2021ء کے آغازہی میں کرناٹک میں کوروناویکسین دستیاب ہوگی

Source: S.O. News Service | Published on 28th October 2020, 11:35 AM | ریاستی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

ریاست میں کووڈمتاثرین کے معاملات میں غیرمعمولی کمی اعدادوشمارکے فرق کانتیجہ نہیں:سدھاکر

بنگلورو،28؍اکتوبر(ایس او نیوز) ریاستی وزیربرائے طبی تعلیم وصحت ڈاکٹرکے سدھاکرنے کہاکہ آئندہ سال 2021ء کے آغازہی میں کوروناویکسین دستیاب ہونے کی قوی امیدہے۔ریاست کے تمام باشندوں کوکوروناویکسین فراہم کی جائے گی۔

ودھان سودھامیں آج آسٹراجنیکا ادارہ کے نمائندوں کے ساتھ ہوئی میٹنگ کے بعداخباری نمائندوں سے بات چیت کے دوران سدھاکرنے کہا کہ پونے کے سیرم ادارے کے ساتھ آسٹراجنیکاادارے نے معاہدہ کرتے ہوئے کوروناویکسین کا تجربہ شروع کیاہے۔عالمی سطح پرآکسفورڈیونیورسٹی اورآسٹراجنیکانامی کمپنی کے اشتراک سے بننے والی کوروناویکسین کی پہلی کھیپ لگانے کی تیاری کرنے کوکہاگیاہے۔ یہ ویکسین تمام عمرکے افرادمیں قوت مدافعت پیداکرتی ہے اورطبی ماہرین پرامیدہیں کہ جلدہی اس ویکسین کی منظوری ممکن ہے۔سدھاکرنے کہا کہ میسورکے جے ایس ایس میڈیکل کالج کے ساتھ بھی اس ویکسین کے تجربہ کے حوالے سے معاہدہ ہواہے۔

انہوں نے مزیدکہاکہ ہندوستان میں اس کوروناویکسین کا گزشتہ 56دن قبل ہی پہلے مرحلہ کا کامیاب تجربہ ہواہے۔ مزیددوسرے اورتیسرے مرحلہ میں ملک کے 1600افراد پر اس ویکسین کا تجربہ کیاجارہاہے۔اس ویکسین کوفراہم کرنے والے ادارے سے کہاگیاہے کہ وہ کوروناویکسین کے اس تجربہ میں مزید افراد کوشامل کرے۔اس کے علاوہ ریاست میں بھی کوروناویکسین کی تقسیم کے سلسلہ میں بھی تبادلہ خیال کیاگیاہے۔ادارے نے کہا ہے کہ 100 کروڑافراد کوکوروناویکسین دینے کی اہلیت ہے۔ ڈاکٹرسدھاکرنے کہا کہ مرکزی محکمہ برائے صحت کے اشتراک عمل سے ماہرین صحت،تکنیکی ماہرین اورسپلائی کرنے والوں پرمشتمل تجربہ کارماہرین کی تکنیکی (ایپیڈمک ٹکنک)کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔یہ کمیٹی کوروناویکسین کی سپلائی، ذخیرہ اندوزی اورتقسیم کاری کے معاملہ میں صلاح ومشورہ دے گی۔

ڈاکٹرسدھاکرنے واضح طورپر کہاکہ ریاست میں پہلے مرحلہ میں ریاست کے تمام ہیلتھ ورکرس کوکوروناویکسین دینے کی تیاری کرلی گئی ہے۔دوسرے مرحلہ میں بزگوں ودیگرناسازی طبیعت سے دوچارافرادسمیت حاملہ اورزچہ خواتین کوبھی یہ ویکسین دی جائے گی۔انہوں نے کہاکہ کوروناویکسین کی قیمت کے سلسلہ میں بات چیت چل رہی ہے،تاہم ویکسین کے لیے کسی بھی قسم کی کوئی قیمت طے نہیں کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ سردست ہماری حکومت کووڈ۔19ٹیسٹ،علاج ودیگراخراجات کا بوجھ اٹھائی ہے،اسی طرح ریاست کے تمام باشندوں کے لیے کوروناویکسین مفت فراہم کرنے کے لیے حکومت تیارہے۔سدھاکرنے کہاکہ پہلے مرحلہ کے تجربہ کے دوران ویکسین دینے کے 28دنوں بعداینٹی باڈی پیداہواہے۔پہلے مرحلہ میں کورونا ویکسین صرف ان لوگوں کودی گئی جن میں کوروناکی کوئی علامت نہیں تھی۔ دوسرے اورتیسرے مرحلہ میں کوروناوائرس سے متاثرہونے والوں کوبھی ویکسین کے تجربہ میں شامل کیاگیاہے۔کوروناویکسین کاکامیاب تجربہ اور مرکزی حکومت سے اجازت حاصل ہونے کے بعدریاست میں کوروناویکسین کے استعمال کے سلسلہ میں مرکزسے بات چیت کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ کوروناویکسین 5سال کی عمروالوں سے تمام عمرکے افرادمیں تجربہ کرنے کی کوشش ہوگی۔انہوں نے کہاکہ کسی بھی مرض کے لیے ویکسین کی دریافت کے لیے 5تا6سال درکارہوتے ہیں۔لیکن ہمارے ملک میں سات آٹھ مہینوں میں ویکسین دریافت کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ سدھاکرنے کہا کہ کوروناکے ابتدائی دنوں میں وزیراعلیٰ نے مجھے صحت کا چارج دیاتھا۔اب صحت کا قلمدان مجھے دیاگیاہے، قلمدان لینے کے بعدگزشتہ 10دنو ں کے دوران کورونامعاملات میں غیرمعمولی کمی دیکھی جارہی ہے،اس کمی کوچندلوگ مشتبہ اورمشکوک نظروں سے دیکھ رہے ہیں۔ہم نے اعدادوشماربتانے میں کوئی فرق نہیں کیا۔عالمی ادارہ صحت نے خود کرناٹک حکومت کی شفافیت پرپسندیدگی کا اظہارکیاہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...