ہندوستانی ووٹر بے روزگاری اور مہنگائی میں کمی کا متمنی ، سروے میں انکشاف

Source: S.O. News Service | Published on 13th April 2024, 10:40 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 13/اپریل (ایس او نیوز /ایجنسی) ملک کے کروڑوں ووٹرس مہنگائی اور بے روزگاری سے پریشان ہیں اور اس کی تصدیق لوک نیتی ۔ سی ایس ڈی ایس نامی تنظیم کے ذریعے کئے گئے سروے میں بھی ہوئی ہے۔ اس سروے میں ملک کی ۱۹؍ ریاستوں میں۱۰؍ ہزار سے زائد افراد سے رائے لی گئی  جس میں انہوں نے بتایا کہ وہ چاہتے ہیں کہ ملک میں بے روزگاری کم ہو ، سبھی کو روزگار ملے ، مہنگائی قابو میں آئے ، گیس سلنڈر اور پیٹرول ڈیزل سستے ہوں تاکہ عام آدمی اپنی زندگی بہتر طریقے سے گزارسکے۔ اسی سروے میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ اگرچہ ووٹرس کے لئے مہنگائی اور بے روزگاری موضوع تو ہے لیکن وہ رام مندر کی تعمیر سے خوش ہیں اور وزیر اعظم مودی کی جو سخت گیر ہندوتوالیڈر والی شبیہ ہے وہ اس کی بنیاد پر بی جے پی کو ووٹ دیں گے ۔

 سروے کے مطابق ۲۷؍ فیصد افراد کے لئے بے روزگاری تشویش کا سبب  ہےجبکہ ۲۳؍ فیصد افراد کے لئے مہنگائی سب سے بڑا موضوع ہے۔ جن افراد سے سروے کے سوالات پوچھے گئے ان میں سے ۶۲؍ فیصد نے یہ اعتراف کیا کہ گزشتہ ۵؍ سال میں ملک میں  روزگار حاصل کرنا یا ملازمت حاصل کرنا بہت مشکل ہو گیا ہے۔ واضح رہے کہ اس وقت  ملک میں بے روزگاری کی شرح ۷؍ فیصد کے قریب ہے جو ۲۰۱۳ء میں ۴؍ فیصد کے آس پاس تھی۔ واضح رہے کہ ہندوستان اس وقت دنیا میں سب سے تیزی سے بڑھتی ہوئی معیشت ہے لیکن یہ بھی حقیقت ہے کہ  یہاں بے روزگاری اور مہنگائی عروج پر پہنچ گئی ہے جس سے عام آدمی کا جینا دوبھر ہو گیا ہے۔ 

   اس سروے کے دوران یہ حیرت انگیز بات بھی سامنے آئی کہ ۴۸؍ فیصد نے یہ بات تسلیم کی کہ رام مندر کی تعمیر کی وجہ سے وہ مودی کو ووٹ دیں گے اور اس کی وجہ سے ملک کی ہندو شبیہ بہتر ہوئی ہے لیکن ۶۰؍ فیصد سے زائد افراد نے یہ بات واضح طور پر کہی کہ یہ ملک سبھی کا ہے اور یہاں ہر مذہب کے ماننے والوں کا حق ہے۔ یہ حق کسی سے کوئی نہیں چھین سکتا۔   حالانکہ اس دوران ۸؍ فیصد لوگوں نے بین الاقوامی طور پر ہندوستان کی شبیہ بہتر ہونےکے سوال کا جواب بھی دیا اور کہا کہ وہ اس بنیاد پر بھی بی جے پی کو  ووٹ دینے کے بارے میں سوچیں گے۔ ان ۸؍ افراد  فیصد نے جی ٹوینٹی کی صدارت کو ہندوستان کی بین الاقوامی شناخت کیلئے اہم لمحہ قرار دیا۔

ایک نظر اس پر بھی

ریزرویشن کے سوال پر پی ایم مودی تلملا گئے ہیں، وہ بدلے کا رویہ اختیار کر رہے: وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی

بی جے پی کے خلاف حملہ تیز کرتے ہوئے تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ اور کانگریس لیڈر اے. ریونت ریڈی نے بدھ کے روز وزیر اعظم نریندر مودی اور مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ پر سنگین الزام لگایا۔ انھوں نے کہا کہ وہ بھگوا پارٹی سے اس کی ریزرویشن ختم کرنے کی مبینہ سازش کو لے کر سوال کیا، اس لیے ...

کورونا ویکسین کووی شیلڈ کے منفی اثرات کا معاملہ سپریم کورٹ پہنچا، تحقیقاتی پینل تشکیل دینے کی درخواست

کووی شیلڈ ویکسین کے حفاظتی پہلوؤں پر تنازع اب سپریم کورٹ تک پہنچ گیا ہے۔ بدھ یکم مئی کو عدالت میں خطرے کے عوامل کا مطالعہ کرنے کے لیے ماہر طبی پینل تشکیل دینے کی درخواست کی گئی۔ اس کے علاوہ صحت عامہ کے تحفظ کے لیے ہدایات جاری کرنے کا بھی مطالبہ کیا گیا۔

تلنگانہ کے سابق وزیر اعلیٰ چندرشیکھر راؤ کے خلاف الیکشن کمیشن کا سخت ایکشن، انتخابی تشہیر پر لگی پابندی

الیکشن کمیشن نے بدھ کے روز بھارت راشٹر سمیتی (بی آر ایس) کے سربراہ کے. چندرشیکھر راؤ (کے سی آر) کو کانگریس کے خلاف ان کے قابل اعتراض تبصروں کے لیے 48 گھنٹے تک انتخابی تشہیر کرنے سے روک دیا ہے۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ 5 اپریل کو سرسیلا میں پریس کانفرنس کے دوران چندرشیکھر راؤ ...

شکست کے خوف میں مبتلا پی ایم مودی ’جھوٹ کی مشین‘ بن گئے ہیں: راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نےآج ایک بار پھر پی ایم مودی پر اپنی تقریروں کے دوران جھوٹ بولنے کا سنگین الزام عائد کیا۔ راہل گاندھی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر کیے گئے تازہ پوسٹ میں لکھا ہے کہ ’’ایک حیران، مایوس اور شکست خوردہ وزیر اعظم کی باتیں سنیے: کانگریس آپ کے ...

دہلی-پنجاب اور یوپی میں مئی میں شدید گرمی کی پیش گوئی، بہار-جھارکھنڈ میں لو چلنے کا امکان

محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے بدھ (یکم مئی) کو کہا کہ دہلی سمیت شمالی ہندوستان کے بیشتر علاقوں میں مئی کے مہینے میں زیادہ سے زیادہ اور کم سے کم درجہ حرارت معمول سے زیادہ رہنے کا امکان ہے اور دو سرے چار دن تک لو چل سکتی ہے۔ آئی ایم ڈی کے سربراہ مرتیونجے مہاپاترا نے بتایا کہ شمالی ...

لوک سبھا انتخابات: بی ایس پی نے 6 سیٹوں پر امیدواروں کا کیا اعلان

 مایاوتی کی قیادت والی بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے لئے 6 امیدواروں کی نئی فہرست جاری کی ہے۔ بی ایس پی کی اس فہرست میں قیصر گنج، گونڈا، ڈومریاگنج، سنت کبیرنگر، بارابنکی اور اعظم گڑھ سیٹ سے امیدواروں کے نام شامل ہیں۔ پارٹی نے قیصر گنج سیٹ سے نریندر ...