دہلی شراب پالیسی معاملہ: کے کویتا 15 اپریل تک سی بی آئی کی تحویل میں، کل تہاڑ جیل سے ہوئی تھیں گرفتار

Source: S.O. News Service | Published on 13th April 2024, 11:15 AM | ملکی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

نئی دہلی، 13/اپریل (ایس او نیوز /ایجنسی) دہلی شراب پالیسی کیس سے متعلق بدعنوانی کیس میں تلنگانہ کے سابق وزیر اعلیٰ کے چندر شیکھر راؤ کی بیٹی کے کویتا 15 اپریل تک سی بی آئی کی حراست میں رہیں گی۔ دہلی کی راؤس ایونیو کورٹ نے جمعہ کو کویتا کو سی بی آئی کی تحویل میں بھیج دیا۔ سی بی آئی نے ان سے پوچھ گچھ کے لیے 5 دن کے ریمانڈ کی درخواست کی تھی لیکن عدالت نے 3 دن کا ریمانڈ منظور کیا۔ سی بی آئی کا کہنا ہے کہ شراب پالیسی سے جڑی سازش کو بے نقاب کرنے کے لیے کویتا کا ثبوت کے ساتھ سامنا کرنے کی ضرورت ہے۔

سی بی آئی نے کہا کہ کے کویتا نے عآپ کو رشوت کی ادائیگی کے بارے میں کوئی تسلی بخش جواب نہیں دیا۔ دوسری طرف کے کویتا کے وکیل نے سی بی آئی کی اس کارروائی کو غیر قانونی قرار دیا ہے۔ انہوں نے تحقیقاتی ایجنسی پر بنیادی حقوق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا ہے۔ عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا۔

سی بی آئی نے 11 اپریل کو کے کویتا کو تہاڑ جیل سے گرفتار کیا گیا تھا۔ ریمانڈ ملنے کے بعد کویتا کو سی بی آئی ہیڈکوارٹر لے جایا جائے گا، جہاں اس سے پوچھ گچھ کی جائے گی۔ اس سے پہلے سی بی آئی نے کویتا سے 6 اپریل کو تہاڑ میں پوچھ گچھ کی تھی۔ جہاں وہ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے گرفتاری کے بعد سے بند ہے۔

ای ڈی نے کویتا کو 15 مارچ کو حیدرآباد کے بنجارہ ہلز میں واقع ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا تھا۔ ایجنسی نے الزام لگایا ہے کہ کے کویتا 'ساؤتھ گروپ' کی ایک اہم رکن تھیں جن پر قومی راجدھانی دہلی میں حکمراں عام آدمی پارٹی (عآپ) کو شراب کے لائسنس کے بڑے حصے کے بدلے 100 کروڑ روپے کی رشوت دینے کا الزام ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

جب تک میں زندہ ہوں مسلمانوں کو مذہب کی بنیاد پر دوسروں کا ریزرویشن ملنے نہیں دوں گا : وزیر اعظم نریندر مودی

  وزیر اعظم نریندر مودی نے منگل کو ایک بار پھر مسلم ریزرویشن کو لے کر کانگریس پر حملہ کیا۔ انہوں نے خبردار کیا کہ او بی سی یا ایس سی ایس ٹی کے مسلمانوں کو مذہب کی بنیاد پر ریزرویشن نہیں دیا جائے گا۔ وزیر اعظم نریندر مودی تلنگانہ کےظہیر آباد میں منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کر رہےتھے۔ ...

جب مغل دور میں ہندو خطرے میں نہیں تھے تو اب کیسے ہوگئے؟ ٹی ایم سی لیڈر کیرتی آزاد کا بی جے پی پر سخت حملہ

ترنمول کانگریس کے امیدوار اور سابق ہندوستانی کرکٹر کیرتی آزاد نے بی جے پی کی ہندو قوم پرستی کے دعوے اور ہندووں کے خطرے میں ہونے کے اس کے بیانیے پر سخت تنقید کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ اگر بی جے پی 10 سال تک اقتدار میں رہنے کے باوجود ہندوؤں کے خطرے میں ہونے کا رونا رو رہی ہے تو اس سے ...

اپریل ماہ میں جی ایس ٹی کلیکشن 2 لاکھ کروڑ روپے کے پار، گزشتہ سال کے مقابلے 12 فیصد کا اضافہ

ہندوستان کا جی ایس ٹی کلیکشن اپریل ماہ میں 2.10 لاکھ کروڑ روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا ہے۔ اس سلسلے میں مرکزی وزیر مالیات نے آج جانکاری دی۔ یہ کلیکشن گزشتہ سال اپریل ماہ کے مقابلے میں 12.4 فیصد زیادہ ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ گھریلو لین دین اور درآمدات میں مضبوط تیزی کی وجہ سے جی ...

آئین کو مضبوط کرنے والے سبھی راستے بند کیے جا رہے، آسام میں پرینکا گاندھی نے بی جے پی پر عائد کیے کئی الزامات

کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی پارٹی امیدواروں کو لوک سبھا انتخاب میں کامیابی دلانے کے لیے زور و شور سے انتخابی تشہیر کر رہی ہیں۔ آج وہ آسام کے دھبری میں تھیں جہاں مرکز کی مودی حکومت کے ساتھ ساتھ انھوں نے ریاست کی ہیمنت بسوا سرما حکومت کی عوام مخالف پالیسیوں سے عوام کو ...

کرناٹک میں جنسی استحصال کے معاملے پر مودی کی خاموشی خطرناک ہے: راہل گاندھی

  کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے بدھ کے روزوزیر اعظم نریندر مودی کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کرناٹک میں خواتین کے خلاف بہیمانہ جنسی مظالم ہو رہے ہیں لیکن مسٹر مودی نے اس معاملے میں خاموشی اختیار کر رکھی ہے جو کہ خطرناک ہے۔

سونا اور منگل سوتر کانگریس نہیں مودی چھین رہا ہے،آر بی آئی ڈاٹا نے مودی کے جھوٹ کو کیا بے نقاب

وزیر اعظم نریندر مودی نے کانگریس کے انتخابی منشور کو نشانہ بناتے ہوئے  کہا تھا کہ کانگریس اگر اقتدار پر آئی تو وہ ہندو خواتین کا منگل سوتر چھین کر مسلمانوں میں تقسیم کر دے گی۔ اس دعوے کے بعد دی منٹ اخبار نے  جب اس  بات کا  پتہ لگانا شروع کیا  کہ عوام بالخصوص  ہندوؤں سے خاندانی ...

اروند کیجریوال کی گرفتاری پرای ڈی کو سپریم کورٹ میں تلخ سوالات کا سامنا

دہلی  کے مبینہ شراب گھوٹالہ کیس میں ای ڈی کے ذریعہ دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کی گرفتاری کے خلاف سپریم کورٹ میں منگل کو لگاتار  دوسرے روز بھی زوردار بحث ہوئی جس کے بعد عدالت نے دہلی کے وزیراعلیٰ کی گرفتاری کے وقت پر سوال اٹھاتے ہوئے ای ڈی سے جواب طلب  کرلیا ہے۔ عدالت نے ...

ہبلی میں منعقدہ انٹرکالج کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھٹکل انجمن کا شاندار پرفارمینس؛ دوسرا مقام حاصل کرنے میں کامیاب

ہبلی میں منعقدہ کرناٹکا یونیورسٹی دھارواڑ (کے یو ڈی) سکینڈ زون انٹرکالج کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھٹکل انجمن انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ اینڈ کمپوٹر اپلیکشن (AIMCA) نے شاندارپرفارمینس پیش کرتے ہوئے دوسرا مقام حاصل کیا ہے۔

ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے ہندوستانی ٹیم کا اعلان، روہت شرما کپتان

آئی سی سی ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے لیے ہندوستان کی کرکٹ ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ منگل 30 اپریل کو احمد آباد میں منعقدہ میٹنگ میں 15 رکنی ٹیم کا انتخاب کیا گیا۔ بی سی سی آئی کے سکریٹری جے شاہ اور چیف سلیکٹر اجیت اگرکر دوپہر کو ہوٹل پہنچے۔ اس سے پہلے اگرکر نے دہلی میں ہندوستانی کپتان ...

ہیمنت سورین کو نہیں ملی راحت، انتخابی مہم کے لیے نہیں آسکیں گے جیل سے باہر،آئندہ سماعت 6 مئی کو

سپریم کورٹ نے جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی گرفتاری اور ای ڈی کی کارروائی کے خلاف ان کی درخواست پر نوٹس جاری کیا ہے۔ زمین گھوٹالے کے معاملے میں گرفتار ہیمنت سورین کا کہنا ہے کہ ان کے لیے اپنی پارٹی کی تشہیر کے لیے انتخابات کے دوران باہر آنا ضروری ہے۔ سورین نے عدالت ...

تہاڑ جیل انتظامیہ سے اجازت کے بعد سنیتا کجریوال کی وزیر اعلیٰ کجریوال سے ہوئی ملاقات

ہاڑ جیل انتظامیہ سے اجازت ملنے کے بعد دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کی بیوی سنیتا نے ان سے ملاقات کی۔ یہ جانکاری پیر کے روز عام آدمی پارٹی (عآپ) نے دی۔ حالانکہ عآپ نے اتوار کے روز الزام لگایا تھا کہ جیل افسران نے سنگیتا کیجریوال کو وزیر اعلیٰ سے ملنے کی اجازت نہیں دی ہے۔ ...