بین الاقوامی کریمنل کورٹ نے پوتن کے خلاف جاری کیا گرفتاری وارنٹ، یوکرین میں جنگی جرائم کا الزام عائد

Source: S.O. News Service | Published on 18th March 2023, 12:03 PM | عالمی خبریں |

ہیگ، 18/مارچ (ایس او نیوز/ایجنسی) بین الاقوامی کریمنل کورٹ (آئی سی سی) نے روسی صدر ولادمیر پوتن کے خلاف گرفتاری وارنٹ جاری کیا ہے۔ پوتن کے خلاف یہ وارنٹ یوکرین میں جنگی جرائم کو انجام دینے کے الزام میں جاری کیا گیا ہے۔ حالانکہ روس لگاتار یوکرین میں کسی طرح کے جنگی جرائم سے انکار کرتا آ رہا ہے اور الٹا زیلینسکی پر اشتعال انگیز قدم اٹھانے کا الزام لگاتا رہا ہے۔

نیدرلینڈ کے ہیگ واقع بین الاقوامی کریمنل کورٹ نے یوکرین میں جنگ کے دوران بچوں کی غیر قانونی جلاوطنی اور یوکرین سے روس میں لوگوں کی ناجائز منتقلی کے الزامات میں پوتن کے لیے گرفتاری وارنٹ جاری کیا ہے۔ بین الاقوامی عدالت نے روس کے حقوق اطفال کمشنر ماریا الیکسیونا لاوووا-بیلووا کے خلاف بھی یکساں الزامات میں وارنٹ جاری کیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ روس کا لگاتار کہنا ہے کہ اس کی افواج نے یوکرین پر حملہ کے دوران کوئی بھی ظلم نہیں کیا ہے۔ روسی صدر پوتن گزشتہ سال جنگ شروع ہونے کے بعد سے کئی بین الاقوامی اسٹیج پر جنگ کے لیے یوکرین کو ذمہ دار ٹھہرا چکے ہیں۔ پوتن یوکرینی صدر زیلینسکی پر اشتعال انگیز قدم اٹھانے کا الزام لگاتے رہے ہیں۔

اس درمیان چینی صدر شی جنپنگ پیر سے روس کے سفر پر جانے والے ہیں جہاں ان کی پوتن کے ساتھ بھی میٹنگ ہوگی۔ حال میں سعودی عرب اور ایران کے درمیان طویل مدت سے چلی آ رہی تلخیوں کو ختم کرنے میں اہم کردار نبھانے والے جنپنگ کے اس دورہ سے کافی امیدیں کی جا رہی ہیں۔ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ وہ پوتن کو یوکرین کے ساتھ امن مذاکرہ شروع کرنے پر راضی کر سکتے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔