چیف جسٹس نے پھربنایا میڈیا کو تنقید کا نشانہ، کہا؛ ’میڈیا کنگاروعدالتیں چلا رہا ہے‘

Source: S.O. News Service | Published on 23rd July 2022, 9:50 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،23؍جولائی (ایس او نیوز؍ایجنسی) چیف جسٹس آف انڈیا این وی رمنا نے پھر ایک مرتبہ میڈیا کی غیر ذمہ دارانہ حرکتوں پر سوال اٹھاتے ہوئے تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ انہوں نے میڈیا کوریج سے متعلق سنگین سوالات اٹھاتے ہوئے کہا کہ میڈیا ’کنگارو عدالتیں‘ چلا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کئی بار ایشوز پر تجربہ کار ججوں کو بھی فیصلہ کرنا مشکل ہو جاتا ہے۔ مزید کہا کہ انصاف فراہم کرنے سے متعلق ایشوز پر غیر مطلع اور ایجنڈا پر مبنی بحث جمہوریت کی صحت کے لیے مضر ثابت ہو رہی ہے۔

’کنگارو عدالت‘ ان نقلی عدالتوں کو کہا جاتا ہے جو کچھ اشخاص کے گروپ، ٹریڈ یونین یا کسی دیگر ادارہ کے ذریعہ چلایا جاتا ہے۔ چیف جسٹس آف انڈیا این وی رمنا نے اپنے بیان میں میڈیا اداروں کے ذریعہ ایجنڈا پر مبنی مباحث کو اسی طرح کا ’کنگارو عدالت‘ قرار بتاتے ہوئے نظر آئے ہیں۔ انھوں نے اپنے بیان میں کہا کہ ’’اپنی ذمہ داریوں سے آگے بڑھ کر آپ (میڈیا) ہماری جمہوریت کو دو قدم پیچھے لے جا رہے ہیں۔ پرنٹ میڈیا میں اب بھی کچھ حد تک جوابدہی ہے، جب کہ الیکٹرانک میڈیا میں جوابدہی صفر ہے۔‘‘

چیف جسٹس آف انڈیا نے یہ بیان رانچی میں منعقد ایک اکیڈمک پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے دیا۔ انھوں نے کہا کہ ’’ہماری اجتماعی کوشش عدلیہ کو مضبوط کرنے کی ہونی چاہیے جو بدلے میں ہماری جمہوریت کو مزید مضبوط کرے گی۔ ذاتی طور سے، ہاں، ایک جج کی شکل میں خدمت کرنے کا موقع زبردست چیلنجز کے ساتھ ملتا ہے، لیکن مجھے ایک بھی دن پچھتاوا نہیں ہوا۔‘‘ وہ مزید کہتے ہیں کہ ’’ایک خوشحال اور زندہ جمہوریت ہی ہمارے ملک کو پرامن، ترقی اور عالمی قیادت کی راہ پر لے جا سکتا ہے۔ اور ایک مضبوط عدلیہ قانون اور جمہوریت کی حکومت کی آخری گیارنٹی ہے۔‘‘

ایک نظر اس پر بھی

پرجول ریونّا معاملہ: کانگریس نے پی ایم مودی اور امت شاہ سے پوچھے 10 سوالات، بی جے پی پر لگائے سنگین الزامات

کرناٹک میں این ڈی اے امیدوار اور ہاسن سے رکن پارلیمنٹ پرجول ریونّا سے متعلق جنسی اسکینڈل تنازعہ بڑھتا ہی جا رہا ہے۔ کانگریس نے اس معاملے میں پی ایم مودی اور بی جے پی کے خلاف زوردار انداز میں محاذ کھول رکھا ہے۔ کانگریس لیڈران لگاتار حملہ آور نظر آ رہے ہیں اور خصوصی طور پر پی ...

مسلمانوں کیلئے ریزرویشن پرمودی ملک کے باشندوں کو گمراہ کر رہے ہیں:کانگریس

  کانگریس لیڈر سپریہ شرینیت نے اتوار کے روز دعویٰ کیا کہ پی ایم نریندر مودی 2024 کے لوک سبھا انتخابات میں 2014 کی باتوں کو دہرا رہے ہیں اور ان پر مسلمانوں کے کوٹے کو لے کر لوگوں کو گمراہ کرنے کا الزام لگایا ہے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کا الزام ہے کہ کانگریس ایس سی، ایس ٹی اور او ...

’نیٹ‘ پیپر لیک پر پرینکا گاندھی کی سخت ناراضگی، پی ایم مودی کی خاموشی پر اٹھایا سوال

کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے نیٹ پیپر لیک معاملے پر سخت ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی کی خاموشی پر سوال اٹھایا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ نوجوانوں کے مستقبل کے ساتھ کھیلا جا رہا ہے اور پی ایم مودی اس پورے معاملے پر خاموش ہیں۔

کویتا کو نہیں ملی راحت، ای ڈی-سی بی آئی کیس میں عدالت سے درخواست ضمانت مسترد

دہلی آبکاری پالیسی معاملے میں گرفتار بھارت راشٹر سمیتی (بی آر ایس) لیڈر کے. کویتا کو پیر (6 مئی 2024) کے روز راؤز ایونیو کورٹ سے بڑا جھٹکا لگا ہے۔ عدالت نے ای ڈی اور سی بی آئی دونوں ہی معاملوں میں ان کی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی ہے۔ دونوں ہی تفتیشی ایجنسیوں نے عدالت میں کے. کویتا ...

ای ڈی کی گرفتاری کے خلاف ہیمنت سورین سپریم کورٹ پہنچے

جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کی گرفتاری کو چیلنج کرنے والی ان کی عرضداشت کو ہائی کورٹ سے مسترد کیے جانے کے بعد سپریم کورٹ سے رجوع کیا ہے۔ سورین کی طرف سے پیش ہونے والے سینئر وکیل کپل سبل نے انتخابات کے پیش نظر درخواست کی جلد از جلد ...

پی ایم مودی انتخابات کے دوران ایک بھی کام کی بات نہیں کر رہے ہیں: تیجسوی یادو

لوک سبھا انتخابات 2024 کے تحت منگل (7 مئی) کو بہار کی پانچ لوک سبھا سیٹوں پر ووٹنگ ہونی ہے۔ مگر اس سے پہلے آر جے ڈی لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ تیجسوی یادو نے وزیر اعظم نریندر مودی پر سخت حملہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ پی ایم مودی انتخابات کے دوران ایک بھی کام کی بات نہیں کر رہے ...