کرناٹکا میں بارش کی شدید قلت؛ 161 تعلقہ جات کو قرار دیا گیا سخت قحط زدہ
بینگلورو 14 / سمتمبر (ایس او نیوز) ریاستی حکومت کی طرف سے جاری ایک بیان کے مطابق جملہ 161 تعلقہ جات کو برسات کی کمی کی وجہ سے سخت قحط زدہ قرار دیا گیا ہے ۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ سال 2023 کے مانسون میں برسات کی قلت کی وجہ سے ریاست کے 31 اضلاع اور 236 تعلقہ جات میں سے 195 تعلقہ جات میں قحط جیسی صورتحال پیدا ہوگئی ہے ۔ ان میں سے 161 تعلقہ جات کو آَئندہ 6 مہینے یا اس ضمن میں حکم ثانی جاری ہونے تک سخت قحط زدہ قرار دیا گیا ہے ۔ جبکہ 34 تعلقہ جات میں قحط کی صورتحال میانہ درجہ کی ہے ۔
بتایا گیا ہے کہ مرکزی حکومت کی طرف سے قحط کی صورتحال کے لئے طے شدہ رہنما اصولوں کے تحت جائزہ لیتے ہوئے ڈپٹی کمشنروں نے ریاستی حکومت کو جو رپورٹس بھیجی تھی، اسی کی بنیاد پر ریاستی حکومت نے یہ فیصلہ لیا ہے ۔