کارکلا : نیتراوتی ندی میں تیرتے وقت ساتویں جماعت کا طالب علم ہوا غرقاب
کارکلا ، 21 / اپریل (ایس او نیوز) نیتراوتی ندی میں تیرنے کے لئے گیا ہوا ساتویں جماعت کا ایک طالب علم غرقابی کی وجہ سے فوت ہو گیا ۔
موصولہ رپورٹ کے مطابق پانی میں ڈوبنے کی وجہ سے فوت ہونے والے طالب علم کا سہیل (13 سال) ہے جو کیمن پالیکے اسکول کا طالب علم تھا اور اس نے امسال ساتویں جماعت کا امتحان پاس کیا تھا ۔
بتایا جاتا ہے کہ سہیل اپنے گھر کے قریب ایک شادی کی تقریب میں شریک ہوا تھا اور پھر وہاں سے دوستوں کے ساتھ تیرنے کے لئے ندی میں اترا تھا ۔ اسی دوران یہ المناک حادثہ ہوگیا ۔ سہیل کے دوستوں کی چیخ و پکار سن کر قریب میں کرکٹ کھیل رہے نوجوان مدد کے لئے دوڑ پڑے اور سہیل کو ندی سے باہر نکالنے میں کامیاب ہوئے ، لیکن اس وقت تک اس نے دم توڑ دیا تھا ۔
سہیل کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بنٹوال سرکاری اسپتال میں بھیج دیا گیا ۔ بنٹوال دیہی پولیس اسٹیشن میں معاملہ درج کیا گیا ۔