ایران: پہلے کورونا سے تحفظ یا مجرموں سے متعلق قانونی تقاضے

Source: S.O. News Service | Published on 17th March 2020, 11:51 AM | عالمی خبریں |

تہران،17؍مارچ (ایس او نیوز؍ایجنسی) ایران میں نئے کورونا وائرس کے تیز رفتار پھیلاؤ کے سبب ملکی عدلیہ نے ملک کی مختلف جیلوں میں قید تقریباﹰ 70 ہزار قیدیوں کو رہا کرنے کا فیصلہ کیا۔ تاہم تہران کی ایرون جیل کے قیدیوں پر خصوصی ترجیحات کا اطلاق ہوتا ہے۔ یہاں 2014 ء سے قید عاطینا دائمی پر وہی معمول کا الزام عائد ہے: 'حکومت کے خلاف پروپیگنڈا۔‘ انسانی، خاص طور سے بچوں کے حقوق کے لیے سرگرم عاطینا نے 11 مارچ کو اپنے گھر والوں سے فون پر بات کی تھی۔ ان کے مطابق ایون جیل میں ایمرجنسی کی صورتحال ہے۔ ملاقاتوں کے لیے لواحقین کے دورے اور قیدیوں کی ہسپتالوں یا دیگر جیلوں میں منتقلی منسوخ کیے جا چکے ہیں۔ لیکن وہ عدالت میں ایک بار پھر پیش ہونا چاہتی تھیں کیونکہ وہ نومبر کے مظاہروں کےدوران کریک ڈاؤن کے خلاف احتجاج کرنے کے جرم میں جیل میں کی گئی قیدیوں کی ہڑتال میں بھی شامل تھیں۔ تاہم انہوں نے جیل اور وہاں خواتین کے شعبے کو چھوڑنے سے انکار کر دیا تھا۔

تہران سے تعلق رکھنے والی مریم کریم بیگی نے ڈی ڈبلیو کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا، ''اس وقت یہ بہت اہم ہے۔ خواتین نے خود کو انفیکشن سے بچانے کے لیے الگ تھلگ کیا ہوا ہے۔‘‘ ان کی والدہ شہناز اکمالی بھی 15 جنوری 2020 ء سے 'نظام کے خلاف پروپیگنڈا‘ کرنے کے الزام میں ایون جیل میں قید ہیں۔ وبا کی وجہ سے ان کی والدہ کو ایک ماہ کے لیے نظربند کر دیا گیا تھا۔ شہناز اکمالی کو کورونا وائرس کے سبب ایک ماہ کی چھٹی دے دی گئی۔

مصطفیٰ کریم بیگی شہناز اکمالی کا بیٹا 27 دسمبر 2009 ء کو متنازعہ صدارتی انتخابات کے بعد ایک سڑک پر احتجاج کے دوران سکیورٹی فورسز کے فائرنگ میں سر پر گولی لگنے سے ہلاک ہوگیا تھا۔ اس کی والدہ اکمالی کو سنائی گئی ایک سال قید کی سزا کی اصل وجہ یہ ہے کہ تب سے اس نے مستقل طور پر اپنے بیٹے کے قتل کی مذمت کی اور پرامن احتجاج میں حصہ لیتی رہیں۔ مریم کریم بیگی نے ڈی ڈبلیو کو بتایا، ''میری والدہ کا معاملہ سوشل میڈیا اور غیر ملکی میڈیا کوریج کے لیے دلچسپی کا باعث ہے اور ایک مستقل موضوع رہا ہے۔ مجھے یقین ہے کہ انہیں حراست سے رہا کیا گیا ہے کیونکہ ایران میں ان کے معاملے میں عوامی دلچسپی بہت زیادہ ہے۔ دوسری جانب انسانی حقوق کی کارکن عاطینا دائمی ان قیدیوں کی فہرست میں شامل نہیں ہیں، جو جیل سے چھٹی لے سکتے ہیں۔‘‘

ایران کی ایرون جیل میں بہت سے ماحولیاتی کارکن بھی مقید ہیں تاہم ان کی رہائی یا کورونا وائرس کی وبا کے باعث انہیں جیل سے چھٹی ملنے کے کوئی آثار نہیں ہیں۔

ایرانی وائلڈ لائف ہیریٹیج فاؤنڈیشن کے آٹھ سے زائد اراکین نے ایرانی جنگلی حیات کے تحفظ اور تحفظ ماحول کے منصوبوں کے فروغ کے لیے مہم چلائی تھی۔ اس پورے گروپ کو فروری 2018 ء میں گرفتار کیا گیا تھا اور ان افراد کو 'ایران مخالف امریکی حکومت کے ساتھ کام کرنے‘ کے الزام میں چار چار سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔ ان میں سے محض ایک کاٹی رجبی کو رہا کیا گیا، جو اب جرمنی میں ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔