شمالی غزہ سے فلسطینیوں کا انخلاء جاری، اسی درمیان اسرائیل نے کیا ہوائی حملہ!

Source: S.O. News Service | Published on 15th October 2023, 12:42 PM | عالمی خبریں |

غزہ، 15/اکتوبر (ایس او نیوز /ایجنسی) اسرائیل کی تنبیہ کے بعد ہزاروں فلسطینیوں نے اپنا گھر چھوڑ کر شہر سے انخلاء شروع کر دیا ہے۔ انخلاء کی ان کوششوں کے درمیان ہی اسرائیلی فوج نے شمالی غزہ پر ممکنہ زمینی حملے سے پہلے ہوائی حملے شروع کر دیے ہیں۔ ان حملوں میں کئی بے قصور شہریوں کی ہلاکت کا بھی اندیشہ ہے۔ اس حملے میں بچے لوگوں نے شہر سے انخلا جاری رکھا ہے اور جنوب میں پہلے سے ہی بھرے اسکولوں، گھروں اور عارضی پناہ گاہوں میں پہنچ گئے ہیں۔ اس درمیان اسرائیلی فوج نے اعلان کیا ہے کہ وہ غزہ پٹی میں مربوط ہوائی، زمینی اور سمندری حملے کے لیے تیار ہے۔

مصر اور امریکہ کے سینئر افسران کا کہنا ہے کہ مصر، اسرائیل اور امریکہ کے ذریعہ معاہدہ کے تحت غیر ملکی شہریوں کو بھی انکلیو چھوڑنے کی اجازت دی جا سکتی ہے۔ ’دی گارجین‘ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل نے اپنے علاقہ میں سبھی کراسنگ کو سیل کر دیا ہے اور مصر کے ذریعہ سرحد کراسنگ کو مضبوط کیے جانے کے بعد تقریباً 23 لاکھ فلسطینی غزہ میں پھنسے ہوئے ہیں۔ وہ خون خرابہ کا سامنا کر رہے ہیں، لیکن مصر پناہ گزینوں کو داخلے کی اجازت نہیں دے رہا ہے۔

اسرائیل کے ذریعہ غزہ کے اندر اور باہر سبھی آمد و رفت بند کیے جانے کے بعد ہفتہ کے روز کھانا، ایندھن اور پانی کی فراہمی تیزی سے گھٹنی شروع ہو گئی۔ اس درمیان غزہ کی وزارت صحت نے کہا کہ ہوائی حملوں میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 2200 سے زیادہ ہو گئی ہے، جن میں 724 بچے اور 458 خواتین شامل ہیں۔

بتایا جا رہا ہے کہ کئی مقامی باشندوں کو انخلا کے لیے ٹرانسپورٹ کی سہولت بھی نہیں مل پا رہی ہے، جبکہ کئی اس لیے سفر نہیں کر پا رہے ہیں کیونکہ وہ ضعیف، بیمار، معذور یا پھر کمزور شخص کی دیکھ بھال کر رہے ہیں، یا پھر ڈرتے ہیں کہ ان کے پاس جانے کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے۔ ’دی گارجین‘ کی رپورٹ کے مطابق غزہ پہلے سے ہی دنیا کی سب سے گھنی آبادی والی جگہوں میں سے ایک ہے، جہاں 365 اسکوائر کلومیٹر علاقہ میں 23 لاکھ لوگ رہتے ہیں۔

فلسطینیوں اور کچھ علاقائی افسران نے کہا ہے کہ انھیں ڈر ہے کہ اسرائیل کا آخری ہدف نہ صرف حماس کو تباہ کرنا ہے، بلکہ فلسطینی لوگوں کو غزہ سے باہر نکالنا بھی ہے۔ یہ 1948 میں اسرائیل کی تشکیل کے دوران برطانوی حکومتی ہدایات والی فلسطین سے تقریباً 750000 فلسطینیوں کو جبراً نکالنے کے لیے عربی لفظ نقبہ کو ظاہر کرے گا۔

قابل ذکر ہے کہ اردن کے شاہ عبداللہ کا محل قبضے والے ویسٹ بینک کے بغل میں ہے، انھوں نے فلسطینیوں کو سبھی فلسطینی علاقوں سے جبراً نکالنے یا ان کے داخلی نقل مکانی کی وجہ بننے کی کسی بھی کوشش کے خلاف تنبیہ دی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔