کڈبا: رام کونج دیہات کے گھر میں چوری کی واردات: لاکھوں روپئے کے زیورات لوٹے گئے

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 12th March 2024, 11:51 PM | ساحلی خبریں |

کڈبا:12؍ مارچ (ایس او نیوز)تعلقہ کے رام کونج دیہات کے گولیتڈی کے مکین نبیسہ کےگھر میں زیورات اور نقد چوری ہونے کی واردات پیش آئی ہے۔

نبیسہ کی  بیٹی کی زچگی کو لےکر نبیسہ اور ان کےداماد منگلورو اسپتال گئےہوئےتھے ۔ پچھلے چار پانچ دنوں سے گھر میں کوئی نہیں تھا۔ 11 مارچ کی شام گھر والے جب گھر لوٹے تو گھر کے پیچھےکا دروازہ ٹوٹا ہوا پایا اور اندرجاکر دیکھنے کےبعد پتہ چلا کہ گھر میں چوری ہوئی ہے۔

گھر کی الماری میں رکھے ہوئے 1،08،000روپئے نقد اور قریب 13پون کے زیورات (قریب 5،20،000روپئے مالیت )چوری ہونے کا پتہ چلاہے ۔ نبیسہ کے بیٹے صدیق کی طرف سے پولس تھانہ میں شکایت درج کی گئی ہے۔ کڈبا پولس تھانےکی پولس نے کیس درج کرلینے کےبعد جانچ میں جٹی ہوئی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل کے شبینہ مکاتب کے بچوں کے درمیان کرکٹ کا انوکھا ٹورنامنٹ؛ جمعرات کوہوگا فائنل

ادارہ ادب اطفال کی جانب سے بھٹکل میں گذشتہ دس روز سے جاری  شبینہ مکاتب کے بچوں کے درمیان کرکٹ ٹورنامنٹ  جمعرات کو اختتام کو پہنچ رہا ہے۔ اس انوکھے ٹورنامنٹ میں  شبینہ مکاتب کی چالیس ٹیمیں شریک ہوئی  تھیں جس میں سے چار ٹیمیں مسجد رحمانیہ شراالی،  عثمانیہ مسجد نوائط کالونی، ...

بھٹکل ودھان سبھا حلقے میں ہوئی 76 فی صد پولنگ؛ کئی بوتھوں میں مسلم خواتین کی دیکھی گئی کافی لمبی قطاریں

لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے میں اور کرناٹک  کے دوسرے  اور آخری مرحلے میں  جن 14 سیٹوں کے لئے پولنگ ہوئی ان میں اتر کنڑا ضلع کا بھٹکل ودھان سبھا حلقہ بھی شامل تھا جہاں 76 فی صد پولنگ ریکارڈ کی گئی ۔ بھٹکل اسمبلی حلقے کے شہری اور دیہی علاقوں میں موجود تمام پولنگ سینٹرس  پر ...