بھٹکل: تینگنگنڈی سرکاری کنڑا ہائر پرائمری اسکول میں قومی یومِ سائنس کی مناسبت سے ’کلام سائنس لیباریٹری ‘ کا افتتاح

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 7th March 2024, 11:35 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل :7؍مارچ   (ایس اؤ نیوز ) شہر کے ہیبلے علاقے کی سرکاری ہائر کنڑا پرائمری اسکول تینگنگنڈی  میں قومی یوم ِ سائنس مناتےہوئے ’کلام سائنس لیباریٹری ‘ کا افتتاح کیاگیا۔

اسکول میں 28فروری 2024 بروز بدھ کو قومی یوم ِ سائنس کا پروگرام کا افتتاح  ہیبلے گرام پنچایت کی صدر شریمتی پاروتی نائک نے چراغ جلاتے ہوئے کیا۔ پروگرام کے ذریعے  طلبا و طالبات کے درمیان سائنس کےمتعلق بیداری پیدا کرنے اور عملی ترغیب دینےکی کوشش کی گئی ۔ یوم سائنس کی مناسبت سے دنیا کےمختلف ملکوں میں برسر روزگار  اسکول کے الومنی کی طرف سے دئیے گئے عطیہ سے ’’ہماری اسکول ، ہماری ذمہ داری ‘‘ کے تحت تعمیر کردہ ’’کلام سائنس لیباریٹری‘ ‘ کا الومنی کی ماؤں نے افتتاح کیا۔ جہاں بچوں کے لئے مختلف سائنسی آلات کے متعلق جانکاری اور تعلیم دی جائے گی۔ نمائش کا افتتاح کرنے کے بعد بی آر سی شریمتی پورنیما موگیر نے کہاکہ پرائمری اسکول میں سائنس لیباریٹری کی تعمیر بہت خوشی و مسرت کی بات ہے جس کے ذریعے بچوں میں سائنٹفک سوچ کو ترغیب دینے میں مدد ملے گی۔

پروگرام میں  اسکول بچوں کے درمیان منعقدہ کوئز، رنگولی اور مصوری مقابلہ جات میں حصہ لینے والوں کے درمیان انعامات کی تقسیم عمل میں آئی۔ اورالومنی کے والدین کی تہنیت بھی کی گئی ۔ بیٹکور کلسٹر کے سی آرپی جناب عبدالطیف شیخ، ایس ڈی ایم سی کے صدر شری دنیش موگیر ، صدرمدرس شری این ڈی موگیر اور پرائمری اسکول سنگھ کے صدر اُلّاس نائک ڈائس پر موجود تھے۔ استاد سی ڈی پڈوونے نے نظامت کے فرائض انجام دئیے تو استاد ڈی بی باڈکر نے شکریہ اداکیا۔

ایک نظر اس پر بھی

ریاض کے بعد دمام اور جدہ بھٹکلی جماعتوں نے بھی ممبران سے کی ووٹنگ میں حصہ لینے کی اپیل؛ فری ائیرٹکٹ کی بھی پیشکش

لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے میں بھٹکل اور اُترکنڑا میں  7/مئی کو ووٹنگ ہوگی ، یعنی وقت بالکل کم بچا ہے۔ ایسے میں ایک طرف  بھٹکل اسوسی ایشن ریاض نے پہل کرتے ہوئے  اپنے ممبران کے لئے جماعت کی طرف سے  ائیر ٹکٹ  کا اعلان کیا،  وہیں دوسری طرف  لوک سبھا انتخابات کی سنگینی کو ...

حادثے کو دعوت دیتا بھٹکل رنگین کٹہ نیشنل ہائی وے؛ کیا حادثے سے پہلے توجہ دے گی انتظامیہ ؟

  بھٹکل  کا رنگین کٹہ نیشنل ہائی وے   حادثوں کو دعوت دے رہا ہے، مگر  نیشنل ہائی وے اتھارٹی ہو،  آئی آر بی کمپنی  ہو یا پھر تعلقہ انتظامیہ ہو، کوئی اس دعوت نامہ پر توجہ نہیں دے رہا ہے۔

بھٹکل: بچے اورنوجوان دور درازاور غیر آباد علاقوں میں تیراکی کے لئے جانے پر مجبور کیوں ہیں ؟ مسجدوں کے ساتھ ہی کیوں نہ بنائے جائیں تالاب ؟

سیر و سیاحت سے دل صحت مند رہتا ہے اور تفریح انسان کی جسمانی اور ذہنی صحت کو بہتر بناتا ہے۔اسلام  سستی اور کاہلی کو پسند نہیں کرتا اسی طرح صحت مند زندگی گزارنے کے لیے غذائیت سے بھرپور خوراک کے ساتھ جسمانی سرگرمیوں کا ہونا بھی ضروری ہے۔ جسمانی سرگرمیوں میں جہاں مختلف قسم کی ورزش ...

بھٹکل مسلم اسوسی ایشن ریاض کا اہم فیصلہ؛ ووٹنگ کے لئے بھٹکل جانے والے جماعت کے ممبران کو فری ٹکٹ کا اعلان

  فسطائی طاقتوں کو  برسر اقتدار  پر آنے سے روکنے اورملک  میں جمہوری اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے    بھٹکل مسلم اسوسی ایشن  ریاض نے محسوس کیا ہے کہ اِس بار کے انتخابات میں   مسلمانوں کی طرف سے صد فیصد ووٹنگ ضروری ہے  اور اس کے لئے ہرممکن قدم اُٹھانے کی ضرورت ہے۔اسی اقدام کے ...

منگلورو میں بی جے پی کارکن نے پولنگ بوتھ کے پاس کیا ہنگامہ - کنداپور میں 'نوٹا' کی مہم زوروں پر

ووٹنگ کے دوران پولنگ بوتھ کے قریب  بی جے پی کارکنوں  کی پہلے پولس پھر صحافیوں کے ساتھ اُس  وقت جھڑپ شروع ہوگئی جب کانگریس امیدوار پدماراج آر پجاری  ایک گھنٹہ تک  ووٹنگ کی قطار میں کھڑے ہونے کے بعد  اپنا ووٹ ڈال کر باہر آرہے تھے۔  واردات  جمعہ صبح کو پیش آئی۔