زیادہ پیسے ہونے سے کھلاڑی مغرور ہو گئے ہیں : سابق کرکٹر کپل دیو

Source: S.O. News Service | Published on 31st July 2023, 11:58 AM | اسپورٹس |

 ممبئی، 31/جولائی (ایس او نیوز/ایجنسی) اس میں کوئی دو رائے نہیں کہ بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا  (بی سی سی آئی) دنیا کا سب سے امیر کرکٹ بورڈ ہے۔واضح رہے  بورڈ نے گزشتہ  کچھ سالوں میں بہت ترقی کی ہے۔ بورڈ کی ترقی کے ساتھ ساتھ کھلاڑیوں کی کمائی میں بھی اچھا اضافہ ہوا ہے ۔ بورڈ سالانہ کنٹریکٹ میں کھلاڑیوں کو کروڑوں روپے دیتا ہے۔ اس کے ساتھ ہی سابق ہندوستانی تجربہ کار اور 1983 کے ورلڈ کپ جیتنے والے کپتان کپل دیو نے ہندوستانی کھلاڑیوں پر تنقید کی ہے۔

شائع خبر کے مطابق کپل دیو کا ماننا ہے کہ زیادہ پیسے ملنے سے کھلاڑی مغرور  ہو جاتے ہیں ۔واضح رہے  ہندوستانی ٹیم نے آخری بار 2013 میں آئی سی سی ٹرافی جیتی تھی۔خبروں کے مطابق  کپل دیو نے ایک انٹرویو میں کہا کہ ان کے  خیال میں بعض اوقات لوگ زیادہ پیسے ہونے کی وجہ سے مغرور ہو جاتے ہیں اور وہ محسوس کرنے لگتے ہیں کہ وہ سب کچھ جانتے ہیں۔

کپل دیو نے کہا کہ  ان کھلاڑیوں کی اچھی بات یہ ہے کہ وہ بہت پراعتماد ہیں  اور ان  کی منفی بات یہ ہے کہ وہ سمجھتے ہیں کہ وہ سب کچھ جانتے ہیں۔ آپ کو کسی سے کچھ پوچھنے کی ضرورت نہیں ہے۔ ایک تجربہ کار شخص آپ کی مدد کر سکتا ہے۔ لیکن زیادہ پیسے کے ساتھ تکبر آتا ہے۔ یہ کرکٹرز سمجھتے ہیں کہ وہ یہ سب جانتے ہیں اور یہی فرق ہے۔ میرے خیال میں بہت سے کھلاڑیوں کو مدد کی ضرورت ہے۔ سنیل گواسکر موجود ہیں، تو آپ ان سے بات کیوں نہیں کرتے؟ اس میں تکبر کا کیا فائدہ؟

عالمی  کپ 2023 پانچ  اکتوبر سے ہندوستان  کی میزبانی میں کھیلا جائے گا۔ اس بار گھریلو سرزمین پر کھیلے جانے والے ٹورنامنٹ کے ذریعے ٹیم انڈیا طویل عرصے سے آئی سی سی ٹرافی  جیتنا  چاہے گی۔ سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی نے اپنی کپتانی میں آخری بار آئی سی سی ٹرافی جیتی۔ ساتھ ہی، ٹیم حال ہی میں آئی سی سی عالمی ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل بھی ہار گئی تھی۔ ایسے میں یہ عالمی کپ ہندوستان کے لیے بہت اہم ہوگا۔

ایک نظر اس پر بھی

ہبلی میں منعقدہ انٹرکالج کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھٹکل انجمن کا شاندار پرفارمینس؛ دوسرا مقام حاصل کرنے میں کامیاب

ہبلی میں منعقدہ کرناٹکا یونیورسٹی دھارواڑ (کے یو ڈی) سکینڈ زون انٹرکالج کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھٹکل انجمن انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ اینڈ کمپوٹر اپلیکشن (AIMCA) نے شاندارپرفارمینس پیش کرتے ہوئے دوسرا مقام حاصل کیا ہے۔

ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے ہندوستانی ٹیم کا اعلان، روہت شرما کپتان

آئی سی سی ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے لیے ہندوستان کی کرکٹ ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ منگل 30 اپریل کو احمد آباد میں منعقدہ میٹنگ میں 15 رکنی ٹیم کا انتخاب کیا گیا۔ بی سی سی آئی کے سکریٹری جے شاہ اور چیف سلیکٹر اجیت اگرکر دوپہر کو ہوٹل پہنچے۔ اس سے پہلے اگرکر نے دہلی میں ہندوستانی کپتان ...

حیدرآباد نے آئی پی ایل کا سب سے بڑا اسکور بنایا ، ممبئی کو 31 رنز سے دی بری طرح شکست

آئی پی ایل 2024 کے 8ویں میچ میں سن رائزرز حیدرآباد نے ممبئی انڈینز کو 31 رنز سے شکست دے دی۔ میچ میں حیدرآباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں پر 277 رنز بنائے۔ جواب میں ممبئی کی ٹیم 20 اوورز میں 246/5 ​​رنز ہی بنا سکی۔ تلک ورما نے ممبئی کے لیے کافی دیر کوشش کی اور 64 رنز کی ...

آئی پی ایل 2024: دفاعی چمپئن چنئی نے جیت کے ساتھ کیا آغاز، بنگلورو کو 6 وکٹ سے ملی شکست

آج آئی پی ایل 2024 کا پہلا میچ دفاعی چمپئن چنئی سپرکنگز (سی ایس کے) اور رائل چیلنجرس بنگلور (آر سی بی) کے درمیان کھیلا گیا جس میں چنئی کو 6 وکٹ سے جیت ہاتھ لگی ہے۔ بنگلورو نے چنئی کے سامنے جیت کے لیے 174 رنوں کا ہدف رکھا تھا جسے اس نے 18.4 اوورس میں محض 4 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اس ...

ہندوستان نے پانچویں ٹیسٹ میں انگلینڈ کو اننگ اور 64 رن سے شکست ، سیریز پر 4-1 سے قبضہ

دھرم شالہ میں کھیلے جا رہے پانچویں ٹیسٹ میچ میں ہندوستان نے انگلینڈ کو اننگز اور 64 رنز سےشکست دی  ہے۔ اس طرح ہندوستان نے سیریز 4-1 سے جیت لی۔ ہندوستانی ٹیم نے میچ کے تیسرے دن انگلینڈ کو بڑی شکست دی۔ انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں بھی بری طرح لڑکھڑا گئی۔ صرف جو روٹ ہی بلے سے کچھ ...

ہندوستان نے دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 106 رنوں سے دی شکست، سیریز 1-1 سے برابر

) ہندوستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ سے ملی شکست کا بدلہ آج وشاکھاٹنم میں لے کر سیریز کو 1-1 سے برابر کر دیا ہے۔ 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ ہندوستان نے 106 رنوں سے جیت لیا ہے۔ اس جیت کے ہیرو پلیئر آف دی میچ جسپریت بمراہ رہے جنھوں نے دونوں اننگ میں مجموعی طور پر 9 ...