اسرائیل کا غزہ پر پھر فضائی حملہ، غباروں کے جواب میں گولے داغے!

Source: S.O. News Service | Published on 16th June 2021, 5:04 PM | عالمی خبریں |

غزہ،16؍جون (ایس او نیوز؍ایجنسی) اسرائیل نے نئی حکومت تشکیل دئے جانے کے بعد فلسطین پر پھر آگ برسانی شروع کر دی ہے۔ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ اس نے غزہ میں واقع حماس کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے اور یہ کارروائی غزہ پٹی کی جانب سے بھیجے جانے والے غبارے کے بعد کی گئی ہے۔

بی بی سی کے مطابق بدھ کو علی الصبح غزہ شہر اسرائیل کے فضائی حملوں سے دہل گیا۔ اسرائیل ڈفینس فورس (آئی ڈی ایف) نے کہا کہ اس کے جنگی طیاروں نے خان یونس اور غزہ شہر میں حماس کے تعمیرات کو نشانہ بنایا۔ آئی ڈی ایف کے بیان میں کہا گیا، ’’ان تعمیرات میں دہشت گرد سرگرمیاں چل رہی تھیں۔ غزہ پٹی سے جاری دہشت گرد حرکتوں کے پیش نظر آئی ڈی ایف جنگ شروع کرنے سمیت ہر طرح کے حالات کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہے۔‘‘

تاحال یہ واضح نہیں ہے کہ اسرائیلی فضائی حملوں میں کوئی جانی یا مالی نقصان ہوا ہے یا نہیں۔ اسرائیل میں حال ہی میں مخلوط حکومت کی تشکیل کے بعد اسرائیل اور حماس کے مابین یہ پہلی پر تشدد چھڑپ ہے۔ مئی کے مہینے میں دونوں فریقین کے درمیان 11 دن تک خونیں جنگ چلی تھی اور 21 مئی کو جنگ بندی کا اعلان ہوا تھا۔

اس سے قبل منگل کے روز  یہودی قوم پرستوں نے اسرائیل کے قبضہ والے مشرقی یروشلم میں ایک جلوس نکالا تھا۔ اس کے بعد غزہ پر حکمرانی والی حماس نے دھمکیاں دی تھیں۔ اسرائیل کا کہنا ہے کہ منگل کے روز غزہ کی جانب سے متعدد غبارے بھیجے گئے تھے، جن کی وجہ سے کئی مقامات پر آگ لگ گئی۔

اسرائیلی فائر سروس کے مطابق ان غباروں کی وجہ سے جنوبی اسرائیل کے کھیتوں میں آگ لگنے کے کم از کم 20 واقعات رونما ہوئے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔