جاپان میں ہیرے جواہرات سے تیار 9600 ڈالر مالیت کا ماسک

Source: S.O. News Service | Published on 26th November 2020, 9:12 PM | عالمی خبریں |

ٹوکیو،26نومبر(آئی این ایس انڈیا)ایک طرف پوری دُنیا کرونا کی وبا نے نظام زندگی درہم برھم کیا ہوا ہے۔ وبا کے نتیجے میں عالمی معاشی نظام کی بنیادیں اکھڑ رہی ہیں اور پوری دنیا ایک بدترین معاشی المیے کی طرف بڑھ رہی ہے۔ وہیں ایسے لوگ بھی موجود ہیں جو کرونا وبا میں بھی اسراف اور فضول خرچی سے باز نہیں آتے۔ اس کی تازہ مثال حال ہی میں جاپان میں سامنے آئی جہاں ایک 'شوقین اور رنگین مزاج' شخص نے ہیروں اورموتیوں سے جڑا 'ماسک' تیار کیا۔ اس ماسک کی تیاری پر 10 لاکھ جاپانی 'یِن' اور امریکی کرنسی میں اس کی مالیت 9 ہزار 600 ڈالر لگائی گئی ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق 'کاکس' کمپنی کی 'ماسک ڈاٹ کام' نے گذشتہ ہفتے ہاتھ سے تیار ماسک فروخت کرنا شروع کیا۔ اس کا مقصد جاپانیوں کو خوش کرنا اور فیشن انڈسٹری میں کاروبار کو تیز کرنا تھا کیونکہ 'کوڈ 19' کے نتیجے میں جاپان میں صنعت کو کافی نقصان پہنچا ہے۔

ماسک کی تیاری میں ہیرے جواہرات کا استعمال کیا گیا ہے۔ ایک ماسک 0.7 کیریٹ ہیرے اور 300 سے زیادہ سوارووسکی موتی اور 330 جاپانی اکویا موتیوں سے مزین ہے۔

بدھ کے روز ٹوکیو اسٹیشن کے قریب کمپنی کے اسٹور میں کام کرنے والی ایزوسا کاگیتاکا نے کہا کہ کرونا کی وجہ سے ہر ایک کے حوصلے کم زور ہوئے ہیں۔ ایسے میں ہمیں ایک منفرد ماسک دیکھ کر خوشی کا احساس ہوتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ زیورات اور ٹیکسٹائل کی صنعت بھی کرونا وائرس کی وجہ سے کساد بازاری کا شکار ہے لہذا ہم نے جاپانی صنعت کو بحال کرنے میں مدد دینے کے منصوبے کےطور پر یہ قدم اٹھایا ہے۔

ایون ریٹیل گروپ کے ذیلی ادارے کاکس نے ستمبر سے ماسک ڈاٹ کام اور 6 اسٹورز کھولے ہیں جس میں 500 ین سے شروع ہونے والے 200 سے زیادہ اقسام کے ماسک کی نمائش کی گئی ہے۔

بدھ کے روز کچھ اسٹور زائرین نے کہا کہ 1 ملین ین قیمت کا ماسک پہنچ سے باہر ہے۔ جاپانی ماسک دنیا میں سب سے زیادہ مہنگے نہیں ہیں۔ اسرائیلی ایفل جیولرز اسٹور کے ڈیزائن کردہ 250 گرام سونے سے بنے ماسک کی قیمت ڈیڑھ ملین ڈالر سے زیادہ ہے۔

 

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔