اٹلی: اب تک 233836 لوگ کورونَا سے متاثر، 33601 افراد ہلاک

Source: S.O. News Service | Published on 4th June 2020, 4:30 PM | عالمی خبریں |

روم،4؍جون(ایس او نیوز؍ایجنسی)عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ -19) سے بری طرح متاثر اٹلی میں اس انفیکشن سے مرنے والوں کی تعداد 33 ہزار کا ہندسہ پار کرکے 33601 ہو گئی ہے۔ اٹلی میں اب تک 233836 لوگ کورونا سے متاثر ہوئے ہیں۔ پوری دنیا میں کورونا سے امریکہ اور برطانیہ کے بعد سب سے زیادہ اموات اٹلی میں ہی ہوئی ہیں۔ اٹلی کے شہری سیکورٹی ڈیپارٹمنٹ نے بدھ کو بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس سے 71 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔

اٹلی میں کورونا انفیکشن کے 321 نئے معاملے سامنے آئے ہیں جس سے اب تک کل متاثرہ مریضوں کی تعداد بڑھ کر 233836 ہو گئی ہے۔ ان متاثرین میں وہ لوگ بھی شامل ہیں جن کی اس وبا سے موت ہوچکی ہے یا جو بالکل ٹھیک ہو چکے ہیں۔ اٹلی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 846 مریضوں کو بالکل ٹھیک ہونے کے بعد سسپتال سے چھٹی دے دی گئی ہے۔ ملک میں اب تک کورونا کے 160938 مریض بالکل ٹھیک ہو چکے ہیں اور انہیں اسپتال سے چھٹی دے دی گئی ہے۔ اٹلی میں اب کورونا کے 39297 فعال معاملے ہیں۔

اٹلی میں کووڈ- 19 کے 5742 مریض مختلف اسپتالوں میں داخل ہیں اور ان کا علاج چل رہا ہے۔ ان میں سے 353 مریض انتہائی نگہداشت کے کمرے (آئی سی یو) میں ہیں۔ جبکہ بغیر علامات اور ہلکے علامات والے 33202 مریضوں کو ان کے گھروں میں ہی گوشہ تنہائی میں رکھا گیا ہے۔ اس انفیکشن کو روکنے کے لئے ملک میں 10 مارچ سے لاگو ملک بھر میں لاک ڈاؤن کو تین مئی تک بڑھا دیا گیا تھا جس کے بعد کئی قسم کی دکانوں کو کھولنے کی چھوٹ دی گئی ہے۔

اٹلی نے بدھ سے لوگوں کو ملک کے اندر بغیر کسی روک کے کہیں بھی آنے جانے کی چھوٹ دے دی ہے۔ اس کے علاوہ برطانیہ، آئر لینڈ اور دیگر ممالک کے مسافروں کے آنے جانے پر لگی پابندی بھی ہٹا لی گئی ہے۔ غور طلب ہے کہ اٹلی میں 21 فروری کو کورونا وائرس کا پہلا معاملہ سامنے آیا تھا۔ اٹلی کا لومبارڈی صوبہ اس وبا سے سب سے زیادہ شدید متاثر ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔