اسرائیلی وزیر نے غزہ کی ’مکمل گھیرابندی‘ کا دیا حکم، بربریت کے ساتھ جواب دینے کا اعلان

Source: S.O. News Service | Published on 10th October 2023, 1:18 PM | عالمی خبریں |

یروشلم ، 10/اکتوبر (ایس او نیوز /ایجنسی) اسرائیل کے وزیر دفاع یوو گیلینٹ نے پیر کے روز غزہ پٹی کی ’مکمل گھیرابندی‘ یعنی مکمل محاصرے کا حکم صادر کر دیا ہے۔ اس سے قبل اسرائیلی سیکورٹی فورس (آئی ڈی ایف) نے حماس گروپ کے ساتھ جنگ کے تیسرے دن ساحلی علاقہ کے آس پاس کے سبھی مقامات پر پھر قبضہ کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔ بی بی سی کے مطابق وزیر دفاع نے ٹیلی ویژن خطاب میں کہا کہ ’’بجلی نہیں، کھانا نہیں، ایندھن نہیں۔ ہم بربر لوگوں سے لڑ رہے ہیں اور اسی کے مطابق (بربریت کے ساتھ) جواب دیں گے۔‘‘

بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل غزہ کے فضائیہ علاقہ اور اس کے خط ساحل کو کنٹرول کرتا ہے۔ ساتھ ہی اس کی سرحد میں کس کے اور کس سامان کو اندر یا باہر جانے کی اجازت دینی ہے، اسے بھی کنٹرول کرتا ہے۔ اسی طرح مصر بھی غزہ کے ساتھ اس کی اپنی سرحد کے اندر اور باہر جانے والوں کو کنٹرول کرتا ہے۔

اس درمیان حماس نے پیر کے روز کہا کہ اس نے اسرائیلی ہوائی حملوں کے جواب میں جنوبی اسرائیلی شہروں اشدود اور اشکلون کی طرف 120 راکٹ داغے۔ آنے والے راکٹس کے نتیجہ میں یروشلم اور تل ابیب میں بھی الرٹ کے سائرن بج اٹھے۔ اسرائیل کی ایمرجنسی خدمات کے مطابق غزہ کے ٹھیک شمال میں اشکلون میں چار لوگ زخمی ہو گئے جبکہ اشدود میں ایک خاتون سنگین طور سے زخمی ہو گئی۔

ایک نظر اس پر بھی

ایران میں نئے صدر کا انتخاب 28 جون کو، رئیسی ہیلی کاپٹر حادثے کی تحقیقات شروع

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے انتقال کے بعد ایران میں نئے صدر کے انتخاب کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ نئے صدر کا  انتخاب 28 جون کو کیا جائے گا۔ ایرانی حکومت نے صدارتی ہیلی کاپٹر حادثے کی تحقیقات کے لیے اعلیٰ حکام کی ایک ٹیم بھی تشکیل دی ہے۔

ایرانی صدرابراہیم رئیسی اور وزیر خارجہ حُسین امیر عبداللہیان ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق

ایرانی  صدر ابراہیم رئیسی اور ایرانی وزیرخارجہ حسین امیر عبداللہیان ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق ہوگئے۔ بتایا گیا ہے کہ پیر  صبح حادثے کا شکار ہیلی کاپٹر کا ملبہ مل گیا جس کے بعد ایرانی صدر اور ہیلی کاپٹر پر سوار افراد کے بچ جانے کی امیدیں دم توڑ گئیں ۔

افغانستان: سیلابی صورتحال، 300؍ افراد ہلاک، سیکڑوں لاپتہ

بغلان میں نیچرل ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے صوبائی ڈائریکٹر ہدایت اللہ ہمدرد کے مطابق، سیلاب نے کئی اضلاع میں گھروں اور املاک کو نقصان پہنچایا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مرنے والوں کی تعداد ابتدائی تھی اور بہت سے لوگ لاپتہ ہونے کی وجہ سے اس میں اضافہ ہو سکتا ہے۔