کرونا وائرس کی جنگ میں جان گنوانے والے طبی عملہ کو شہید کا درجہ دینے ایران کا اعلان

Source: S.O. News Service | By S O News | Published on 11th March 2020, 8:21 PM | عالمی خبریں |

تہران /11مارچ (آئی این ایس انڈیا)ایران کے رہبرِاعلیٰ آیت اللہ علی خامنہ ای نے کرونا وائرس کا شکار مریضوں کے علاج کے دوران میں جان کی بازی ہار جانے والے ڈاکٹروں اور نرسوں کو شہید قرار دینے کا اعلان کیا ہے۔ایران میں کرونا وائرس کا شکار ہونے والے افراد کی تعداد میں روز بروز بڑھتی جارہی ہے اور اس کے خلاف مہم کو 1980کے عشرے میں عراق کے خلاف جنگ کے ہم پلہ تعبیر کیا جارہا ہے۔

ایران میں شہید کے ورثاء کی بڑی قدر ومنزلت کی جاتی ہے اور انھیں ریاست کی جانب سے مالی مراعات دی جاتی ہیں۔خامنہ ای کے اعلان کے مطابق اب کرونا وائرس کے مریضوں کے علاج معالجے پر مامور طبی عملہ جان کی بازی ہار جاتا ہے تو وہ بھی مسلح افواج کے میدان جنگ میں کام آنے والے اہلکاروں کی طرح شہید کہلائے گا۔ایران میں کرونا وائرس سے گذشتہ 24 گھنٹے میں مزید 54 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ ملک میں یہ مہلک وائرس پھیلنے کے بعد ایک دن میں مرنے والوں کی یہ سب سے زیادہ تعداد ہے۔وزارتِ صحت کے ترجمان کیانوش جہانپور نے ایک نشری نیوز کانفرنس میں بتایا ہے کہ اب تک اس مہلک وائرس سے 291 افراد جان کی بازی ہارچکے ہیں اور 881 نئے کیسوں کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد اس کا شکار ہونے والے افراد کی تعداد 8042 ہوگئی ہے۔ترجمان کے مطابق ایران میں سوموار کے مقابلے میں منگل کو کرونا وائرس سے ہلاکتوں میں 18 فی صد اضافہ ہوا ہے اور نئے تصدیق شدہ کیسوں کی تعداد میں 12 فی صد اضافہ ہوا ہے۔انھوں نے بتایا کہ اس وائرس میں مبتلا ہونے والے 2731 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں اور انھیں اسپتالوں سے فارغ کردیا گیا ہے۔جہانپور نے خبردار کیا ہے کہ ایران کے نئے سال نوروز کے 20 مارچ کو آغاز سے قبل مہلک وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے۔انھوں نے لوگوں پر زوردیا ہے کہ وہ اپنے سفر کو محدود کردیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ بیماری پھیلنے کی شرح بدستور بڑھتی جارہی ہے۔ایران مشرق اوسط کا واحد ملک ہے جو چین سے پھیلنے والے وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔خطے بھر میں کرونا وائرس کے 8600 سے زیادہ مریضوں کی تصدیق ہوچکی ہے لیکن ایران کے سوا دوسرے ممالک میں اس مہلک وائرس سے کوئی موت نہیں ہوئی ہے۔ایران میں حالیہ دنوں میں میتھانول کے استعمال سے 37 ہلاکتیں ہوئی ہیں اور 270 افراد کو حالت غیر ہونے کے بعد اسپتال پہنچایا گیا ہے۔ان لوگوں نے میتھانول کو کرونا وائرس کا تریاق سمجھ کر پیا تھا مگر وہ تندرست ہونے کے بجائے موت کے منھ میں چلے گئے یا زیادہ بیمار ہوگئے ہیں۔ایرانی حکومت نے کرونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے بعض سخت اقدامات کیے ہیں اور لوگوں کے لیے بڑے شہروں کے درمیان سفر دشوار ہوچکا ہے۔ سکیورٹی فورسز اور پولیس نے جگہ جگہ ناکے لگا رکھے ہیں جہاں آنے جانے والے شہریوں پر کڑی نظر رکھی جارہی ہے۔تاہم ایران نے ابھی تک اٹلی اورچین کی طرح لوگوں کو بڑے پیمانے پر الگ تھلگ رکھنے کے بارے میں کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے۔ 

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔