ترکوں کی دراندازی روکنے کے لیے عراق نے سرحد پر چوکیاں قائم کر دیں

Source: S.O. News Service | Published on 4th July 2020, 6:29 PM | عالمی خبریں |

بغداد،4/جولائی(آئی این ایس انڈیا) عراق کی مسلح افواج نے ترکی کی سرحد سے متصل علاقوں میں اضافی نفری تعینات کرنے کے ساتھ ترکوں کی دراندازی روکنے کے لیے مزید چوکیاں قائم کرنا شروع کی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق عراق کی سیکیورٹی فورسز کے عہدیداروں نے جمعہ کے روز بتایا کہ فوج نے ترکی کی سرحد پر ترک فوج کی درندازی روکنے کے لیے اضافی چیک پوسٹیں قائم کی ہیں۔

یہ اقدام ترکی کی جانب سے عراق میں کرد باغیوں کے ٹھکانوں پر دو ہفتے سے جاری بمباری کے بعد کیا ہے۔ ترک فوج شمالی عراق میں صوبہ کردستان میں کردوں کے خلاف آپریشن جاری رکھے ہوئے ہے۔ عراقی حکام نے بتایا کہ فوج نے ترکی کی سرحد سے متصل علاقوں میں دراندازی روکنے کے لیے کم سے کم 12 چیک پوسٹیں قائم کی ہیں۔ یہ چیک پوسٹیں کردستان ورکرز پارٹی کے ارکان کے تعاقب اور ترک فوج کی سرحدی دراندازی روکنے کے لیے قائم کی گئی ہیں۔

خیال رہے کہ ترکی کا دعویٰ ہے کہ شمالی عراق کے صوبہ کردستان میں کرد باغیوں نے اپنے ٹھکانے بنا رکھے ہیں جو ترکی سے علاحدگی کی تحریک چلانے کے ساتھ ساتھ ترکی پر حملے بھی کرتے ہیں۔ ترکی نے سترہ جون کو شمالی عراق میں کرد باغیوں کے خلاف فوجی آپریشن شروع کیا تھا۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔