کانگریس ترجمان نے کہا؛ بی جے پی کے صرف تین مقاصد، پارٹی کیلئے چندہ، تاجروں کیلئے ڈنڈا اور ای ڈی کا پھندا

Source: S.O. News Service | Published on 31st March 2024, 12:19 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 31/ مارچ (ایس او نیوز /ایجنسی)  لوک سبھا انتخابات کیلئے انڈیا الائنس کی تیسری ریلی اتوار کو دہلی کے رام لیلا میدان میں منعقد ہونے جا رہی ہے۔ اس دوران اپوزیشن کی اتحادی جماعتوں کے بعض قائدین کو جیل بھیج دیا گیا ہے۔ اہم اپوزیشن پارٹی کانگریس کو ہر روز محکمہ انکم ٹیکس نوٹس بھیج رہا ہے۔ پارٹی کے بینک اکاؤنٹ کو مبینہ طور پر منجمد کر دیا گیا ہے۔ اس پر پارٹی کے ترجمان جے رام رمیش نے کہا کہ بی جے پی 3 منصوبوں پر کام کر رہی ہے اور وہ ہیں ’پارٹی کیلئے چندہ، تاجروں کو ڈنڈا اور ای ڈی کا پھندا!۔

جے رام رمیش نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ کل کی ریلی کسی فرد پر مرکوز ریالی نہیں ہے۔ یہ انڈیا اتحاد کی ریلی ہے، یہ کسی ایک پارٹی کی ریالی نہیں ہے۔ پہلی ریلی ممبئی کے شیواجی پارک میں منعقد ہوئی تھی اور دوسری ریلی  دہلی میں منعقد ہونے جا رہی ہے۔ جے رام رمیش نے کہا کہ کل کی ریلی میں بہت سے لوگ شرکت کریں گے۔ ٹی ایم سی بھی ریلی میں آئے گی۔ جے رام رمیش نے کہا کہ ریلی  کا موضوع ’جمہوریت بچاؤ‘ رکھا گیا ہے۔جے رام رمیش نے کہا کہ مرکزی ایجنسیوں کا غلط استعمال ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کے خلاف ’ٹیکس ٹیررزم‘ کی جا رہی ہے۔

خاص طور پر کانگریس پارٹی کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کل کی پریس کانفرنس تک کانگریس کو آئی ٹی سے چار نوٹس موصول ہوئے تھے لیکن کل رات دو مزید نوٹس بھیجے گئے۔ انہوں نے کہا کہ کیسری جی کے وقت تک کے نوٹس موصول ہوئے ہیں۔جے رام رمیش نے بتایا کہ رام لیلا میدان میں منعقد ہونے والی ریلی  میں اپوزیشن لیڈر مہنگائی، بے روزگاری اور پولرائزیشن پر اپنے خیالات پیش کریں گے۔ اپوزیشن جماعتوں کو مسلسل نشانہ بنایا جا رہا ہے، جس پر اپوزیشن رہنما بحث کریں گے۔ مختلف ریاستوں میں دو وزرائے اعلیٰ اور کئی وزراء کو گرفتار کیا گیا ہے۔ الیکٹورل بانڈ پر بھی بحث ہوگی جسے سپریم کورٹ نے غیر آئینی قرار دیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

ریزرویشن کے سوال پر پی ایم مودی تلملا گئے ہیں، وہ بدلے کا رویہ اختیار کر رہے: وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی

بی جے پی کے خلاف حملہ تیز کرتے ہوئے تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ اور کانگریس لیڈر اے. ریونت ریڈی نے بدھ کے روز وزیر اعظم نریندر مودی اور مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ پر سنگین الزام لگایا۔ انھوں نے کہا کہ وہ بھگوا پارٹی سے اس کی ریزرویشن ختم کرنے کی مبینہ سازش کو لے کر سوال کیا، اس لیے ...

کورونا ویکسین کووی شیلڈ کے منفی اثرات کا معاملہ سپریم کورٹ پہنچا، تحقیقاتی پینل تشکیل دینے کی درخواست

کووی شیلڈ ویکسین کے حفاظتی پہلوؤں پر تنازع اب سپریم کورٹ تک پہنچ گیا ہے۔ بدھ یکم مئی کو عدالت میں خطرے کے عوامل کا مطالعہ کرنے کے لیے ماہر طبی پینل تشکیل دینے کی درخواست کی گئی۔ اس کے علاوہ صحت عامہ کے تحفظ کے لیے ہدایات جاری کرنے کا بھی مطالبہ کیا گیا۔

تلنگانہ کے سابق وزیر اعلیٰ چندرشیکھر راؤ کے خلاف الیکشن کمیشن کا سخت ایکشن، انتخابی تشہیر پر لگی پابندی

الیکشن کمیشن نے بدھ کے روز بھارت راشٹر سمیتی (بی آر ایس) کے سربراہ کے. چندرشیکھر راؤ (کے سی آر) کو کانگریس کے خلاف ان کے قابل اعتراض تبصروں کے لیے 48 گھنٹے تک انتخابی تشہیر کرنے سے روک دیا ہے۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ 5 اپریل کو سرسیلا میں پریس کانفرنس کے دوران چندرشیکھر راؤ ...

شکست کے خوف میں مبتلا پی ایم مودی ’جھوٹ کی مشین‘ بن گئے ہیں: راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نےآج ایک بار پھر پی ایم مودی پر اپنی تقریروں کے دوران جھوٹ بولنے کا سنگین الزام عائد کیا۔ راہل گاندھی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر کیے گئے تازہ پوسٹ میں لکھا ہے کہ ’’ایک حیران، مایوس اور شکست خوردہ وزیر اعظم کی باتیں سنیے: کانگریس آپ کے ...

دہلی-پنجاب اور یوپی میں مئی میں شدید گرمی کی پیش گوئی، بہار-جھارکھنڈ میں لو چلنے کا امکان

محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے بدھ (یکم مئی) کو کہا کہ دہلی سمیت شمالی ہندوستان کے بیشتر علاقوں میں مئی کے مہینے میں زیادہ سے زیادہ اور کم سے کم درجہ حرارت معمول سے زیادہ رہنے کا امکان ہے اور دو سرے چار دن تک لو چل سکتی ہے۔ آئی ایم ڈی کے سربراہ مرتیونجے مہاپاترا نے بتایا کہ شمالی ...

لوک سبھا انتخابات: بی ایس پی نے 6 سیٹوں پر امیدواروں کا کیا اعلان

 مایاوتی کی قیادت والی بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے لئے 6 امیدواروں کی نئی فہرست جاری کی ہے۔ بی ایس پی کی اس فہرست میں قیصر گنج، گونڈا، ڈومریاگنج، سنت کبیرنگر، بارابنکی اور اعظم گڑھ سیٹ سے امیدواروں کے نام شامل ہیں۔ پارٹی نے قیصر گنج سیٹ سے نریندر ...