20تا30دنوں سے زیرعلاج800 مریضوں کوڈسچارج کرنے وزیراعلیٰ ایڈی یورپا کی ہدایت ۔کووڈوارروموں کی کارکردگی کی ستائش،20آکسی بسوں کاافتتاح

Source: S.O. News Service | Published on 12th May 2021, 12:16 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،12/مئی (ایس او نیوز) وزیر اعلیٰ بی ایس ایڈی یورپانےاہم اپیل کرتے ہوئے کہاکہ نہایت سنگین صورتحال سے دوچار مریضوں کے علاج معالجہ کی راہ ہموارکریں،غیرضروری طورپراسپتالوں میں خواہ مخواہ زیادہ دن ٹھہرتے ہوئے علاج کروانے کی بجائے گھروں کوچلے جائیں تاکہ دوسرے سنگین مریضوں کے علاج کے لیے راہ ہموارہوسکے۔

ایڈی یورپانے بروزمنگل اپنی اپیل میں سخت تشویش ظاہرکرتے ہوئے کہاکہ 332مریضوں کو30دنوں تک اسپتال میں اڈمٹ رہنے کی ضرورت کیاہے۔اطلاع ملی ہے کہ اسپتال میں 503مریض 20دنوں سے اڈمٹ ہیں،اب تک وہ ڈسچار ج ہوکر گھرنہیں گئے ہیں۔ماگڈی روڈکے آروگیہ سودھااورملیشورم کے کووڈوارروم کا دورہ کرنے کے بعد ایڈی یورپانے کہاکہ بنگلور کے اسپتالوں میں 12,299بیڈہیں،ان میں ایک تا10دن سے علاج کروانے والوں کی تعداد 6500 ہے،ایک سے 20دنوں سے علاج کروا رہے مریضوں کی تعداد 1900 ہے اور 20دنوں سے علاج کروارہے مریضوں کی تعدداد503 ہے، جبکہ 30دنوں سے زیرعلاج مریض بھی اسپتال میں ہیں۔

اس موقع پرایڈی یورپا نے افسرو ں وحکام کو ہدایت دیتے ہوئے کہاکہ 20تا30دنوں سے زیرعلاج مریضوں کوڈسچارج کرکے گھروں کوروانہ کردیا جائے۔اس طرح اتنی طویل مدت تک اسپتالوں میں مریضوں کی رہنے کی وجہ سے دیگرمریضوں کے لیے گنجائش نہیں ہورہی ہے۔اس طرح جولوگ بھی غیر ضروری طورپراسپتالوں میں کئی دنوں سے زیرعلاج ہیں وہ دوسرے مریضوں کا خیال رکھتے ہوئے اپنے گھروں کوچلے جائیں۔اس موقع پرایڈی یورپانے ایمرجنسی صورتحال میں کووڈ۔19مریضوں کی سہولت کے لیے آکسی بس سرویس کا افتتاح کیا۔ ہرایک آکسی بس کے ذریعہ 8مریضوں کے لیے آکسیجن کی سہولت مہیاہوگی۔آکسیجن سلنڈرپرمشتمل 20آکسی بسوں کوبنگلورکے سرکاری اسپتالوں اورہیلتھ سنٹروں کے قریب کھڑاکیاجائے گا۔اس کے علاوہ ریاست بھرمیں اس قسم کے آکسی بسوں کی سہولت زیادہ تعدادمیں فراہم کی جائے گی۔

بنگلورکے کووڈوارروم کا دورہ کرنے کے بعد ایڈی یورپانے اخباری نمائندوں کے ساتھ بات چیت کے دوران کہاکہ وارروم سے بہت ساری جانکاری حاصل کی گئی ہے۔ کووڈمریضووں سے متعلق معلومات، اسپتالوں میں بیڈوں کی دستیابی کی صورتحال، آکسیجن کی فراہمی کی گنجائش،اورموسمی بیماریوں کے علاج کے لیے درکارادویہ سے متعلق جانکاری لی گئی ہے۔کووڈوارروم میں جومریض علاج معالجہ کرواسکتے ہیں اس بارے میں بات چیت ہوئی ہے،تاہم سنگین صورتحال سے دوچارمریضوں کومزیدعلاج کے لیے اسپتالوں کوروانہ کیاگیاہے

۔ایک سوال کاجواب دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ 800مریض ڈاکٹروں کی صلاح کے باوجودڈسچارج ہوئے بغیر اسپتال میں رکے ہوئے ہیں۔ایسے مریضوں کومعلوم کرلیناچاہئے کہ وہ ان کاعلاج معالجہ ختم ہوگیاہے اب گھرجاسکتے ہیں مگرڈروخو ف کے مارے وہ اسپتالو ں میں رکے ہوئے ہیں۔اگریہ ڈسچارج ہوجائیں تودیگرسنگین مریضوں کے لیے اڈمٹ کرکے علاج کرناآسان ہوجاتاہے۔ کووڈ وارروم کی کارکردگی اورخدمات کی سراہنا کرتے ہوئے ایڈی یوریانے کہاکے کووڈوارروم ملک میں ایک نمونہ اورمثال بن گیاہے۔ملک کے کسی بھی حصہ میں اس قسم کوکووڈوارروم نہیں ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

مودی نے سیاسی فائدہ کیلئے ’منگل سوتر‘ پر تبصرہ کیا: وزیر اعلیٰ سدارمیا

  کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارمیا نے وزیر اعظم نریندر مودی کے حالیہ دعوے کہ اگر کانگریس اقتدار میں آئی تو خواتین کا منگل سوتر چھین لیا جائے گا،کو مسترد کرتے ہوئے کہا اسے ووٹ حاصل کرنے کے لیے استعمال کیا گیا تھا۔ یہ سیاسی طور پر من گھڑت کہانی ہے۔

کرناٹک میں جنسی استحصال کے معاملے پر مودی کی خاموشی خطرناک ہے: راہل گاندھی

  کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے بدھ کے روزوزیر اعظم نریندر مودی کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کرناٹک میں خواتین کے خلاف بہیمانہ جنسی مظالم ہو رہے ہیں لیکن مسٹر مودی نے اس معاملے میں خاموشی اختیار کر رکھی ہے جو کہ خطرناک ہے۔

ہاتھ کو ووٹ دیجیے کیونکہ ہاتھ ہمیشہ آپ کے ساتھ رہتا ہے، کمل کا پھول صبح توڑو شام تک مرجھا جاتا ہے: ملکارجن کھرگے

لوک سبھا انتخاب کے پیش نظر سبھی پارٹیوں کے سرکردہ لیڈران انتخابی تشہیر میں مصروف ہیں۔ آج کانگریس صدر ملکارجن کھرگے چھتیس گڑھ اور کرناٹک پہنچ کر وہاں کی عوام سے براہ راست مخاطب ہوتے ہوئے انڈیا اتحاد کے امیدواروں کو کامیاب بنانے کی اپیل کی۔ انھوں نے کرناٹک کے کلبرگی میں تقریر ...

پرجو َل ریونّا پارٹی سے معطل ، ملک سے فرار پر سوال، قومی خواتین کمیشن حرکت میں آیا، رپورٹ مانگی

کرناٹک میں   این  ڈی اے کے ایم پی اور موجودہ امیدوار  پرجول ریونّا  کےسیکس اسکینڈل کے منظر عام پر آنے کے بعد  بی  جےپی اور شیوسینا کیلئے اپنا منہ چھپانا مشکل ہوگیا ہے مگر دونوں ہی پارٹیاں ڈھٹائی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اُلٹا کانگریس کو کٹہرے میں کھڑا کرنے کی کوشش کررہی ہیں۔

کرناٹک میں’’ پرجول ریونّا ‘‘ کا اسکینڈل ملک کی سیاسی تاریخ کا سب سے بڑا جنسی اسکینڈل؛ وائرل ویڈیو زاور پین ڈرائیو کا چرچا

پچھلے چار پانچ دنوں سے ریاست کرناٹک میں وائرل ویڈیو اور پین ڈرائیو کا چرچا ہے۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  بہت سے فحش ویڈیوز وہاٹس ایپ گروپس میں گردش کر رہے ہیں۔ یہ بھی کہا جاتا ہے کہ ایک پین ڈرائیو ہے جس میں ہزاروں ویڈیوز موجود ہیں۔ ریاستی حکومت نے معاملے کی جانچ ایس آئی ٹی کو ...

پرجول ریونّا جے ڈی ایس سے معطل، ریاست کی حکمراں کانگریس کی گھیرا بندی سے پارٹی بیک فٹ پر

جے ڈی ایس لیڈر اور ہاسن سے این ڈی اے کے امیدوار پرجول ریوناّ کی خواتین کے ساتھ فحش ویڈیوز نے کرناٹک ہی نہیں بلکہ پورے ملک میں ہنگامہ برپا کر دیا ہے۔ ان ویڈیوز کے منظرعام پر آنے کے بعد حکمراں کانگریس نے جے ڈی ایس و بی جے پی سے سخت سوالات کیے جس کے بعد جے ڈی ایس نے پرجول کو پارٹی سے ...