ایران سے خفیہ طور پر بحری جہاز سے 44 ملین لیٹر پٹرول وینزویلا منتقل

Source: S.O. News Service | By S O News | Published on 21st February 2021, 7:50 PM | عالمی خبریں |

 دبئی 21 فروری(آئی این ایس انڈیا)سمندری ٹریفک سے باخبر رہنے والی ویب سائٹ نے انکشاف کیا ہے کہ ایران نے خفیہ طور پر ایک مال بردار بحری جہاز کے ذریعے 44 ملین لیٹر پٹرول وینز ویلا کو فراہم کیا ہے۔

خبر رساں اداروں کے مطابق 10 فروری کو ایک امریکی عہدیدار نے کہا کہ واشنگٹن نے ایک ملین بیرل سے زیادہ ایرانی ایندھن ضبط کیا ہے۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان خطیب زادہ نے تیل ضبط کیے جانے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ بہت بدقسمتی کی بات ہے کہ امریکا کی نئی انتظامیہ اس طرح کی قزاقی کارروائیوں کا ارتکاب کررہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران کو اپنی پٹرولیم مصنوعات اور دیگر مصنوعات کی آمد وترسیل کو قذاقی کی کارروائیوں سے بچانے کے لیے کوئی ٹھوس حل تلاش کرنا ہوگا۔

یہ ضبطیاں واشنگٹن کی جانب سے تہران پر اس کے جوہری پروگرام اور امریکا کی جانب سے متعدد ایرانی گروپوں کو دہشت گرد قرار دینےکے بعد ان پر عائد سخت اقتصادی پابندیوں کا ایک حصہ ہیں۔ پچھلے سال ایک نئے نقطہ نظر میں سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے شہری ضبطی کے طریقہ کار کو استعمال کرتے ہوئے تقریبا 12 لاکھ بیرل پٹرول ضبط کیا۔امریکی حکام نے کہا تھا کہ یہ پٹرول چار ٹینکروں پر لاد کر ایران سے وینزویلا بھیجا گیا تھا۔
ضبط شدہ ایرانی تیل امریکی جہازوں میں منتقل کرکے اسے امریکا لے جایا گیا۔ ایک ہی وقت میں امریکا کے ہاتھوں ضبط ہونے والی ایرانی پٹرول کی یہ سب سے بڑی مقدار ہے۔

محکمہ انصاف کے ترجمان مارک ریمونڈی نے رواں ہفتے رائٹرز کو بتایا تھا کہ قبضے میں لیا گیا ایرانی تیل فروخت کردیا گیا ہے۔ اگرچہ امریکی حکام نے ایرانی تیل سے حاصل ہونے والی آمدن کے بارے میں نہیں بتایا مگر یہ ممکن ہے کہ یورپی پٹرول کی معیاری قیمتوں کے مطابق امریکا نے ایرانی تیل سے دسیوں‌ملین ڈالر کمائے ہوں گے۔ ایران نے تیل ضبط کرنے کے امریکی اقدام کی مذمت کرتے ہوئے اسے 'بحری قذاقی' قرار دیا تھا۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔