نجف میں مقبول شیعہ رہ نما مقتدیٰ الصدر کے مکان پر راکٹ حملہ

Source: S.O. News Service | By S O News | Published on 8th December 2019, 7:08 PM | عالمی خبریں |

بغداد /8 دسمبر (آئی این ایس انڈیا)عراق کے دارالحکومت بغداد میں مظاہرین کے خون کی ہولی کے ایک روز بعد جنوبی شہر نجف میں مقبول شیعہ رہ نما مقتدیٰ الصدر کے مکان پر ایک ڈرون سے راکٹ داغا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق اس ڈرون حملے میں مکان کو معمولی نقصان پہنچا ہے۔البتہ اس سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔اس حملے کے وقت خود مقتدیٰ الصدر مکان میں موجود نہیں تھے اور وہ ایران کے دورے پر گئے ہوئے ہیں۔مقتدیٰ الصدر مقبول جادوئی عوامی لیڈرہیں۔ دارالحکومت بغداد اور جنوبی شہروں میں ان کا وسیع حلقہ اثر ہے۔ان کے زیر قیادت اتحاد سائرون نے عراق میں منعقدہ گذشتہ عام انتخابات میں سب سے زیادہ نشستیں حاصل کی تھیں۔انھوں نے حالیہ احتجاجی مظاہروں کی حمایت کا اظہار کیا ہے اور وہ اصلاحات کا مطالبہ کرتے رہے ہیں لیکن اپنی مکمل حمایت احتجاجی تحریک کے پلڑے میں نہیں ڈالی ہے۔اس حملے سے قبل جمعہ کی شب نقاب پوش مسلح حملہ آوروں نے بغداد میں دریائے دجلہ پر السنک پْل پر احتجاج کرنے والے مظاہرین پر دھاوا بول دیا تھا جس سے تیئیس افراد موقع پر ہلاک ہوگئے تھے۔ ان کی فائرنگ کا سلسلہ ہفتے کی صبح تک جاری رہا تھا اور انھوں نے کئی ایک مظاہرین کو چاقو بھی گھونپے ہیں۔عراقی حکام کے مطابق بغداد کے وسط میں مظاہرین پر حملے میں مرنے والوں کی تعداد پچاس ہوگئی ہے۔ان میں تین پولیس اہلکار بھی شامل ہیں اور ایک سو تیس سے زیادہ افراد زخمی ہوئے ہیں۔مقتدیٰ الصدر کی جماعت کے ترجمان جعفرالموسوی نے کہا ہے کہ اس حملے کا مقصد مظاہرین اور سیاسی لیڈروں پر دباؤ ڈالنا ہے تاکہ وہ حکمراں اشرافیہ کے نامزد وزارتِ عظمیٰ کے کسی بھی امیدوار کو قبول کرلیں۔انھوں نے کہا کہ ”بغداد میں السنک پل پر قتلِ عام اور نجف میں مقتدیٰ الصدر کے مکان پر بمباری وزارتِ عظمیٰ کے امیدوار کو قبول کرنے کے لیے دباؤ ڈالنے کا ایک حربہ ہے۔ایران کی سپاہِ پاسداران انقلاب کی القدس فورس کے کمانڈر قاسم سلیمانی سمیت مختلف عہدے دار عراقی وزیراعظم عادل عبدالمہدی کو مستعفی ہونے سے روکنے کے لیے کوشاں رہے ہیں لیکن ان کی کوششیں بار آور ثابت نہیں ہوسکیں اور وہ گذشتہ ہفتے احتجاجی تحریک کے نتیجے میں اپنا عہدہ چھوڑنے پر مجبور ہوگئے تھے۔قاسم سلیمانی اس ہفتے بھی مبیّنہ طور پر بغداد میں پائے گئے ہیں اور انھوں نے عراق کے مختلف سیاسی لیڈروں سے مذاکرات کیے ہیں تاکہ وزارت عظمیٰ کے لیے ایران کے پسندیدہ کسی نئے امیدوار پر اتفاق رائے پیدا کیا جاسکے۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔