اترکنڑا ضلع کی 17گرام پنچایتوں میں ’گرام ون‘ قیام کے لئے عرضیاں مطلوب: فرائنچیز توجہ دیں

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 7th February 2024, 11:50 AM | ساحلی خبریں |

کاروار  :6؍فروری   (ایس اؤ نیوز )اترکنڑا ضلع میں 227گرام پنچایتیں ہیں۔ 210گرام پنچایتوں میں ’گرام ون‘ مراکز کا قیام ہونے کے بعد وہاں سرکاری خدمات انجام دی جارہی ہیں۔ بقیہ 17گرام پنچایتوں میں نئے سرے سے ’گرام ون‘ مراکز کے قیام کو لے کراہل فرانئچیزسے عرضیاں طلب کی گئی ہیںَ  اس بات  کی   جانکاری ایڈیشنل  ڈپٹی کمشنر نے پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے دی ہے۔  

ضلع کے بھٹکل تعلقہ حدود میں 1، ڈانڈیلی میں 3،کاروار میں 2، کمٹہ میں1، سرسی میں 2،جوئیڈا میں 6، یلاپور میں 2گرام پنچایتوں کے حدود میں ’گرام ون‘ مراکزکا  قیام کیا جائے گا۔  انہی مقامات کے لئے اہل فرائنچیز سے عرضیاں مطلوب ہیں۔ عرضی دینےکی آخری تاریخ 15فروری ہے۔ خواہش مند فرائنچیز ذیل میں دئیے گئے لنک کے ذریعے عرضی داخل کرسکتےہیں۔ 

https://www.karnatakaone.gov.in/Public/GramOneFranchiseeTerms

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل میں موبائل کو ہیک کرکے بینک اکاونٹ سے نکالی گئی 4.4 لاکھ کی رقم

بھٹکل میں ایک ماہی گیر کشتی کے مالک نے پولیس تھانہ پہنچ کر شکایت درج کرائی ہے کہ نامعلوم افراد نے اس کے موبائل فون کو ہیک کرکے موبائل بینکنگ کے ذریعے اس کے بینک اکاونٹ سے چار لاکھ چالیس ہزار روپئے چرا لئے ہیں۔ 

 مرکز حافظ ابن حجر العسقلانی بھٹکل کے زیر اہتمام پندرہ روزہ اسلامک سمر کیمپ ؛ 120 طلبہ رہے شریک

مدارس و اسکول میں سالانہ تعطیلات کے موقع پر  مرکز حافظ ابن حجر العسقلانی بھٹکل کے زیر اہتمام حسب سابق پندرہ روزہ اسلامک سمر کیمپ کا انعقاد کیا گیا جو 21 اپریل سے لے کر 5 مئی تک کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔

سیول سروسس، جوڈیشیری اور میڈیا میں آبادی کے حساب سے مسلمانوں کی نمائندگی ضروری؛ مولانا فضل الرحیم مجّددی کا بھٹکل میں پرسوز خطاب

ہندوستان ایک جمہوری ملک ہے اور جمہوری ملک کا اُصول یہ ہوتا ہے کہ جس کی جتنی آبادی ہوتی ہے ملک میں اُس کی اتنی  حصہ داری ہوتی ہے۔ یعنی آبادی کے تناسب کے حساب سے ملک کے تمام شعبوں کی انتظامیہ میں اُتنی ہی حصہ داری ہونی چاہئے۔ ضابطہ اور اُصول کے مطابق اگر آپ کی آبادی 18 فیصد ہے ...

سورنا نیوز چینل پر مسلمانوں کی نشاندہی پاکستانی پرچم سے کرنے پر چینل اور اینکر کے خلاف کارروائی کا مطالبہ ؛ اے پی سی آر نے اسسٹنٹ کمشنر سے کی شکایت

کنڑا نیوز  چینل ایشیاء نٹ سورنا ٹی وی  پر وزیر اعظم کی اقتصادی مشاورتی کونسل (EAC-PM) کی طرف سے جاری کردہ آبادی کی رپورٹ پر تبادلہ خیال کرنے کے دوران  چینل پر ہندو آبادی کی نمائندگی کے لیے ہندوستانی پرچم اور مسلمانوں کی نمائندگی کے لیے پاکستانی پرچم  دکھائے جان کو لے کر ایک طرف ...