سرسی میں اترکنڑا جرنلسٹ ایسوسی ایشن کی گولڈن جوبلی تقریب - ایوارڈ یافتہ صحافیوں میں بھٹکل کے راگھویندرا ہیبار بھی شامل

Source: S.O. News Service | Published on 30th January 2024, 8:00 PM | ساحلی خبریں |

سرسی،30 / جنوری (ایس او نیوز) سرسی کے ٹی آر سی ہال میں ضلع جرنلسٹ ایسو سی ایشن کی گولڈن جوبلی تقریب کا افتتاح ضلع انچارج وزیر منکال وئیدیا کے ہاتھوں عمل میں آیا۔
    
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر منکال وئیدیا نے کہا کہ ضلع کی ترقی میں صحافیوں نے ہمیشہ سب سے زیادہ توجہ اور دلچسپی دکھائی ہے ، لیکن یہ لوگ بہت زیادہ مالی دشواریوں میں مبتلا رہتے ہیں ۔ اس لئے حکومت کی طرف سے جو بھی مالی ممکن ہو سکتا ہے ، اسے دلانے کے لئے میں وزیر اعلیٰ سے بات کروں گا ۔ دوسرے اضلاع کے صحافیوں کو جو سہولیات دستیاب ہیں ، اگر وہ سب سہولتیں ہمارے ضلع کے صحافیوں کو نہیں مل رہی ہیں تو میں انہیں دلانے کا کام کروں گا۔  
    
رکن اسمبلی بھیمنّا نائک نے صحافیوں کی معلومات والا کیلنڈر جاری کرتے ہوئے کہا کہ اتر کنڑا ضلع کے میڈیا نے جو خدمات انجام دی ہیں اس پر ہمیں فخر ہے ۔ مگر تعلقہ سطح پر صحافیوں کو مناسب سرکاری سہولتیں اور تعاون دستیاب نہیں ہوتیں ۔ تعلقہ سطح کے صحافیوں کو سرکاری سہولتیں دلانے کے لئے کوشش کی جانی چاہیے۔
    
سینئر صحافی جی یو بھٹ ہوناورنے کہا کہ آج بھی صحافیوں کو پیٹ پالنے کے لئے دوسرا ذریعہ معاش ڈھونڈنا پڑتا ہے ۔ صحت کا تحفظ، پینشن جیسی سہولتیں سرکار کی طرف سے صحافیوں کو ملنی چاہیے ۔ اس کے لئے منتخب عوامی نمائندوں کو کوشش کرنی چاہیے۔ 
    
جرنلسٹ ایسو سی ایشن کے ضلع صدر جی سبرایا بھٹ نے کہا کہ صحافیوں کے لئے ویلفیئر فنڈ اکٹھا کرکے ان کی صحت اور علاج و معالجہ کے ضمن میں تعاون فراہم کرنے کا فیصلہ جرنلسٹ ایسو سی ایشن نے کیا ہے۔ 
    
گولڈن جوبلی کی اس تقریب میں ایم ایل اے بھیمنّا نائک اور شیو رام ہیبار کے ہاتھوں بھٹکل کے راگھویندرا بھٹ ، منڈگوڈ کی شانتا کماری بیکنکوپّا، کمٹہ کے ایم جی نائک، یلاپور کے جئے راج ، اور جوئیڈا کے سندیش دیسائی کو سال 2023 کے لئے جی ایس اجّیبل ایوارڈ سے نوازا گیا ۔ اس کے علاوہ سماجی خدمت گار اننت مورتی ہیگڈے، سینئر صحافی ناگ راج ایلے گونڈی، کو کے شیام راو ایوارڈ تفویض کیا گیا۔
    
اس موقع پر ایسوسی ایشن کی جنرل سیکریٹری سومنگلا ہونّے کوپّا کے علاوہ مختلف کمیٹیوں کے کنوینرس اور عہدیداران موجود تھے۔ 

ایک نظر اس پر بھی

ریاض کے بعد دمام اور جدہ بھٹکلی جماعتوں نے بھی ممبران سے کی ووٹنگ میں حصہ لینے کی اپیل؛ فری ائیرٹکٹ کی بھی پیشکش

لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے میں بھٹکل اور اُترکنڑا میں  7/مئی کو ووٹنگ ہوگی ، یعنی وقت بالکل کم بچا ہے۔ ایسے میں ایک طرف  بھٹکل اسوسی ایشن ریاض نے پہل کرتے ہوئے  اپنے ممبران کے لئے جماعت کی طرف سے  ائیر ٹکٹ  کا اعلان کیا،  وہیں دوسری طرف  لوک سبھا انتخابات کی سنگینی کو ...

حادثے کو دعوت دیتا بھٹکل رنگین کٹہ نیشنل ہائی وے؛ کیا حادثے سے پہلے توجہ دے گی انتظامیہ ؟

  بھٹکل  کا رنگین کٹہ نیشنل ہائی وے   حادثوں کو دعوت دے رہا ہے، مگر  نیشنل ہائی وے اتھارٹی ہو،  آئی آر بی کمپنی  ہو یا پھر تعلقہ انتظامیہ ہو، کوئی اس دعوت نامہ پر توجہ نہیں دے رہا ہے۔

بھٹکل: بچے اورنوجوان دور درازاور غیر آباد علاقوں میں تیراکی کے لئے جانے پر مجبور کیوں ہیں ؟ مسجدوں کے ساتھ ہی کیوں نہ بنائے جائیں تالاب ؟

سیر و سیاحت سے دل صحت مند رہتا ہے اور تفریح انسان کی جسمانی اور ذہنی صحت کو بہتر بناتا ہے۔اسلام  سستی اور کاہلی کو پسند نہیں کرتا اسی طرح صحت مند زندگی گزارنے کے لیے غذائیت سے بھرپور خوراک کے ساتھ جسمانی سرگرمیوں کا ہونا بھی ضروری ہے۔ جسمانی سرگرمیوں میں جہاں مختلف قسم کی ورزش ...

بھٹکل مسلم اسوسی ایشن ریاض کا اہم فیصلہ؛ ووٹنگ کے لئے بھٹکل جانے والے جماعت کے ممبران کو فری ٹکٹ کا اعلان

  فسطائی طاقتوں کو  برسر اقتدار  پر آنے سے روکنے اورملک  میں جمہوری اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے    بھٹکل مسلم اسوسی ایشن  ریاض نے محسوس کیا ہے کہ اِس بار کے انتخابات میں   مسلمانوں کی طرف سے صد فیصد ووٹنگ ضروری ہے  اور اس کے لئے ہرممکن قدم اُٹھانے کی ضرورت ہے۔اسی اقدام کے ...

منگلورو میں بی جے پی کارکن نے پولنگ بوتھ کے پاس کیا ہنگامہ - کنداپور میں 'نوٹا' کی مہم زوروں پر

ووٹنگ کے دوران پولنگ بوتھ کے قریب  بی جے پی کارکنوں  کی پہلے پولس پھر صحافیوں کے ساتھ اُس  وقت جھڑپ شروع ہوگئی جب کانگریس امیدوار پدماراج آر پجاری  ایک گھنٹہ تک  ووٹنگ کی قطار میں کھڑے ہونے کے بعد  اپنا ووٹ ڈال کر باہر آرہے تھے۔  واردات  جمعہ صبح کو پیش آئی۔