ایران میں نئے صدر کا انتخاب 28 جون کو، رئیسی ہیلی کاپٹر حادثے کی تحقیقات شروع

Source: S.O. News Service | Published on 21st May 2024, 11:09 AM | عالمی خبریں |

تہران، 21/مئی (ایس او نیوز /ایجنسی) ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے انتقال کے بعد ایران میں نئے صدر کے انتخاب کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ نئے صدر کا  انتخاب 28 جون کو کیا جائے گا۔ ایرانی حکومت نے صدارتی ہیلی کاپٹر حادثے کی تحقیقات کے لیے اعلیٰ حکام کی ایک ٹیم بھی تشکیل دی ہے۔

خبر رساں ایجنسی آئی آر این اےنے اطلاع دی ہے کہ اب ایران میں نئے صدر کا انتخاب 28 جون کو ہوگا۔ امیدوار 30 مئی سے 3 جون تک کاغذات نامزدگی داخل کر سکیں گے اور 12 سے 27 جون تک انتخابی مہم چلائی جا سکے گی۔ ایران کے آئین کے آرٹیکل 131 کے تحت نئے صدر کا انتخاب 50 دن کے اندر کرانے کا حکم ہے۔ دریں اثناء سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے نائب صدر محمد مخبر کو ایگزیکٹو کا سربراہ مقرر کر دیا ہے۔

مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف میجر جنرل محمد باقری نے صدر رئیسی کے ہیلی کاپٹر حادثے کی تحقیقات ایک اعلیٰ سطحی وفد کے سپرد کر دی ہے۔ بریگیڈیئر علی عبداللہی کی قیادت میں ایک وفد جائے حادثہ پر بھیجا گیا ہے اور تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔ ایرانی خبر رساں ایجنسی کے مطابق تحقیقات کے نتائج کا اعلان مشن مکمل ہونے کے بعد کیا جائے گا۔

ہردل عزیز، باصلاحیت اور محنتی صدر اور عالم مجاہد سید ابراہیم رئیسی اور ان کے ساتھیوں کی شہادت کے بعد، مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف بریگيڈیئر جنرل محمد باقری نے پیر کی صبح کو جنرل علی عبداللہی کو حکم دیا کہ شہری اور فوجی ہوابازی کے فنی ماہرین کے تعاون سے اس افسوسناک حادثے کی جامع تحقیقات انجام دیں۔رپورٹ کے مطابق، اس ٹیم نے جائے حادثہ پر فوری طور پر پہنچ کر انویسٹیگیشن کا سلسلہ شروع کردیا ہے جس کی تفصیلات کے بارے میں اطلاع دی جائے گی۔

یاد رہے کہ صدر سید ابراہیم رئیسی ایران اور آذربائیجان کے مابین ڈیم کے ایک منصوبے کا افتتاح کرکے تبریز شہر لوٹ رہے تھے جہاں ان  کا ہیلی کاپٹر حادثے سے دوچار ہوگیا۔ اس واقعے میں صدر مملکت، وزیر خارجہ، تبریز شہر کے امام جمعہ، صوبہ مشرقی آذربائیجان کے گورنر اور صدر رئیسی کے محافظوں کے ہیڈ اور پائلٹس کی ٹیم جاں بحق ہوگئی۔

ایک نظر اس پر بھی

نیپال طیارہ حادثہ: 18 مسافروں کی لاشیں نکال لی گئیں، زندہ بچ جانے والے پائلٹ کا علاج جاری

نیپال کے کھٹمنڈو کے تری بھون ہوائی اڈے پر ایک مسافر طیارہ ٹیک آف کے دوران حادثہ کا شکار ہو گیا۔ اس طیارے میں پائلٹ سمیت 19 افراد سوار تھے۔ رپورٹ کے مطابق تمام 18 مسافروں کی حادثے موت ہو گئی, جن کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔ حادثے میں پائلٹ کی جان بچ گئی، جسے علاج کے لیے اسپتال میں داخل ...

بنگلہ دیش سے 5000 سے زائد غیر ملکی طلباء نکلے

بنگلہ دیش میں ریزرویشن مخالف پرتشدد مظاہروں کی وجہ سے اب تک تقریباً ساڑھے چار ہزار ہندوستانی طلباء وطن واپس آچکے ہیں، نیپال، بھوٹان اور مالدیپ کے تقریباً پانچ سو دیگر طلباء بھی ہندوستان آئے ہیں۔ وزارت خارجہ نے کل یہاں ایک بیان میں کہا کہ گزشتہ دو دنوں سے ڈھاکہ میں ہندوستانی ...

فسادات زدہ بنگلہ دیش سے تقریباً 1000 ہندوستانی طلباء کی وطن واپسی

بنگلہ دیش میں کوٹہ سسٹم کے خلاف جاری طلباء کے احتجاج کی وجہ سے حالات بدستور تشویشناک ہے۔ صورتحال کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے تقریباً 1000 ہندوستانی طلباء وہاں سے ہندوستان واپس آ گئے ہیں۔ وزارت خارجہ نے ہفتے کے روز کہا کہ اس نے ہندوستانی شہریوں کی واپسی کے لیے تمام انتظامات کئے۔ ...

بنگلہ دیش کوٹہ سسٹم احتجاج: 100 سے زائد افراد ہلاک، 2500 زخمی، ملک بھر میں کرفیو، سڑکوں پر فوج کا پہرہ

بنگلہ دیش میں سرکاری ملازمتوں میں کوٹہ سسٹم کے خاتمے کا مطالبہ کرتے ہوئے طلباء کا پرتشدد احتجاج جاری ہے۔ چند ہفتے قبل ملک بھر میں شروع ہونے والی پرتشدد جھڑپوں میں اب تک 105 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

نیپال لینڈ سلائڈنگ حادثہ: اب تک 4 ہندوستانیوں سمیت 19 افراد کی لاشیں برآمد، راحت و بچاؤ کاری کا عمل جاری

گزشتہ ہفتہ نیپال کے چتون ضلع میں لینڈ سلائڈنگ کے بعد دو بسیں طغیانی مارتی ہوئی ندی میں بہہ گئی تھیں جس میں سوار لوگوں کی لاشیں برآمد ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔ دراصل لینڈ سلائڈنگ کے بعد تباہی جیسے حالات پیدا ہو گئے ہیں اور فوجیوں کو راحت و بچاؤ کاری میں کافی دقتیں پیش آ رہی ہیں۔ ...