امریکا کی کڑی پابندیوں کے باوجود ایران کی خام تیل کی برآمدات میں نمایاں اضافہ

Source: S.O. News Service | Published on 27th January 2021, 8:39 PM | عالمی خبریں |

 نیویارک ،27جنوری (آئی این ایس انڈیا) امریکا کی پابندیوں کے باوجود 2020ء کی چوتھی سہ ماہی میں ایران کے خام تیل کی برآمدات میں اضافہ ہوا ہے۔تین فرموں کے جائزوں کے مطابق امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی رخصتی کے بعد ایرانی تیل کے خریداروں کے رویّے میں تبدیلی رونما ہورہی ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے مئی 2018ء میں ایران اور چھے عالمی طاقتوں کے درمیان طے شدہ جوہری سمجھوتے سے یک طرفہ طور پر دستبردار ہونے کا اعلان کردیا تھا اور تہران کے خلاف سخت اقتصادی پابندیاں عاید کردی تھیں۔ان میں اس کی تیل کی تجارت کو بہ طور خاص ہدف بنایا گیا تھا جس سے اس کی تیل کی برآمدات سکڑ کر رہ گئی تھیں۔

اب نئے صدر جوبائیڈن کا کہنا ہے کہ اگر ایران چھے عالمی طاقتوں سے طے شدہ سمجھوتے کی دوبارہ پاسداری شروع کردے توامریکا بھی ایسا کرنے کو تیار ہے۔

ایس وی بی انٹرنیشنل اور دو اور فرموں کے فراہم کردہ اعداد وشمار کے مطابق ایران کی تیل کی برآمدات میں بتدریج اضافہ ہورہا ہے۔یہ تینوں فرمیں تیل بردار ٹینکروں کی حمل ونقل کا سراغ لگاتی ہیں اور پھر ان کی بنیادپر تیل کی برآمدات سے متعلق ڈیٹا فراہم کرتی ہیں۔

ایس وی بی انٹرنیشنل کے تخمینے کے مطابق ایران کی دسمبر میں خام تیل کی برآمدات بڑھ کر سات لاکھ 10 ہزار بیرل یومیہ ہوگئی تھیں جبکہ اکتوبر میں تیل کی برآمدات چار لاکھ 90 ہزار بیرل یومیہ تھیں۔

ایس وی بی کی سارہ واکشوری کا کہنا ہے کہ’’ ایران اور اس کے تیل کے خریدار بائیڈن انتظامیہ کی جانب سے ایک آسان حکمتِ عملی کی توقع کررہے ہیں۔ایران پہلے ہی امریکا سے متوقع مذاکرات کے پیش نظراپنی پیداوار اور برآمدات میں اضافہ شروع کرچکا ہے۔‘‘

ایران اور اس کے خام تیل کے خریدار چین ایسے ممالک امریکا کی پابندیوں کوغیرقانونی قرار دیتے ہیں۔

جنیوا میں قائم پیٹرو لاجسٹکس کا کہنا ہے کہ ایران کی خام تیل کی برآمدات میں اس ماہ اپریل 2019ء کے بعد پہلی مرتبہ 6 لاکھ بیرل یومیہ اضافے کی توقع ہے۔گذشتہ سال کی چوتھی سہ ماہی میں اس کی برآمدات میں ایک لاکھ بیرل یومیہ اضافہ ہوا تھا۔

اس فرم کا کہنا ہے کہ ’’ہم نے گذشتہ مہینوں کے دوران میں ایران کی تیل کی برآمدات میں تیزی سے اضافہ ملاحظہ کیا ہے۔‘‘تاہم اس کی مقدار مئی 2018ء میں امریکا کی پابندیوں کے دوبارہ نفاذ سے قبل کی برآمدات کی سطح کے مقابلے میں ایک چوتھائی سے بھی کم ہے۔ تب ایران 27 لاکھ بیرل یومیہ تیل برآمد کررہا تھا۔

تیل کی حمل ونقل کا سراغ لگانے والی ایک اور فرم ریفی نیٹو ایکن نے دسمبر میں ایران کے خام تیل کی یومیہ تین لاکھ 70 ہزار بیرل برآمدات کا سراغ لگایا تھا جبکہ 2020ء میں بعض مہینوں کے دوران میں تو ایران صرف ایک لاکھ یا دو لاکھ بیرل یومیہ خام تیل برآمد کرسکا تھا۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔