منشیات مافیا تفتیش کیلئے انٹلی جنس شعبہ کا استعمال : بسواراج بومئی
بنگلورو، 14؍ستمبر (ایس او نیوز) پڑوسی ریاستوں سے آنے والی منشیات اشیاء کی نگرانی مزید سخت کرنے کے لئے سرحد ی اضلاع میں پولیس تعینات کی جائے گی۔ منشیات کے جال کی تفتیش کے لئے انٹلی جنس محکمہ کا استعمال کیا جائے گا۔ وزیر داخلہ بسواراج بومئی نے یہ کہی۔
اتوار کے دن نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ منشیات کے جال کے خلاف کارروائی مزید سخت کی جائے گی۔ تفتیش کے زاوئیے سے آئندہ ہفتہ بہت اہم ہوگا، سی سی بی کو مزید طاقتور بنائیں گے ، عملہ بڑھائیں گے، سہولتیں بھی دی جائے گی۔ این ڈی پی ایس ضابطہ نافذ کرنے میں چند مسائل ہیں۔ جن کو دور کرنے کے لئے ماہرین سے جلد مشورہ ہوگا۔
بسواراج بومئی نے کہا کہ منشیات کے جال سے ہر ایک کو خبر دار رہنا ہوگا۔ پورے سماج میں بیداری لانی ہوگی۔ اس طرح کسی کو کوئی بھی اطلاع ملے ، تو اسے سنجیدگی سے لینے کی اجازت دی گئی ہے، کسی بھی طرح کی اطلاع تفتیش میں مدد گار ہوسکتی ہے۔ بسواراج بومئی نے پہلے بھی کہا ہے کہ ریاست کو منشیات کے جال سے آزاد کرنے کے لئے حکومت سنجیدہ ہے وہ کسی دباؤں میں نہیں آئے گی۔