ایرانی سائنس دان کے بدلے امریکی اسکالر رہا

Source: S.O. News Service | By S O News | Published on 8th December 2019, 7:03 PM | عالمی خبریں |

واشنگٹن /8 دسمبر (آئی این ایس انڈیا) ایران اور امریکہ نے ہفتے کے روز دو قیدیوں کا تبادلہ کیا، جس میں ایران میں قید پرنسٹن کے اسکالر کی رہائی کے بدلے امریکہ میں قید ایرانی سائنس دان کو رہا کیا گیا، جو کئی ماہ کے تناؤ کے بعد ایران اور امریکہ کے درمیان ایک اہم سفارتی پیش رفت ہے۔قیدیوں کا یہ تبادلہ سوئزرلینڈ کے شہر زیورخ میں ہوا جہاں ایرانی حکام نے چینی نژاد امریکی گریجویٹ زیو وانگ کو رہا کیا، جو 2016 سے تہران میں قید تھے۔ ان کے بدلے سائنس دان مسعود سلیمانی کو حوالے کیا گیا، جن پر جارجیا میں وفاقی عدالت نے مقدمہ چلایا تھا۔قیدیوں کا تبادلہ دونوں ملکوں کے لیے ایک ایسے وقت میں اچھی خبر ہے جب ایران کو سخت ترین امریکی تعزیرات کا سامنا ہے۔ رپورٹس کے مطابق ایران میں ملک گیر احتجاج کے نتیجے میں 200 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔کئی امریکی اور دیگر مغربی شہری اب بھی ایرانی قید میں ہیں۔ اس بات کا امکان ہے کہ انھیں مستقبل میں ہونے والے مذاکرات کے دوران سودے بازی کے طور پر اس وقت استعمال کیا جائے گا۔ جب ایران کے جوہری معاہدے کے معاملے پر عالمی طاقتوں سے کوئی بات چیت ہو گی۔حالیہ دنوں میں وانگ کی رہائی کی باتیں آ رہی تھیں۔ جب مقدمے سے وابستہ ایک وکیل نے ٹویٹ میں انجیل مقدس کی ایک آیت کا ذکر کیا جس میں ایک فرشتہ پطرس کو رہا کرتا ہے۔ اس ٹویٹ کے فوری بعد، ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے اپنے ٹویٹ میں اس خبر کا اعلان کیا۔ظریف نے لکھا ہے کہ خوشی کی بات ہے کہ بہت جلد پروفیسر مسعود سلیمانی اور مسٹر زیو وانگ اپنے خاندانوں سے آن ملیں گے۔ خاص طور پر سوٹزرلینڈ کی حکومت سمیت سب کا شکریہ جنھوں نے اس کام میں مدد کی۔کچھ ہی دیر بعد وائٹ ہاؤس کے ایک بیان میں، صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بتایا کہ وانگ رہا ہو چکے ہیں اور پرنسٹن کے یہ اسکالر امریکہ واپس پہنچیں گے۔ٹرمپ نے کہا کہ مسٹر وانگ کو اگست 2016سے جاسوسی کے الزام میں قید رکھا گیا تھا۔ ہم سوٹزرلینڈ کے اپنے ساتھیوں کے شکرگزار ہیں جنھوں نے مسٹر وانگ کی رہائی میں مدد کے لیے ایران کے ساتھ مذاکرات کیے۔
 

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔