بھٹکل: مرڈیشورمندرمیں ریاستی گورنر کا درشن

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 17th December 2023, 2:07 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 17/ دسمبر (ایس او نیوز) کرناٹکا کے گورنر تھاو چند گہلوت نے مشہورسیاحتی مرکزمرڈیشور میں مندر پہنچ کر درشن اور پوجا کی کارروائی انجام دی  جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔

اس موقع پر مندر انتظامیہ کمیٹی کی طرف سے گورنر موصوف کی شال پوشی اور تنہیت کی گئی ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل 2021 میں بھی انہوں نے مرڈیشور کا دورہ کیا تھا ۔ گورنر مندر کے 'وزیٹرس بک' میں اپنے تاثرات کے طور پر امن عالم کے لئے صرف ایک دعائیہ جملہ لکھا ۔ 

انہوں نے مرڈیشور کے ساحل ، خوبصورت ماحول اور شاندار مندر کے تعلق سے اپنی مسرت اور خوشی کا اظہار کیا ۔ 

گورنر کے دورہ کے موقع پر ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر، اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر نینا این، تحصیلدار تیپّے سوامی، مندر کے مینیجرمنجو ناتھ شیٹی، ستیش شٹی وغیرہ موجود تھے ۔ اس دورہ کے پس منظر میں پولیس نے علاقے میں حفاظتی بندوبست سخت کر دیا تھا ۔

ایک نظر اس پر بھی

اُترکنڑا کے عازمین حج کے لئے بھٹکل میں فراہم کی گئی ویکسین کی سہولت؛ سفر حج پر ضلع سے روانہ ہوں گے 220 لوگ

ضلع اُترکنڑا کے عازمین حج کے لئے جمعرات کو بھٹکل تنظیم ہال میں ویکسین کی سہولت فراہم کی گئی، جس کے لئے تنطیم کی طرف سے ضلع حج کمیٹی کی جانب سے تمام عازمین کو ویکسین کے لئے بھٹکل تنظیم آفس پہنچنے  کی ہدایت جاری کی گئی تھی۔

ہبلی میں منعقدہ انٹرکالج کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھٹکل انجمن کا شاندار پرفارمینس؛ دوسرا مقام حاصل کرنے میں کامیاب

ہبلی میں منعقدہ کرناٹکا یونیورسٹی دھارواڑ (کے یو ڈی) سکینڈ زون انٹرکالج کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھٹکل انجمن انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ اینڈ کمپوٹر اپلیکشن (AIMCA) نے شاندارپرفارمینس پیش کرتے ہوئے دوسرا مقام حاصل کیا ہے۔

بھٹکل : کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ ویرپّا موئیلی نے وزیراعظم مودی کو قرار دیا بدھو؛ شکست کے خوف کی وجہ سے بول رہے ہیں جھوٹ پر جھوٹ

  وزیر اعظم نریندر مودی کو بدھو قرار دیتے ہوئے  کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ اور سابق مرکزی وزیر  ویرپّا موئیلی نے  کہا کہ شکست کے  خوف سے مودی جھوٹ پر جھوٹ بول رہے ہیں۔ بھٹکل میں  کانگریس کے  حق میں انتخابی پرچار کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے  موئیلی نے کہا کہ  وزیر اعظم نریندر مودی ...

لوک سبھا انتخابات کو لے کر بھٹکل کے ووٹروں میں بیداری پیدا کرنے شرالی میں چلائی گئی دستخطی مہم

اُترکنڑا لوک سبھا انتخابات میں زیادہ سے زیادہ پولنگ کو یقینی بنانے کے تعلق سے ضلع کے تمام تعلقہ جات میں ووٹنگ بیداری مہم چلائی جارہی ہے، اسی طرح کی ایک ووٹنگ دستخطی مہم پیر کو تعلقہ کے شرالی میں چلائی گئی۔ 

ریاض کے بعد دمام اور جدہ بھٹکلی جماعتوں نے بھی ممبران سے کی ووٹنگ میں حصہ لینے کی اپیل؛ فری ائیرٹکٹ کی بھی پیشکش

لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے میں بھٹکل اور اُترکنڑا میں  7/مئی کو ووٹنگ ہوگی ، یعنی وقت بالکل کم بچا ہے۔ ایسے میں ایک طرف  بھٹکل اسوسی ایشن ریاض نے پہل کرتے ہوئے  اپنے ممبران کے لئے جماعت کی طرف سے  ائیر ٹکٹ  کا اعلان کیا،  وہیں دوسری طرف  لوک سبھا انتخابات کی سنگینی کو ...