بی جے پی سے اتحاد پر جے ڈی ایس صدر سی ایم ابراہیم نے دکھایا سخت تیور؛اراکین نے کماراسوامی کو ہی پارٹی سے باہر کرنے کا کیا مطالبہ

Source: S.O. News Service | Published on 17th October 2023, 12:49 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو، 17/اکتوبر (ایس او نیوز /ایجنسی) لوک سبھا الیکشن 2024 سے قبل بی جے پی کے ساتھ اتحاد کرنے سے متعلق جنتا دل سیکولر(جے ڈی ایس) میں بڑا اختلاف دیکھنے کومل رہا ہے۔ کرناٹک جے ڈی ایس کے سربراہ سی ایم ابراہیم نے کہا کہ جے ڈی ایس  کی   بی جے پی کے ساتھ  کوئی مفاہمت نہیں ہوگی، جن لوگوں کو بی جے پی کے ساتھ مفاہمت کرنی ہے وہ پارٹی سے چلے جائیں، انہو ں نے یہ بھی کہا کہ  پارٹی کے جس گروپ کی وہ قیادت کررہے ہیں وہی اصلی  جنتا دل (ایس ) ہے۔ انہوں نے کہا کہ جنتادل (ایس) ہمیشہ  سے سیکولر نظریات کی  پابند رہی ہے اس سے انحراف کا  سوال ہی نہیں اُٹھتا۔ جے ڈی ایس کے ریاستی صدر سی ایم ابراہیم نے واضح کیا کہ  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں  جے ڈی ایس ، بی جے پی کی قیادت والی این ڈی اے کو ہرانے کے لئے کام کرے گی۔

جے  ڈی ایس  کی طرف سے بلائی گئی جنتن  منتھن میٹنگ کے بعد اخبارنویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے سی ایم ابراہیم نے  کہا کہ جنتا دل (ایس)  کی بنیادی نظریہ ہی  سیکولرزم ہے، اس سے انحراف یا مصالحت پارٹی کے  بنیادی نظریہ سے  انحراف کے  مترادف ہے۔  اور ایسا ہرگز نہیں ہونے دیا جائے گا۔ جے  ڈی ایس کے ریاستی صدر ہونے کی  حیثیت سے  وہ جے ڈی ایس اور بی جے پی کے درمیان  انتخابی اتحاد کے فیصلہ کو مسترد کرتے ہیں۔

سی ایم ابراہیم نے کہا ” جو لوگ ہمارے ساتھ آنا چاہتے ہیں وہ آجائیں، جس کو جانا ہے وہ جاسکتا ہے۔ ہم دیکھیں گے کہ کس کے پاس کتنے اراکین اسمبلی ہیں۔ میں کرناٹک جے ڈی ایس کا صدر ہوں۔ میں بی جے پی کے ساتھ اتحاد نہیں کروں گا۔ ہم  (I.N.D.I.A)  کے ساتھ بات کریں گے۔“

جب سی ایم ابراہیم سے پوچھا گیا کہ سابق وزیراعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا پارٹی کے قومی صدرہیں تو آپ کیسے فیصلے لے سکتے ہیں؟ تو سی ایم ابراہیم نے کہا، ” دیوےگوڈا کے  پاس تمل ناڈو، مہاراشٹر اورکیرلا نہیں ہے۔ میرے پاس کم ازکم کرناٹک تو ہے۔ ایسے میں دیوے گوڈا قومی صدرکیسے ہوسکتے ہیں؟  مزید کہا کہ دیوے گوڈا میرے والد کی طرح ہیں اورایچ ڈی کمارسوامی میرے چھوٹے بھائی جیسے ہیں۔ ایسے میں میں اُن سے یہی  کہتا ہوں کہ وہ  واپس پارٹی میں  آجائیں۔“

 پتہ چلا ہے کہ جنتن منتھن میٹنگ میں  شریک لیڈران نے  مانگ کی کہ  سابق وزیراعلیٰ کماراسوامی اور  ان کے فرزند نکھل کماراسوامی کو پارٹی سے  نکال دیا جائے ۔ میٹنگ میں باپ بیٹوں کی امت  شاہ سے ملاقات  اور ریاستی پارٹی قیادت کو  اس معاملہ میں اندھیرے  میں رکھنے کی کوشش کی سخت مذمت کی گئی  اور کہا گیا کہ  اپنے ذاتی فائدے کے لئے  پارٹی کے مفادات کو قربان کرنے کے جرم میں  ان دونوں کو پارٹی سے  نکال دینا چاہئے۔

واضح رہے کہ بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا اورمرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کے ساتھ 22 ستمبر کو نئی دہلی میں کرناٹک کے سابق وزیراعلیٰ ایچ ڈی کمارسوامی نے میٹنگ کی تھی۔ اس کے بعد جے پی نڈا نے سوشل میڈیا ایکس (ٹوئٹر) پرمیٹنگ کی تصویرشیئرکرتے ہوئے لکھا تھا کہ جے ڈی ایس کا این ڈی اے میں خیرمقدم ہے۔ کرناٹک کے سابق وزیراعلیٰ بی ایس یڈی یورپا نے بھی اعلان کیا تھا کہ جے ڈی ایس اوربی جے پی کے درمیان لوک سبھا کی سیٹوں کا معاملہ فائنل ہوگیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

مذہب کے نام پر ووٹ مانگنے کا الزام ؛ بنگلورو ساؤتھ سے بی جے پی امیدوار تیجسوی سوریا کیخلاف ایف آئی آر درج

کرناٹک میں لوک سبھا کی 28 میں سے 14 سیٹوں کے لیے جمعرات (26 اپریل) کے روز دوسرے مرحلے میں ووٹنگ ہو رہی ہے۔ اس دوران، بنگلورو ساؤتھ سیٹ سے بی جے پی امیدوار اور موجودہ ایم پی تیجسوی سوریا کیخلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ان پر مذہب کے نام پر ووٹ مانگنے کا الزام ہے۔ 25 اپریل کو موجودہ ...

چامراج نگر میں پولنگ بوتھ میں توڑ پھوڑ - سنگ باری - پولیس نے کیا لاٹھی چارج 

سرحدی علاقے چامراج نگر کے گاوں والوں نے انہیں بنیادی سہولتیں دستیاب نہ ہونے کی شکایت کرتے ہوئے بطور احتجاج الیکشن کا بائیکاٹ کیا تھا اس کے باوجود وہاں پولنگ کا انتظام کرنے پر مشتعل مظاہرین نے  سنگ باری کی اورپولنگ بوتھ کو توڑ پھوڑ کر رکھ دیا ۔ حالات پر قابو پانے کے لئے اور ...

راہل گاندھی نے کرناٹک کی ریلی میں بی جے پی کو ’بھارتیہ چمبو پارٹی‘ قرار دیا

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے جمعہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو ’’بھارتیہ چمبو  پارٹی ‘‘ قرار دیا اور اس پر عوامی فنڈز کو لوٹنے اور شہریوں کو کھوکھلے وعدوں کے ساتھ چھوڑنے کا الزام لگایا۔

کرناٹک میں پہلے مرحلہ میں تقریباً 70 فیصد پرامن پولنگ، راجدھانی بنگلورو کی تینوں سیٹوں پر پولنگ 50 فیصد تک محدودرہ گئی

کرناٹک میں پہلے مرحلہ کے لوک سبھا انتخابات میں 14 لوک سبھا حلقوں میں پولنگ اکا دکا وارداتوں کو چھوڑ کر پر امن رہی۔ چامراج نگر میں پتھراؤ، بعض مقامات پر پولنگ کا بائیکاٹ اور احتجاج کو چھوڑ کر بیشتر مقامات پر پولنگ انتہائی پر سکون رہی۔

پی ایم مودی کے ہندو۔مسلم والے حالیہ بیانات کو لے کر راہول گاندھی نے کہا؛ انتخابات میں مودی حکومت کی ہار یقینی ہے اس لئے مودی گھبراگئے ہیں، کچھ دنوں میں آسکتے ہیں آنسو

پی ایم مودی کے حالیہ ہندو۔مسلم بیانات او رکانگریس کے  انتخابی منشور کو لے کر غلط بیانی   پر مودی کو نشانہ تاکتے ہوئے  کانگریس لیڈر راہول گاندھی نے  کہا کہ  لوک سبھا انتخابات میں مودی حکومت کی ہار یقینی ہے،  اس لئے وہ  اقتدار ہاتھ سے نکلنے کو لے کر گھبرا گئے ہیں،  مودی کی زبان ...

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...