جولیان اسانج جیل میں مر سکتے ہیں، ڈاکٹر کا انتباہ 

Source: S.O. News Service | Published on 26th November 2019, 8:40 PM | عالمی خبریں |

لندن  / 26 نومبر (آئی این ایس انڈیا) وسل بلور ویب سائٹ وکی لیکس کے بانی جولیان اسانج کی جیل میں صحت مسلسل گرتی چلی جا رہی ہے۔ اس مناسبت سے کئی ڈاکٹروں نے ایک کھلے خط میں تشویش کا اظہار کیا ہے۔وکی لیکس ویب سائٹ کے بانی جولیان اسانج کی جیل میں خراب صحت پر ڈاکٹروں نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔ کم از کم ساٹھ ڈاکٹروں نے وکی لیکس کے بانی کی جیل میں خراب صحت کے تناظر میں ایک کھلا خط تحریر کیا ہے۔ اس خط میں ڈاکٹروں نے یہ تک کہہ دیا ہے کہ وہ جیل میں مر سکتے ہیں۔ڈاکٹروں نے واضح طور خط میں تحریر کیا کہ اسانج کو جیل میں مسلسل خرابی ئ صحت کا سامنا ہے۔ ڈاکٹروں کے مطابق ان کی صحت کو لاحق خطرات شدید ہوتے جا رہے ہیں اوراس کی وجہ سے اسانج کی زندگی کو خطرناک صورت حال کا سامنا ہے۔اسانج کو ضمانت کی شرائط کے خلاف جانے پر لندن کی ایک عدالت نے رواں برس پچاس ہفتوں کی سزا سنائی تھی۔ ضمانت کے منافی اقدام میں ان کا لندن میں لاطینی امریکی ملک ایکواڈور کے سفارت خانے میں پناہ لینا تھا۔ اسانج کو ایکواڈور کی حکومت نے اگست سن 2012 میں سیاسی پناہ دینے کا اعلان کیا تھا تا کہ وہ کسی سیاسی جبر کا نشانہ نہ بن سکیں۔ایکواڈور کی حکومت نے وکی لیکس کے بانی کو جنوری سن 2018 میں شہریت بھی دے دی تھی۔ اس شہریت کو ایکواڈور کی نئی حکومت نے اپریل سن 2019 میں منسوخ کر دیا۔ وہ تقریباً سات برس لندن میں واقع ایکواڈور کے سفارت خانے میں مقیم رہے۔ شہریت کی منسوخی کے بعد لندن پولیس کو طلب کر کے اسانج کو اس کے حوالے کر دیا گیا۔یکم مئی سن 2019 کو لندن کی عدالت نے انہیں پچاس ہفتوں کی سزا سنائی تھی۔ اس عدالتی حکم کی بنیاد پر وہ اس وقت جیل کاٹ رہے ہیں۔ اسی سزا کے دوران ہی امریکی حکومت نے حساس راز افشا کرنے کے تناظر میں اْن کی ملک بدری کی درخواست لندن حکومت کو دی تھی۔ اُن کی امریکہ کو حوالے کرنے کے مقدمے کی کارروائی اگلے سال فروری میں شروع ہو گی۔ امریکا کے حوالے کرنے کے بعد استغاثہ کے الزامات ثابت ہونے کی صورت میں امریکی عدالت انہیں 175 برس تک کی سزا سنا سکتی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔