ایران کا منجمد رقوم واگزار کرانے کے لیے عراق پر دبائو

Source: S.O. News Service | Published on 13th October 2020, 5:00 PM | عالمی خبریں |

 تہران،13/اکتوبر (ایس و نیوز/آئی این ایس انڈیا) ایران نے امریکی پابندیوں کی وجہ سے منجمد ہونے والی رقوم کے حصول کے لیے عراق پر دباؤ ڈالنا شروع کر دیا ہے۔رپورٹ کے مطابق ایران کے مرکزی بنک نے بغداد میں منجمد کی گئی رقوم کے حصول کے لیے عراق پر دباو ڈالا ہے۔ایران کے مرکزی بنک کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ عراق سے 'ریلیز' ہونے والی رقوم سے بنیادی ضرورت کی اشیا خرید کی جائیں گی۔یہ پیش رفت ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب دوسری طرف امریکا کی اقتصادی پابندیوں کے نتیجے میں ایرانی کرنسی غیرمعمولی خسارے کا شکار ہے۔ ایران کے مرکزی بنک کے گورنر عبدالناصر ھمتی بغداد کے دورے پر روانہ ہوئے ہیں۔ ان کے اس دورے کا مقصد دونوں ملکوں کیدرمیان بنکنگ سیکٹر میں تعاون اور امریکا کی پابندیوں کی وجہ سے منجمد کی گئی رقوم کی واگزاری کے لیے بات چیت کرنا ہے۔

ایرانی ذرائع ابلاغ میں شائع ہونے والی خبروں میں? بتایا گیا ہے کہ ناصر ہمتی اپنے دورہ بغداد کے دوران عراقی حکومت سے منجمد کردہ رقوم کی واپسی، گیس اور بجلی کے واجب الادا قرضوں کی ادائی پر بات کرنا ہے۔ایران کے سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ عراق کے ذمہ ایران کا تین ارب ڈالر قرض واجب الادا ہے۔ اس قرض میں ایران کی طرف سے عراق کو 60 دن تک بجلی کی فراہمی کی مد میں جمع ہونے والی رقم بھی شامل ہے۔ایران پر امریکا کی تیزی کے ساتھ بڑھتی پابندیوں کے نتیجے میں ایران میں غیرملکی کرنسی کی شدید قلت ہے۔ ایران کی اوپن مارکیٹ میں رواں سال اپریل میں ایک ڈالر ایران کے ایک لاکھ ساٹھ ہزار ریال کے برابر تھا جو اب مزید گر کر تین لاکھ بیس ہزار ریال تک پہنچ گیا ہے۔ایران- عراق ایوان صنعت و تجارت کے چیئرمین یحییٰ آل اسحاق نے گذشتہ ہفتے ایک بیان میں اعتراف کیا تھا کہ دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی لین دین گذشتہ چھ ماہ کے دوران مزید 15 سے 20 فی صد کم ہوا ہے۔ 

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔