آسٹریلیا کے خلاف 22 ستمبر سے شروع ہونے والی وَنڈے سیریز کے لیے ہندوستانی ٹیم کا اعلان

Source: S.O. News Service | Published on 19th September 2023, 10:39 AM | اسپورٹس |

نئی دہلی، 19/ستمبر (ایس او نیوز/ایجنسی) آسٹریلیا کے خلاف 22 ستمبر سے شروع ہونے جا رہی تین میچوں کی وَنڈے سیریز کے لیے ہندوستانی ٹیم کا اعلان ہو گیا ہے۔ پہلے دو میچوں سے ہاردک پانڈیا، وراٹ کوہلی اور کپتان روہت شرما کو آرام دیا گیا ہے۔ شروعاتی دو میچوں میں ہندوستانی ٹیم کی قیادت کے ایل راہل کے ذمہ ہوگی۔ آر اشون کی بھی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔ تیسرے میچ میں روہت شرما، وراٹ کوہلی اور ہاردک پانڈیا تینوں کی ہی ٹیم میں واپسی ہوگی۔

علمی  کپ جیسے بڑے ایونٹ کو دیکھتے ہوئے بی سی سی آئی نے پہلے دو وَنڈے سے سینئر کھلاڑیوں کو آرام دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں بدلاؤ ہو سکتا ہے۔ اکشر پٹیل کے زخمی ہونے کی وجہ سے سلیکٹرس کو رپلیسمنٹ پر غور کرنا پڑ رہا ہے۔ آر اشون اور واشنگٹن سندر کو متبادل کی شکل میں دیکھا جا رہا ہے۔ اس لیے ان دونوں کھلاڑیوں کو تینوں ونڈے کے لیے ٹیم میں رکھا گیا ہے۔ ممکن ہے کہ اشون اور سندر میں سے کسی ایک کو عالمی کپ کا ٹکٹ ملے۔

انڈین سلیکٹرس نے ریتوراج گائیکواڈ کو پہلے دو وَنڈے کے لیے ٹیم میں جگہ دی ہے۔ تلک ورما اور پرسدھ کرشنا بھی پہلے دو وَنڈے کے لیے ٹیم کا حصہ ہیں۔ لیکن یہ تینوں کھلاڑی تیسرے وَنڈے میں ٹیم کے ساتھ نہیں ہوں گے۔ سنجو سیمسن کو حالانکہ کسی بھی میچ کے لیے منتخب نہیں کیا گیا ہے۔ اس سے صاف ہے کہ سنجو سیمسن کے لیے ہندوستانی ٹیم کے دروازے بند ہو چکے ہیں۔

پہلے دو وَنڈے کے لیے ہندوستانی ٹیم: کے ایل راہل (کپتان)، شبھمن گل، ریتوراج گائیکواڈ، شریئس ایر، ایشان کشن، سوریہ کمار یادو، رویندر جڈیجہ (نائب کپتان)، شاردل ٹھاکر، محمد سمیع، محمد سراج، جسپریت بمراہ، تلک ورما، پرسدھ کرشنا، آر اشون، واشنگٹن سندر۔

تیسرے ونڈے کے لیے ہندوستانی ٹیم: روہت شرما (کپتان)، شبھمن گل، وراٹ کوہلی، شریئس ایر، کے ایل راہل، ایشان کشن، سوریہ کمار یادو، رویندر جڈیجہ، ہاردک پانڈیا (نائب کپتان)، شاردل ٹھاکر، محمد سمیع، محمد سراج، جسپریت بمراہ، کلدیپ یادو، آر اشون، واشنگٹن سندر۔

ایک نظر اس پر بھی

ہبلی میں منعقدہ انٹرکالج کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھٹکل انجمن کا شاندار پرفارمینس؛ دوسرا مقام حاصل کرنے میں کامیاب

ہبلی میں منعقدہ کرناٹکا یونیورسٹی دھارواڑ (کے یو ڈی) سکینڈ زون انٹرکالج کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھٹکل انجمن انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ اینڈ کمپوٹر اپلیکشن (AIMCA) نے شاندارپرفارمینس پیش کرتے ہوئے دوسرا مقام حاصل کیا ہے۔

ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے ہندوستانی ٹیم کا اعلان، روہت شرما کپتان

آئی سی سی ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے لیے ہندوستان کی کرکٹ ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ منگل 30 اپریل کو احمد آباد میں منعقدہ میٹنگ میں 15 رکنی ٹیم کا انتخاب کیا گیا۔ بی سی سی آئی کے سکریٹری جے شاہ اور چیف سلیکٹر اجیت اگرکر دوپہر کو ہوٹل پہنچے۔ اس سے پہلے اگرکر نے دہلی میں ہندوستانی کپتان ...

حیدرآباد نے آئی پی ایل کا سب سے بڑا اسکور بنایا ، ممبئی کو 31 رنز سے دی بری طرح شکست

آئی پی ایل 2024 کے 8ویں میچ میں سن رائزرز حیدرآباد نے ممبئی انڈینز کو 31 رنز سے شکست دے دی۔ میچ میں حیدرآباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں پر 277 رنز بنائے۔ جواب میں ممبئی کی ٹیم 20 اوورز میں 246/5 ​​رنز ہی بنا سکی۔ تلک ورما نے ممبئی کے لیے کافی دیر کوشش کی اور 64 رنز کی ...

آئی پی ایل 2024: دفاعی چمپئن چنئی نے جیت کے ساتھ کیا آغاز، بنگلورو کو 6 وکٹ سے ملی شکست

آج آئی پی ایل 2024 کا پہلا میچ دفاعی چمپئن چنئی سپرکنگز (سی ایس کے) اور رائل چیلنجرس بنگلور (آر سی بی) کے درمیان کھیلا گیا جس میں چنئی کو 6 وکٹ سے جیت ہاتھ لگی ہے۔ بنگلورو نے چنئی کے سامنے جیت کے لیے 174 رنوں کا ہدف رکھا تھا جسے اس نے 18.4 اوورس میں محض 4 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اس ...

ہندوستان نے پانچویں ٹیسٹ میں انگلینڈ کو اننگ اور 64 رن سے شکست ، سیریز پر 4-1 سے قبضہ

دھرم شالہ میں کھیلے جا رہے پانچویں ٹیسٹ میچ میں ہندوستان نے انگلینڈ کو اننگز اور 64 رنز سےشکست دی  ہے۔ اس طرح ہندوستان نے سیریز 4-1 سے جیت لی۔ ہندوستانی ٹیم نے میچ کے تیسرے دن انگلینڈ کو بڑی شکست دی۔ انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں بھی بری طرح لڑکھڑا گئی۔ صرف جو روٹ ہی بلے سے کچھ ...

ہندوستان نے دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 106 رنوں سے دی شکست، سیریز 1-1 سے برابر

) ہندوستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ سے ملی شکست کا بدلہ آج وشاکھاٹنم میں لے کر سیریز کو 1-1 سے برابر کر دیا ہے۔ 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ ہندوستان نے 106 رنوں سے جیت لیا ہے۔ اس جیت کے ہیرو پلیئر آف دی میچ جسپریت بمراہ رہے جنھوں نے دونوں اننگ میں مجموعی طور پر 9 ...