کورونا وبا، کسانوں کے پرزور احتجاج کے دوران کرناٹک اسمبلی کا مانسون اجلاس شروع

Source: S.O. News Service | Published on 21st September 2020, 11:37 PM | ریاستی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بنگلورو،21؍ستمبر(ایس او نیوز؍ایجنسی) کورونا وبا اور کسانوں کے پرزور احتجاج کے دوران کرناٹک اسمبلی کا پہلا اجلاس آج سے شروع ہوا ہے۔ اجلاس کے پہلے دن حال ہی میں انتقال کر جانے والی اہم شخصیات کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ سابق صدر جمہوریہ آنجہانی پرنب مکھرجی کو اسمبلی کے دونوں ایوانوں میں خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ راجیہ سبھا کے رکن اشوک گستی، سابق وزیر ایم وی راجشیکھرن، شرا کے ایم ایل اے ستیہ نارائن سمیت چند دیگر اہم شخصیات کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

کرناٹک اسمبلی کے مانسون اجلاس پر کورونا وبا کا اثر نمایاں طور پر دیکھنے کو مل رہا ہے۔ کل 224 ارکان پر مشتمل قانون ساز اسمبلی میں اجلاس کے پہلے دن 115 ایم ایل ایز غیر حاضر رہے۔ حکمراں سیاسی جماعت بی جے پی کے 65،  کانگریس کے 40 اور جے ڈی ایس کے 10 ارکان اسمبلی اجلاس سے غیر حاضر رہے۔ دوسری جانب 75 نشستوں پر مشتمل قانون ساز کونسل میں بھی کئی ارکان غیر حاضر رہے۔ ایک جانب اسمبلی اجلاس کا آغاز ہوا تو دوسری طرف کسان مختلف مطالبات کو لیکر سڑکوں پر اترے۔ بنگلورو سینٹرل ریلوے اسٹیشن سے فریڈم پارک تک کسانوں نے ریلی نکالی۔ اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے ۔ اراضی اصلاحات قانون ، اے پی ایم سی ایکٹ ، بجلی فراہمی ایکٹ اور چند دیگر قوانین میں لائی جارہی ترمیمات کے خلاف کسانوں نے ریلی نکالی۔

کسان تنظیم کے لیڈر کوڑی ہلی چندر شیکھر نے کہا کہ ریاستی حکومت لینڈ ریفارمز قانون میں ترمیم کرنے جارہی ہے۔ اس سے کئی کسان اپنی اراضی سے محروم ہو جائیں گے۔ اس ایکٹ کے مطابق زراعت نہ کرنے والے بھی ریاست میں زمین خرید سکیں گے۔ کوڑی ہلی چندر شیکھر نے کہا کہ اسی طرح چند دیگر قوانین میں بھی لائی جارہی ترمیمات بھی کسان مخالف ہیں۔ کسانوں کے ایک اور لیڈر کربور شانت کمار نے کہا کہ 25 ستمبر کو ملک گیر سطح پر کسانوں نے بھارت بند کی کال دی ہے۔ کرناٹک میں بھارت بند کی تائید کے سلسلے میں تبادلہ خیال کرنے کے بعد فیصلہ لیا جائے گا۔ دوسری جانب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سدارامیا نے کہا کہ کانگریس پارٹی کسانوں کے  احتجاج کی حمایت کریگی۔ سدارامیا نے کہا کہ اے پی ایم سی، لینڈ ریفارمز، لیبر قوانین میں ترمیمات کی جارہی ہیں۔ ان تمام معاملات پر سنجیدہ گفتگو کرنے کی ضرورت ہے۔ سدارامیا نے کہا 40 بلوں پر اسمبلی میں  تفصیلی گفتگو ہونی چاہئے۔

سابق وزیر اعلی سدارامیا نے حکومت کی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اسمبلی اجلاس کو جلد سے جلد ختم کرنے کی کوشش کی جارہی تھی۔ دس روزہ اجلاس کو تین دنوں میں سمیٹنے کی کوشش کی جارہی تھی لیکن اب پیر سے ہفتہ تک 6 دنوں کیلئے سیشن چلانے پر اتفاق ہوا ہے۔ دوسری جانب قانون ساز کونسل میں کانگریس اور جے ڈی ایس نے کورونا وائرس بیماری کے معاملے میں حکومت کو گھیرنے کی کوشش کی۔ کورونا وبا کی روک تھام میں بڑے پیمانے پر کرپشن کا حکومت پر الزام عائد کیا۔ پی پی ای کٹس، سنیٹائزر، وینٹلیٹرز کی خریداری میں بڑا گھوٹالہ ہوا ہے۔ اس معاملے کی جانچ ہونی چاہئے۔ ریاست کے وزیر صحت سری راملو اور طبی تعلیم کے وزیر ڈاکٹر سدھاکر نے اپوزیشن کے الزامات کی تردید کی ہے۔

اسمبلی کے اس مختصر 6 روزہ  اجلاس میں کورونا کی روک تھام، کسانوں کے مسائل، بارش اور سیلاب سے ہوئی تباہی، کنڑا فلم انڈسٹری "سینڈل ووڈ" میں  منشیات کا جال اور بنگلورو کے ڈی جے ہلی، کے جے ہلی تشدد معاملہ پر بحث اور ہنگامہ آرائی کا امکان ہے۔ اسٹوڈنٹس اسلامک آرگنائزیشن آف انڈیا (SIO) نے حکومت سے درخواست کی ہے کہ اسمبلی اجلاس میں نئی تعلیمی پالیسی پر بھی بحث کی جائے۔ ایس آئی او کے ریاستی سکریٹری عاصم جواد نے کہا کہ مرکز کی جانب سے بنائی گئی نیشنل ایجوکیشن پالیسی 2020 کے فائدے اور نقصانات دونوں بھی ہیں۔ اردو سمیت تمام اقلیتی زبانوں کے فروغ میں یہ پالیسی رکاوٹ بن سکتی ہے۔ اقلیتوں کی تہذیب اور ثقافت کو اس پالیسی سے نقصان پہونچ سکتا ہے۔ لہذا نئی تعلیمی پالیسی پر عوامی حلقوں ، پارلیمنٹ،  اسمبلی کے ایوانوں میں تفصیلی گفتگو ہونی چاہئے۔ ایس آئی او کے نمائندے ڈاکٹر نسیم نے کہا کہ اس سلسلے میں مختلف سیاسی پارٹیوں کے نمائندوں سے ملاقاتیں کی گئی ہیں تاکہ اس معاملے کو رواں اسمبلی اجلاس میں اٹھایا جاسکے۔

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...