے۔

کانگریس کے منشور میں کیا ہے؟

  • گریہ جیوتی - گھرانوں کو ماہانہ 200 یونٹ مفت بجلی۔
  • گریہ لکشمی - ہر گھر کی خاتون سربراہ کو 2000 روپے کی ماہانہ امداد۔
  • انا بھاگیہ - بی پی ایل کنبوں کو فی شخص 10 کلو چاول مفت۔
  • یووا ندھی - ہر بے روزگار گریجویٹ کے لیے 3000 روپے ماہ اور ہر بے روزگار ڈپلومہ ہولڈر کے لیے 1500 روپے ماہانہ معالی اعانت۔
  • شکتی - ریاست بھر میں ہر عورت کے لیے مفت بس سفر۔
  • 2006 کے بعد کے ملازمین کی پرانی پنشن بحال کرنے کا وعدہ۔
  • کشیردھارے یوجنا - دودھ کی سبسڈی میں 5 روپے سے بڑھا کر 7 روپے فی لیٹر۔
  • حکومت اگلے 5 سالوں میں کسانوں کی بہبود کے لیے 1.5 لاکھ کروڑ روپے فراہم کرے گی۔
  • ناریل کے کسانوں اور دیگر کے لیے ایم ایس پی کو یقینی بنایا جائے گا۔
  • کسانوں کے لیے بلاسود قرض کی رقم 3 لاکھ روپے سے بڑھا کر 10 لاکھ روپے کی جائے گی۔
  • 2.5 لاکھ خالی سرکاری اسامیاں ایک سال کے اندر پُر کی جائیں گی۔
  • 25000 اربن ورکرز کو ریگولرائز کرنے کا وعدہ۔
  • ہر ایک پورکرمیکا کو 10 لاکھ روپے کا انشورنس۔
  • کل ریزرویشن میں 75 فیصد اضافہ اور اہل کمیونٹی کے ریزرویشن میں بھی اضافہ۔
  • 10 مئی کو ووٹنگ، 13 مئی کو نتائج

منشور کو جاری کرتے ہوئے کانگریس کے صدر ملیکارجن کھرگے نے کہا ’’میں گیارنٹی دیتا ہوں کہ حکومت سازی کے پہلے دن، کابینہ کی پہلی میٹنگ میں تمام وعدوں پر عمل کیا جائے گا۔ وہیں، بی جے پی کی طرف سے منظور کیے گئے دیگر عوام مخالف قوانین کو ایک سال کے اندر منسوخ کر دیا جائے گا۔‘‘

یادرہے کہ کرناٹک اسمبلی کے انتخابات 10 مئی کو ہوں گے اور ووٹوں کی گنتی 13 مئی کو ہوگی۔ کل 3632 امیدوار میدان میں ہیں جن میں بی جے پی کے 707 اور کانگریس کے 651 امیدوار شامل ہیں، جبکہ 1720 امیدوار آزاد حیثیت سے انتخاب لڑیں گے۔بتاتے چلیں کہ  یہ الیکشن کانگریس اور بی جے پی دونوں ہی کیلئے اپنی ساکھ بچانے کا مسئلہ بنا ہوا ہے کیونکہ  اس میں ہونے والی شکست اور فتح کا اثر آئندہ سال ہونے والے لوک سبھا الیکشن پر  پڑے گا۔ 

کیا بجرنگ دل اور پی ایف آئی پر پابندی لگانے کا وعدہ، کانگریس کے انتخابی منشور میں شامل ہیں؟  کانگریس کا منشورجاری ہونے کے بعد کئی اخبارات اور سوشیل میڈیا میں یہ خبریں  گردش کررہی ہیں کہ  کانگریس اقتدار میں آنے کی صورت میں بجرنگ دل اور پی ایف آئی پر پابندی لگائی جائے گی، لیکن کانگریس کے  منشور میں بجرنگ دل اور پی ایف آئی  پر پابندی کا  مخصوص لفظ  نہیں ہے۔ منشور میں کہا گیا ہے  کہ  آئین کے لیے خطرہ بننے والی تنظیموں پر پابندی عائد کی  جائے گی۔یہ بھی  کہا گیا ہے کہ کانگریس پارٹی ایسے افراد اور تنظیموں کے خلاف سخت اور فیصلہ کن کارروائی کرنے کے لیے پرعزم ہے جو ذات پات یا مذہب کی بنیاد پر برادریوں کے درمیان نفرت پھیلاتے ہیں۔ 

البتہ منشور میں   کہا گیا ہے، "ہم سمجھتے ہیں کہ قانون اور آئین سب سے مقدم ہیں اور بجرنگ دل، پی ایف آئی جیسی تنظیموں کے ذریعہ اس کی خلاف ورزی نہیں کی جا سکتی ہے۔ یہ تنظیمیں اکثریتی یا اقلیتی برادریوں کے درمیان دشمنی یا نفرت کو فروغ دے رہی ہیں۔ اگر پارٹی ریاست میں برسراقتدار آتی ہے تو وہ قانون کے مطابق فیصلہ کن کارروائی کرے گی ۔ اس کے ساتھ ہی کانگریس پارٹی کا یہ بھی کہنا ہے کہ  اقتدار میں آنے کے ایک سال کے اندر ریاست میں موجودہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) حکومت کے ذریعے منظور کیے گئے تمام غیر منصفانہ قوانین اور دیگر عوام مخالف قوانین کو منسوخ  کیا جائے گا۔

کانگریس نے درج فہرست ذات (ایس سی)، درج فہرست قبائل (ایس ٹی) اور دیگر پسماندہ طبقات (او بی سی) اقلیتوں اور لنگایت اور ووکلیگاس جیسی دیگر برادریوں کی امیدوں اور خواہشات کو پورا کرنے کے لیے ریزرویشن کی حد کو 50 فیصد سے بڑھا کر 75 فیصد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پارٹی نے کہا کہ وہ ایس سی کے لیے ریزرویشن کو 15 سے بڑھا کر 17 فیصد اور ایس ٹی کے لیے تین سے سات فیصد کرنے اور چار فیصد کے اقلیتی ریزرویشن کو بحال کرنے اور لنگایت، ووکلیگا اور دیگر کمیونٹیز کے لیے ریزرویشن بڑھانے کے لیے پرعزم ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

ہبلی : ناکام عاشقی کے نتیجے میں دوسرا قتل 

ہبلی میں ایک 20 سالہ لڑکی کو مبینہ طور پر چاقو کے وار کر کے قتل کر دیا گیا کیونکہ اس نے اپنے پڑوسی کی محبت کو ٹھکرا دیا تھا۔ اس شخص کو اپنی محبت کے انکار پر اتنا غصہ آیا کہ اس نے لڑکی کو قتل کر دیا۔ پولیس رپورٹ کے مطابق مذکورہ شخص نے خاتون کے گھر میں گھس کر اس پر چاقو سے وار کیا جب وہ ...

ایچ ڈی ریونا جنسی استحصال سے متعلق اغوا کیس میں جیل سے باہر آگئے

کرناٹک کے بنگلورو میں ایک خصوصی عدالت نے پیر کو ’فحش ویڈیو‘ اسکینڈل سے متعلق ایک ہائی پروفائل اغوا کیس میں پھنسے ہولیناراسی پورہ سے جنتا دل (ایس) کے ایم ایل اے ایچ ڈی ریونا کو مشروط ضمانت پر رہا کردیا ہے۔ سپریم کورٹ کے حکم کے بعد انہیں منگل کو پارپنا اگرہارا جیل سے مشروط طور پر ...

پرجول ریونا معاملہ کی سی بی آئی تحقیقات ہونی چاہیئے : سابق وزیر اعلی بسواراج بومئی

کرناٹک کے سابق وزیر اعلی بسواراج بومئی نے اتوار کے روز ایم پی پرجول ریوناکیس میں جاری خصوصی تفتیشی ٹیم (ایس آئی ٹی) کی تحقیقات کے بارے میں شدید خدشات کا اظہار کیا اور منصفانہ تحقیقات کو یقینی بنانے کے لئے مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) کی مداخلت کی ضرورت پر زور دیا۔

پرجول ریونا کےجنسی اسکینڈل کا شکار ایک متاثرہ کی آپ بیتی

کرناٹک کے مشہور سیکس اسکینڈل کیس کی ایک شکار نے آگے آکر معطل جے ڈی ایس لیڈر پرجول ریونا اور ان کے والد ایچ ڈی ریونا پر سنگین الزامات لگائے ہیں۔  رپورٹ  کے مطابق اس نے کہا کہ پرجول نے چار سے پانچ سال قبل اس کی بنگلور میں رہائش گاہ پر اس کی ماں کی عصمت دری کی تھی۔ میرے ساتھ بھی جنسی ...

سورنا نیوز چینل پر مسلمانوں کی نشاندہی پاکستانی پرچم سے کرنے پر چینل اور اینکر کے خلاف کارروائی کا مطالبہ ؛ اے پی سی آر نے اسسٹنٹ کمشنر سے کی شکایت

کنڑا نیوز  چینل ایشیاء نٹ سورنا ٹی وی  پر وزیر اعظم کی اقتصادی مشاورتی کونسل (EAC-PM) کی طرف سے جاری کردہ آبادی کی رپورٹ پر تبادلہ خیال کرنے کے دوران  چینل پر ہندو آبادی کی نمائندگی کے لیے ہندوستانی پرچم اور مسلمانوں کی نمائندگی کے لیے پاکستانی پرچم  دکھائے جان کو لے کر ایک طرف ...