بارڈر-گواسکر ٹرافی: پہلے ٹیسٹ کے تیسرے ہی دن ہندوستان نے آسٹریلیا کو دی شکست، ایک اننگ اور 132 رنوں سے ملی جیت

Source: S.O. News Service | Published on 11th February 2023, 8:48 PM | اسپورٹس |

ناگپور،11؍فروری (ایس او نیوز؍ایجنسی) بارڈر-گواسکر ٹرافی کی شروعات ہندوستان نے آسٹریلیا پر دھماکہ خیز جیت کے ساتھ کی ہے۔ ہندوستان نے آسٹریلیا کو پہلے ٹیسٹ میچ میں ہر شعبہ میں پٹخنی دیتے ہوئے ایک اننگ اور 132 رنوں سے شکست دی۔ ناگپور میں کھیلے جا رہے پہلے ٹیسٹ کا دوسرا دن جب ختم ہوا تھا تو ہندوستانی ٹیم 7 وکٹ کے نقصان پر 321 رن بنا چکی تھی، یعنی آسٹریلیا کی پہلی اننگ میں بنائے گئے 177 رنوں پر 144 رنوں کی سبقت حاصل کر چکی تھی۔ آج جب تیسرے دن کا کھیل شروع ہوا تو رویندر جڈیجہ (70 رن) جلدی آؤٹ ہو گئے، لیکن اکشر پٹیل اور محمد شامی نے اچھی بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہندوستان کا اسکور 380 رن تک پہنچا دیا۔ اس اسکور پر شامی آسٹریلیائی آف اسپنر مرفی کے شکار بنے، لیکن اس سے پہلے وہ 47 گیندوں پر 37 رنوں کی اہم اننگ کھیل چکے تھے۔ اس کے بعد اکشر پٹیل اور محمد سراج نے ٹیم کا اسکور 400 تک پہنچا دیا، پھر اکشر پٹیل کمنس کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔ آؤٹ ہونے سے پہلے انھوں نے بہترین 84 رنوں کا تعاون پیش کیا۔

آسٹریلیا کی طرف سے ٹاڈ مرفی کے علاوہ کوئی بھی گیندباز بہت زیادہ متاثر کرتا ہوا دکھائی نہیں دیا۔ مرفی نے 47 اوور میں 124 رن دے کر 7 وکٹ حاصل کیے۔ 2 وکٹ کپتان پیٹ کمنس نے حاصل کیے جنھوں نے 20.3 اوور میں 78 رن دیے۔ ایک وکٹ ناتھن لائن کے حصے میں گیا۔ انھوں نے 49 اوور میں 126 رن دیے۔ بہر حال، ہندوستانی ٹیم جب 400 رنوں پر آل آؤٹ ہوئی تو 223 رنوں کی سبقت حاصل کر چکی تھی۔

جب آسٹریلیائی کھلاڑیوں نے دوسری اننگ میں بلے بازی شروع کی، تو ایک بار پھر ہندوستانی اسپن گیندباز پوری طرح حاوی دکھائی دیے۔ پہلی اننگ کی طرح دوسری اننگ میں بھی صرف چار کھلاڑی ہی دوسرے ہندسہ تک پہنچ پائے۔ حتیٰ کہ دوسری اننگ میں تو سب سے بڑا اسکور اسٹیو اسمتھ نے بنائے جو 25 رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ یعنی انھیں کسی بھی دوسرے بلے باز کا ساتھ نہیں ملا۔ روی چندرن اشون نے آسٹریلیائی بلے بازوں کو سب سے زیادہ پریشان کیا اور 12 اوور میں 37 رن دے کر 5 وکٹ حاصل کیے۔ ان میں عثمان خواجہ، ڈیوڈ وارنر، رینشا، ہینڈسکامب اور ایلکس کیری جیسے اہم وکٹ شامل رہے۔ 2 وکٹ رویندر جڈیجہ کو ملا جنھوں نے مرنس لبوشین اور پیٹن کمنز کو سستے میں پویلین بھیجا۔ ایک وکٹ اکشر پٹیل نے بھی حاصل کیا جنھوں نے مرفی کو پویلین بھیجا۔ آخر کے دو وکٹ (لائن اور بولینڈ) تیز گیندباز محمد سمیع نے حاصل کیے اور ہندوستان کی جیت پر مہر لگا دی۔

ایک نظر اس پر بھی

ہبلی میں منعقدہ انٹرکالج کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھٹکل انجمن کا شاندار پرفارمینس؛ دوسرا مقام حاصل کرنے میں کامیاب

ہبلی میں منعقدہ کرناٹکا یونیورسٹی دھارواڑ (کے یو ڈی) سکینڈ زون انٹرکالج کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھٹکل انجمن انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ اینڈ کمپوٹر اپلیکشن (AIMCA) نے شاندارپرفارمینس پیش کرتے ہوئے دوسرا مقام حاصل کیا ہے۔

ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے ہندوستانی ٹیم کا اعلان، روہت شرما کپتان

آئی سی سی ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے لیے ہندوستان کی کرکٹ ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ منگل 30 اپریل کو احمد آباد میں منعقدہ میٹنگ میں 15 رکنی ٹیم کا انتخاب کیا گیا۔ بی سی سی آئی کے سکریٹری جے شاہ اور چیف سلیکٹر اجیت اگرکر دوپہر کو ہوٹل پہنچے۔ اس سے پہلے اگرکر نے دہلی میں ہندوستانی کپتان ...

حیدرآباد نے آئی پی ایل کا سب سے بڑا اسکور بنایا ، ممبئی کو 31 رنز سے دی بری طرح شکست

آئی پی ایل 2024 کے 8ویں میچ میں سن رائزرز حیدرآباد نے ممبئی انڈینز کو 31 رنز سے شکست دے دی۔ میچ میں حیدرآباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں پر 277 رنز بنائے۔ جواب میں ممبئی کی ٹیم 20 اوورز میں 246/5 ​​رنز ہی بنا سکی۔ تلک ورما نے ممبئی کے لیے کافی دیر کوشش کی اور 64 رنز کی ...

آئی پی ایل 2024: دفاعی چمپئن چنئی نے جیت کے ساتھ کیا آغاز، بنگلورو کو 6 وکٹ سے ملی شکست

آج آئی پی ایل 2024 کا پہلا میچ دفاعی چمپئن چنئی سپرکنگز (سی ایس کے) اور رائل چیلنجرس بنگلور (آر سی بی) کے درمیان کھیلا گیا جس میں چنئی کو 6 وکٹ سے جیت ہاتھ لگی ہے۔ بنگلورو نے چنئی کے سامنے جیت کے لیے 174 رنوں کا ہدف رکھا تھا جسے اس نے 18.4 اوورس میں محض 4 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اس ...

ہندوستان نے پانچویں ٹیسٹ میں انگلینڈ کو اننگ اور 64 رن سے شکست ، سیریز پر 4-1 سے قبضہ

دھرم شالہ میں کھیلے جا رہے پانچویں ٹیسٹ میچ میں ہندوستان نے انگلینڈ کو اننگز اور 64 رنز سےشکست دی  ہے۔ اس طرح ہندوستان نے سیریز 4-1 سے جیت لی۔ ہندوستانی ٹیم نے میچ کے تیسرے دن انگلینڈ کو بڑی شکست دی۔ انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں بھی بری طرح لڑکھڑا گئی۔ صرف جو روٹ ہی بلے سے کچھ ...

ہندوستان نے دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 106 رنوں سے دی شکست، سیریز 1-1 سے برابر

) ہندوستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ سے ملی شکست کا بدلہ آج وشاکھاٹنم میں لے کر سیریز کو 1-1 سے برابر کر دیا ہے۔ 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ ہندوستان نے 106 رنوں سے جیت لیا ہے۔ اس جیت کے ہیرو پلیئر آف دی میچ جسپریت بمراہ رہے جنھوں نے دونوں اننگ میں مجموعی طور پر 9 ...