میڈیکل ایجو کیشن منسٹرڈاکٹر سدھاکر کے والد کے بعد اب بیوی اور بیٹی بھی ہوگئے کورونا کے شکار
بنگلورو،23؍جون (ایس او نیوز) ایک دن قبل میڈیکل ایجو کیشن منسٹرڈاکٹر کے سدھاکر کے 82سالہ والد کی کووِڈ19 رپورٹ پوزیٹیو نکلی تھی۔ اوراب پتہ چلا ہے کہ ان کی بیوی اور بیٹی بھی اس مر ض کا شکار ہوگئے ہیں۔
ڈاکٹر سدھاکر نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ گھر کے افراد کی رپورٹس آگئی ہیں اور بدقسمتی سے میری بیوی اور بیٹی کی رپورٹ پوزیٹیو آئی ہے جبکہ میری اپنی اور دو بیٹوں کی رپورٹ نگیٹیو نکلی ہے۔انہوں نے کہا کہ ان کے عمر رسیدہ والد کیشو ریڈی کا علاج کووِڈ کے لئے مخصوص اسپتال میں ہورہا ہے۔معلوم ہوا ہے کہ وزیر موصوف کے گھریلو ملازم کی رپورٹ بھی پوزیٹیو آئی ہے اور اس کا علاج بھی اسی اسپتال میں ہورہا ہے۔
خیال رہے کہ ڈاکٹر سدھاکر اپریل کے مہینے میں ایک کورونا پوزیٹیو صحافی کے رابطے میں آنے کی وجہ سے دیگر 3وزیروں کے ساتھ کوارنٹین کیا گیا تھا۔