ایشیا کپ2023: بارش زدہ میچ میں نیپال کو شکست ۔ ہندوستان سپر 4 میں داخل

Source: S.O. News Service | Published on 5th September 2023, 12:03 PM | اسپورٹس |

پالیکیلے، 5/ستمبر (ایس او نیوز/ایجنسی) ایشیا کپ میں ہندوستان نے نیپال کو بارش زدہ میچ میں دس وکٹوں سے شکست دیدی ۔  نیپال کے خلاف بارش کی وجہ سے ہونے والے میچ میں ٹیم ہندوستان کو 145 رنز کا نظرثانی شدہ ہدف ملا تھا۔ جواب میں ہندوستان نے 21 اوورز میں بغیر کسی نقصان کے 147 رنز بنا کر فتح حاصل کرلی ۔۔ کپتان روہت شرما اور شبمن گل کریز پر ناٹ آوٹ رہے ۔ دونوں کے درمیان سینچری شراکت داری رہی ۔ روہت نے اپنے ون ڈے کیریئر کی 49 ویں نصف سنچری مکمل کی جب کہ گیل نے 7 ویں نصف سنچری بنائی ہے۔کپتان روہت شرما 74 اور شوبھمن گل 63 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

اب ٹیم کا مقابلہ 10 ستمبر کو پاکستان سے ہوگا۔ ہندوستان نے پیر کو نیپال کی ٹیم کو 10 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ اس جیت کے ساتھ ہی ہندستان کے پوائنٹس ٹیبل میں 3 پوائنٹس ہو گئے ہیں۔ پاکستان ٹیم اس گروپ سے 3 پوائنٹس کے ساتھ پہلے ہی سپر 4 کے لیے کوالیفائی کر چکی ہے۔ نیپال دونوں میچ ہار کر باہر ہو گیا۔

231 رنز کے ہدف کے تعاقب میں روہت-گل کی جوڑی نے ہندوستان کو مستحکم آغاز فراہم کیا۔ بارش آنے پر دونوں نے 17 رنز جوڑے تھے۔ ایسے میں میچ روکنا پڑا۔ جب میچ دوبارہ شروع ہوا تو دونوں ہندوستانی بلے باز تال میں نظر آئے۔ روہت-گل دونوں نے شاندار شارٹس بنائے۔ دونوں کے درمیان ایک سینچری شراکت داری رہی ہے۔

ہندوستان نے 5 اوورز میں 31 رنز بنائے، بارش کے بعد کھیل دوبارہ شروع ہوا اور ہندوستا ن کو 23 اوورز میں 145 رنز بنانے کا ہدف ملا۔ پہلا پاور پلے 5 اوورز تک جاری رہا جس میں ہندوستان نے بغیر کسی نقصان کے 31 رنز بنائے۔ روہت شرما اور شبمن گل دونوں کریز پر موجود رہے۔ دوسری جانب نیپال نے اسپنر للت راج بنشی کے ذریعے حملہ کیا۔

قبل ازیں، امپائرز نے کینڈی کے پالیکیلے کرکٹ اسٹیڈیم میں پچ کا معائنہ کرنے کے بعد، ہندوستان کو 23 اوورز کا نیا ہدف دینے کا فیصلہ کیا۔ بارش کے باعث میچ دو بار روکا گیا۔ بارش آنے سے پہلے ہندوستان نے 2.1 اوور میں 17 رنز بنائے تھے جبکہ نیپال نے پہلی اننگز میں 230 رنز بنائے تھے۔

نیپال کی جانب سے کُشل بھورتل اور آصف شیخ نے اننگز کا جارحانہ آغاز کیا اور انڈین پیس اٹیک کو دفاعی پوزیشن پر رکھا، تاہم 10 ویں اوور میں کُشل 25 گیندوں پر 38 رنز بنا کر شردل ٹھاکر کی گیند پر کیچ تھما بیٹھے۔ اس کے بعد رویندر جڈیجہ کی سپن بولنگ کے آگے نیپال کا مڈل آرڈر لڑکھڑا گیا اور یکے بعد دیگرے بلے باز پویلین روانہ ہوتے گئے۔ 132 کے مجموعی سکور پر ان فارم آصف شیخ 58 رنز بنا کر محمد سراج کا شکار بنے۔ اس موقع پر لگ رہا تھا کہ شاید نیپال کی ٹیم 200 رنز بھی نہ بنا پائے گی لیکن پھر اس کا لوئر آرڈر انڈین بولنگ کے آگے ڈٹ گیا۔

دپیندرا سنگھ اور سومپل کامی کی 40 رنز کی شراکت داری اپنی ٹیم کے کام آئی۔ دونوں کھلاڑی بالترتیب 29 اور 48 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ نیپال کے آخری دو کھلاڑی صرف دو رنز کا اضافہ ہی کر سکے اور یوں پوری ٹیم 49 ویں اوور میں 230 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ اس میچ میں بھی بارش بھی کی وجہ سے بار بار خلل پڑتا رہا۔

ایک نظر اس پر بھی

ہبلی میں منعقدہ انٹرکالج کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھٹکل انجمن کا شاندار پرفارمینس؛ دوسرا مقام حاصل کرنے میں کامیاب

ہبلی میں منعقدہ کرناٹکا یونیورسٹی دھارواڑ (کے یو ڈی) سکینڈ زون انٹرکالج کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھٹکل انجمن انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ اینڈ کمپوٹر اپلیکشن (AIMCA) نے شاندارپرفارمینس پیش کرتے ہوئے دوسرا مقام حاصل کیا ہے۔

ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے ہندوستانی ٹیم کا اعلان، روہت شرما کپتان

آئی سی سی ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے لیے ہندوستان کی کرکٹ ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ منگل 30 اپریل کو احمد آباد میں منعقدہ میٹنگ میں 15 رکنی ٹیم کا انتخاب کیا گیا۔ بی سی سی آئی کے سکریٹری جے شاہ اور چیف سلیکٹر اجیت اگرکر دوپہر کو ہوٹل پہنچے۔ اس سے پہلے اگرکر نے دہلی میں ہندوستانی کپتان ...

حیدرآباد نے آئی پی ایل کا سب سے بڑا اسکور بنایا ، ممبئی کو 31 رنز سے دی بری طرح شکست

آئی پی ایل 2024 کے 8ویں میچ میں سن رائزرز حیدرآباد نے ممبئی انڈینز کو 31 رنز سے شکست دے دی۔ میچ میں حیدرآباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں پر 277 رنز بنائے۔ جواب میں ممبئی کی ٹیم 20 اوورز میں 246/5 ​​رنز ہی بنا سکی۔ تلک ورما نے ممبئی کے لیے کافی دیر کوشش کی اور 64 رنز کی ...

آئی پی ایل 2024: دفاعی چمپئن چنئی نے جیت کے ساتھ کیا آغاز، بنگلورو کو 6 وکٹ سے ملی شکست

آج آئی پی ایل 2024 کا پہلا میچ دفاعی چمپئن چنئی سپرکنگز (سی ایس کے) اور رائل چیلنجرس بنگلور (آر سی بی) کے درمیان کھیلا گیا جس میں چنئی کو 6 وکٹ سے جیت ہاتھ لگی ہے۔ بنگلورو نے چنئی کے سامنے جیت کے لیے 174 رنوں کا ہدف رکھا تھا جسے اس نے 18.4 اوورس میں محض 4 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اس ...

ہندوستان نے پانچویں ٹیسٹ میں انگلینڈ کو اننگ اور 64 رن سے شکست ، سیریز پر 4-1 سے قبضہ

دھرم شالہ میں کھیلے جا رہے پانچویں ٹیسٹ میچ میں ہندوستان نے انگلینڈ کو اننگز اور 64 رنز سےشکست دی  ہے۔ اس طرح ہندوستان نے سیریز 4-1 سے جیت لی۔ ہندوستانی ٹیم نے میچ کے تیسرے دن انگلینڈ کو بڑی شکست دی۔ انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں بھی بری طرح لڑکھڑا گئی۔ صرف جو روٹ ہی بلے سے کچھ ...

ہندوستان نے دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 106 رنوں سے دی شکست، سیریز 1-1 سے برابر

) ہندوستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ سے ملی شکست کا بدلہ آج وشاکھاٹنم میں لے کر سیریز کو 1-1 سے برابر کر دیا ہے۔ 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ ہندوستان نے 106 رنوں سے جیت لیا ہے۔ اس جیت کے ہیرو پلیئر آف دی میچ جسپریت بمراہ رہے جنھوں نے دونوں اننگ میں مجموعی طور پر 9 ...