ریاست کرناٹک میں بارش کا قہر جاری ، 5افراد ہلاک

Source: S.O. News Service | Published on 18th July 2022, 11:32 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،18؍جولائی(ایس او  نیوز)شمالی کنڑا ضلع کے سوائے ریاست کے بقیہ اضلاع میں بارش میں کمی کے باوجود ندیاں خطرہ کے نشان سے اوپر بہہ رہی ہیں جس سے سیلاب زدہ صورتحال کا سامنا جاری ہے۔بارش اور سیلاب کی وجہ سے علاحدہ واقعات میں بزرگ خاتون سمیت5افراد ہلاک ہوگئے ہیں،زمین کھسکنے کی وجہ سے4تا5علاقوں میں ٹرافک میں خلل پڑاہے،کورگ،شیموگہ، چکمگلور، ہاسن، شمالی کنڑا اور اُڈپی میں بارش نے تھوڑی راحت دی ہے، لیکن شمالی کنڑا میں بارش جاری ہے۔ بارش کی وجہ سے شراوتی سمیت دیگر ندیوں میں طغیانی آگئی ہے جس سے ندی طاس میں بسنے والوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ اسی طرح مہا راشٹرا اور بیلگاوی کے مغربی گھاٹ علاقہ میں بھاری بارش کی وجہ سے کرشنا،دودھ گنگا ندی سمیت دیگر ندیاں خطرہ کے نشان سے اوپر بہہ رہی ہیں۔

بیلگاوی میں 13پل پانی میں ڈوب گئے ہیں،جبکہ تنگبھدرا ڈیم سے1.5لاکھ کیو سکس پانی بہا ئے جانے سے طاس علاقوں میں بسنے والوں کو احتیاط برتنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ بارش کے درمیان ریاست میں زمین کھسکنے،راستہ کٹنے کے واقعات مسلسل جاری ہیں،شمالی کنڑا،شیموگہ اضلاع کے مزید 4مقامات پر زمین کھسکنے کے واقعات پیش آئے ہیں۔شمالی کنڑا کے ہوناور تعلقہ،سولے مرکی کے قریب قومی شاہراہ پر زمین کھسکنے کی وجہ سے ہوناور تا ساگر رابطہ منقطع ہوگیا ہے۔

اسی طرح شیموگہ ضلع کے ہوسنگر تعلقہ ممباررو گرام پنچایت حدود کے مائتہلی اور ہنچا روڈ کو نقصان پہنچا ہے،جبکہ سورب تعلقہ کے انڈیگا گرام پنچایت حدود کے دیوتی کو پہ دیہات کے بڑے تالاب کی پل ٹوٹ کر ٹرافک میں خلل پڑا ہے۔ کورگ ضلع کے مڈ یکیری تعلقہ کا ٹی کیری میں بو پیا نامی شخص کے کافی باغیچہ میں زمین10فیٹ دھنس گئی ہے۔2018میں بھی اسی علاقہ میں ز مین2فیٹ دھنس گئی تھی،اس دوران دودھ گنگا ندی میں مچھلی کا شکار کرنے گئے بیلگاوی ضلع نپانی تعلقہ کے ماندود دیہات کے شیواجی پوروا(55)،کاپیر پھسل کر،ہاسن ضلع تملاپور دیہات میں مچھلی پکڑنے گئے کشور(38)،راجنا(50) کی کشتی الٹ جا نے سے اور ٹمکور میں گبی گیٹ کے قریب سڑک پر بہہ رہے ڈرائینج کے پانی کا نظارہ کو موبائل فون میں نظر بند کرنے کے دوران آٹو ڈرائیور امجد بہہ جانے کے واقعات پیش آئے ہیں۔کورگ ضلع کے سوموار پیٹ تعلقہ شنی وارو سنتے کے قریب سلے گلا لے دیہات میں دیوار بیٹھنے سے زخمی وستتما(70) نے اسپتال میں دم توڑ دیا۔

ایک نظر اس پر بھی

کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدارامیا نے بی جے پی قائدین پر طنز کرتے ہوئے پوچھا ؛ آپ خود کو بار بار پٹوانے ہمارے ہاتھوں میں چھڑی کیوں دیتے ہو ؟

کانگریس حکومت کو گھیرنے جھوٹے پروپیگنڈے پر ریاستی بی جے پی قائدین پر طنز کرتے ہوئے  وزیر اعلیٰ  سدارامیا نے ان سے ایک سخت سوال کیا۔ آپ ہمارے ہاتھوں میں چھڑی دے کر بار بار خود کو کیوں پٹوارہے ہیں؟

کمارا سوامی بلیک میلنگ کے بادشاہ، سیکس ویڈیوز گشت کروانے کے پیچھے جے ڈی ایس لیڈر کا ہاتھ: ڈی کے شیوکمار

کرناٹک کے نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار نے الزام عائد کیا کہ ہاسن کے ایم پی پرجول ریونا سے متعلق فحش ویڈیوز کو گشت کروانے کے پیچھے جے ڈی ایس لیڈر ایچ ڈی کماراسوامی کا ہاتھ ہے۔

ایچ ڈی ریونّا کو اغوا معاملہ میں نہیں ملی راحت، 14 مئی تک عدالتی حراست میں بھیجنے کا حکم

جنسی اسکینڈل معاملے میں اغوا و تاوان کی دفعات کے تحت گرفتار جے ڈی ایس رکن اسمبلی ایچ ڈی ریونّا کو آج عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت نے انہیں کوئی راحت نہ دیتے ہوئے 14 مئی تک عدالتی حراست میں بھیج دیا ہے۔ انہیں 4 مئی کو ایس آئی ٹی نے گرفتار کیا تھا اور آج (8 مئی) تک وہ ایس آئی ٹی کی ...

25,000پین ڈرائیوزتقسیم؛ سابق وزیراعلیٰ کمار سوامی کا الزام، پرجول ریونا کے خلاف جنسی استحصال کے الزامات میں سازش

  سابق وزیر اعلیٰ نے 28 اپریل کو کانگریس حکومت کے ذریعہ تشکیل دی گئی خصوصی تحقیقاتی ٹیم (ایس آئی ٹی) کو بھی بدنام کرنے کی کوشش کی جو پرجول کے خلاف متعدد خواتین کے ساتھ جنسی زیادتی کے الزامات کی تحقیقات کے لئے سوشل میڈیا پر مبینہ طور پر اس میں شامل ویڈیوز کے بعد شروع ہوئی۔

کرناٹک میں بی جے پی کا مسلمانوں کے خلاف متنازع ویڈیو، پولیس کا ایکس کو نوٹس

رپورٹس کےمطابق منگل کو کرناٹک پولیس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس‏کو نوٹس جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی انتخابی مہم کے ویڈیو کو انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے تحت ہٹائے۔