کرناٹک میں بدعنوانی کیخلاف احتجاج، وزیراعلیٰ کے استعفیٰ کی مانگ

Source: S.O. News Service | Published on 5th March 2023, 12:58 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو، 5/مارچ (ایس او نیوز/ایجنسی) کرناٹک میں 40؍ لاکھ رشوت لیتے ہوئے  رکن اسمبلی  کے بیٹے کی گرفتاری اور اس کے گھر سے 6؍ کروڑ روپے کی برآمدگی  کے بعد بی جےپی سرکار کی بدعنوانی کے خلاف سنیچر کو کانگریس سڑکوں پر اتر آئی۔ سابق وزیراعلیٰ  سدا  رمیا، کرناٹک کانگریس کے صدر ڈی کے شیو کمار اور کانگریس میں کرناٹک کے امور کے انچارج رندیپ  سرجے  والا کی قیادت میں پارٹی کارکنوں  نے وزیراعلیٰ بسوراج بومئی  سے اخلاقی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے استعفیٰ دینے کا مطالبہ   اوران کی رہائش گاہ کا محاصرہ کرنے کی کوشش ۔ اس دوران   پارٹی ہیڈ کوارٹرز سے وزیراعلیٰ کی رہائش گاہ کی طرف مارچ کے دوران پولیس نے راستے میں  ہی  سرجے والا، ڈی کے شیوکمار اور سدارمیا سمیت  پارٹی کے متعدد لیڈروں کو حراست میں لے لیا۔

  احتجاج کے دوران حراست میں لئے جانے پر کانگریس کارکنوں  ’’بی جےپی مردہ باد‘‘ کے فلک شگاف نعرے بلند کئے ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعلیٰ سدارمیا نے کہا کہ ’’یہ کافی نہیں ہے کہ آپ نے پرشانت کمار کو گرفتار کر لیا ہے ۔اگر آپ میں ذرہ سی بھی  شرم باقی ہے تو رکن اسمبلی مدل ویروپکشپّا کو فوراًگرفتار کیجئے۔‘‘

  واضح  رہے کہ پرشانت کمار  رکن اسمبلی  مدل ویروپکشپّا کے بیٹے ہیں جنہیں جمعرات کو لوک آیوکت کی ٹیم نے ۴۰؍ لاکھ روپے رشوت وصول کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیاتھا۔ اس کا حوالہ دیتے ہوئے کانگریس لیڈر سدا رمیا نے کہا کہ’’وزیراعلیٰ بسوراج بومئی کو بھی اخلاقی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے استعفیٰ  دے دینا چاہئے۔ ‘‘

 کرناٹک جہاں اسی سال مئی سے قبل اسمبلی الیکشن ہونے ہیں، کانگریس بدعنوانی کے محاذ پر زعفرانی پارٹی کو کنارے لگانے کی حکمت عملی پر کام کررہی ہے۔ حکومت کی بدعنوانیوں پر اس کی  ’’۴۰؍ فیصد کمیشن سرکار‘‘ کی مہم پہلے ہی عوام میں  موضوع  بحث رہ چکی ہے۔ایسے میں  پرشانت کمار کی رنگے ہاتھوں گرفتاری نے کانگریس کی مہم کو مزید دھار دار کردیاہے۔ سدارمیا نے وزیراعلیٰ کو گھیرتے ہوئے کہا کہ ’’وزیراعلیٰ جھوٹ بول رہے تھے کہ ان کی سرکار بدعنوانی سے پاک ہے۔ ورنہ یہ سب کیا ہورہاہے؟‘‘

  کانگریس نے الزام لگایا کہ ریاستی حکومت     میں وزیر اور بورڈس کے چیئرمین  وصولی کررہے ہیں تاکہ الیکشن میں خطیر رقم خرچ کی جاسکے۔ سدا رمیا   کے مطابق’’ میرے حساب سے بی جےپی ہر اسمبلی حلقے میں ۱۰۰؍ کروڑ روپے خرچ کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔‘‘ انہوں نے بی جےپی لیڈروں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’’آپ کی حکومت کو ریاست کو لوٹ رہی ہے۔ وزیراعلیٰ، ان کے وزیروں نیز مختلف بورڈ اور کارپوریشنوں کے ذمہ داران کو ایک مخصوص رقم اکٹھا کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔‘‘

 پارٹی ہیڈ کوارٹرز سے وزیراعلیٰ کی رہائش گاہ کی طرف مارچ کرتے ہوئے پولیس نے جب کانگریس لیڈروں کو راستے میں روکنے کی کوشش کی تو انہوں نے وہیں سڑک پر بیٹھ کر احتجاج شروع کردیا۔ رندیپ سرجے والا نے کہا کہ بی جےپی حکومت کو ’بدعنوان بومئی سرکار‘ کہا جانا چاہئے۔ انہوں   نے نشاندہی کی کہ وزیراعلیٰ جہاں بھی جاتے ہیں ان کا خیر مقدم ’۴۰؍ فیصد کمیشن وزیراعلیٰ‘ کے پوسٹروں کے ساتھ ہوتاہے۔ سرجے والا نے کہا کہ ’’ریاست کے غریب عوام کمیشن کے اس الزام کو اچھی طرح سمجھ رہے ہیں۔ انہوں نے الزام لگایا کہ ریاست میں صابن بنانے والوں کو بھی نہیں  بخشا جاتا ،اسی سے اندازہ لگایا جاسکتاہے کہ  رشوت خوری کس سطح پر ہورہی ہے۔ 

ایک نظر اس پر بھی

ہبلی : ناکام عاشقی کے نتیجے میں دوسرا قتل 

ہبلی میں ایک 20 سالہ لڑکی کو مبینہ طور پر چاقو کے وار کر کے قتل کر دیا گیا کیونکہ اس نے اپنے پڑوسی کی محبت کو ٹھکرا دیا تھا۔ اس شخص کو اپنی محبت کے انکار پر اتنا غصہ آیا کہ اس نے لڑکی کو قتل کر دیا۔ پولیس رپورٹ کے مطابق مذکورہ شخص نے خاتون کے گھر میں گھس کر اس پر چاقو سے وار کیا جب وہ ...

ایچ ڈی ریونا جنسی استحصال سے متعلق اغوا کیس میں جیل سے باہر آگئے

کرناٹک کے بنگلورو میں ایک خصوصی عدالت نے پیر کو ’فحش ویڈیو‘ اسکینڈل سے متعلق ایک ہائی پروفائل اغوا کیس میں پھنسے ہولیناراسی پورہ سے جنتا دل (ایس) کے ایم ایل اے ایچ ڈی ریونا کو مشروط ضمانت پر رہا کردیا ہے۔ سپریم کورٹ کے حکم کے بعد انہیں منگل کو پارپنا اگرہارا جیل سے مشروط طور پر ...

پرجول ریونا معاملہ کی سی بی آئی تحقیقات ہونی چاہیئے : سابق وزیر اعلی بسواراج بومئی

کرناٹک کے سابق وزیر اعلی بسواراج بومئی نے اتوار کے روز ایم پی پرجول ریوناکیس میں جاری خصوصی تفتیشی ٹیم (ایس آئی ٹی) کی تحقیقات کے بارے میں شدید خدشات کا اظہار کیا اور منصفانہ تحقیقات کو یقینی بنانے کے لئے مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) کی مداخلت کی ضرورت پر زور دیا۔

پرجول ریونا کےجنسی اسکینڈل کا شکار ایک متاثرہ کی آپ بیتی

کرناٹک کے مشہور سیکس اسکینڈل کیس کی ایک شکار نے آگے آکر معطل جے ڈی ایس لیڈر پرجول ریونا اور ان کے والد ایچ ڈی ریونا پر سنگین الزامات لگائے ہیں۔  رپورٹ  کے مطابق اس نے کہا کہ پرجول نے چار سے پانچ سال قبل اس کی بنگلور میں رہائش گاہ پر اس کی ماں کی عصمت دری کی تھی۔ میرے ساتھ بھی جنسی ...

سورنا نیوز چینل پر مسلمانوں کی نشاندہی پاکستانی پرچم سے کرنے پر چینل اور اینکر کے خلاف کارروائی کا مطالبہ ؛ اے پی سی آر نے اسسٹنٹ کمشنر سے کی شکایت

کنڑا نیوز  چینل ایشیاء نٹ سورنا ٹی وی  پر وزیر اعظم کی اقتصادی مشاورتی کونسل (EAC-PM) کی طرف سے جاری کردہ آبادی کی رپورٹ پر تبادلہ خیال کرنے کے دوران  چینل پر ہندو آبادی کی نمائندگی کے لیے ہندوستانی پرچم اور مسلمانوں کی نمائندگی کے لیے پاکستانی پرچم  دکھائے جان کو لے کر ایک طرف ...