عراق میں مظاہروں کے دوران ایرانی لیڈروں کی تصاویر روند ڈالیں

Source: S.O. News Service | Published on 2nd November 2019, 5:24 PM | عالمی خبریں |

دبئی،02/نومبر(ایس او نیوز/ایجنسی) ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی طرف سے بدھ کے روز جاری ایک بیان میں عوامی احتجاجی مظاہروں کو امریکا اور اسرائیل کی سازش سے چلائی جانے والی مہم قرار دیا تھا جس پر عراقی عوام میں شدید رد عمل پایا جا رہا ہے۔ گذشتہ روز عراق کے مختلف شہروں میں ہونے والے احتجاجی مظاہروں کے دوران مظاہرین نے ایرانی لیڈروں آیت اللہ علی خامنہ ای اور القدس فورس کے سربراہ جنرل قاسم سلیمانی کی تصاویر روند ڈالیں۔

عراق کے دارالحکومت بغداد میں ہونے والےمظاہروں نے دوران مظاہرین نے خامنہ ای اور سلیمانی کی تصاویر اور ان کے پوسٹر نذرآتش کیے اور ایران کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر 'بغداد آزاد ہے جو ایران کا با ج گزار نہیں بنے گا' کے نعرے درج تھے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی متعدد ویڈیوز میں بھی عراقی مظاہرین کو ایرانی لیڈروں کی تصاویر مسخ کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

العربیہ چینل کے نامہ نگار کے مطابق جمعہ کے روز ہزاروں مظاہرین نے بغداد اور جنوبی علاقوں میں حکومت کے خلاف مظاہروں میں حصہ لیا۔

سیکیورٹی ذرائع نے 'العربیہ' کو بتایا کہ مظاہروں کے دوران کسی قسم کی گڑبڑ روکنے کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کی بڑی تعداد تعینات کی گئی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔