ہند-پاک میچ میں پھر ٹوٹا ’ناظرین‘ کا ریکارڈ، او ٹی ٹی پر 3.5 کروڑ ناظرین نے دیکھا مقابلہ

Source: S.O. News Service | Published on 15th October 2023, 12:33 PM | اسپورٹس |

احمد آباد ، 15/اکتوبر (ایس او نیوز /ایجنسی) ہندوستان اور پاکستان کے درمیان احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں عالمی کپ 2023 کا بارہواں میچ  کھیلا گیا۔ اس مقابلے کا بے صبری سے کرکٹ شائقین انتظار کر رہے تھے۔ میچ کے دوران پورا اسٹیڈیم ناظرین سے کھچا کھچ بھرا رہا۔ تقریباً 1.30 لاکھ ناظرین میچ دیکھنے کے لیے نریندر مودی اسٹیڈیم پہنچے تھے۔ جہاں میدان پر اس میچ کو لے کر جنون دیکھنے کو ملا، وہیں آن لائن او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر بھی اس مہا مقابلے کو ریکارڈ تعداد میں لوگوں نے براہ راست دیکھا۔ عالمی کپ کے اس مقابلے نے ویورشپ یعنی ناظرین کے سبھی پرانے ریکارڈ توڑ دیے ہیں۔

 ہندوستان اور پاکستان کے درمیان کھیلے گئے میچ کو ڈزنی پلس ہاٹ اسٹار پر تقریباً 3.5 کروڑ لوگوں نے ایک ساتھ دیکھا ہے۔ ہاٹ اسٹار کی طرف سے ایک ٹوئٹ میں جانکاری دی گئی کہ ایک وقت پر 3.1 کروڑ لوگ ایک ساتھ میچ دیکھ رہے تھے، حالانکہ بعد میں یہ تعداد اور بڑھی اور تقریباً 3.5 کروڑ تک پہنچ گئی۔

آج سے پہلے ہندوستان اور پاکستان کے درمیان میچ میں ہی او ٹی ٹی ویورشپ کا ریکارڈ بنا تھا۔ دراصل ایک ماہ قبل ہی ایشیا کپ 2023 کے دوران 2.8 کروڑ لوگوں نے براہ راست میچ دیکھا تھا۔ اس وقت بی سی سی آئی سکریٹری جئے شان نے اس سلسلے میں جانکاری ایکس ہینڈل پر پر دی تھی۔ اس کے علاوہ ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان گزشتہ دنوں عالمی کپ کے مقابلے کو 2.5 کروڑ سے زیادہ لوگوں نے ڈزنی پلس ہاٹ اسٹار پر براہ راست دیکھا تھا۔

ایک نظر اس پر بھی

ہبلی میں منعقدہ انٹرکالج کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھٹکل انجمن کا شاندار پرفارمینس؛ دوسرا مقام حاصل کرنے میں کامیاب

ہبلی میں منعقدہ کرناٹکا یونیورسٹی دھارواڑ (کے یو ڈی) سکینڈ زون انٹرکالج کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھٹکل انجمن انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ اینڈ کمپوٹر اپلیکشن (AIMCA) نے شاندارپرفارمینس پیش کرتے ہوئے دوسرا مقام حاصل کیا ہے۔

ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے ہندوستانی ٹیم کا اعلان، روہت شرما کپتان

آئی سی سی ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے لیے ہندوستان کی کرکٹ ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ منگل 30 اپریل کو احمد آباد میں منعقدہ میٹنگ میں 15 رکنی ٹیم کا انتخاب کیا گیا۔ بی سی سی آئی کے سکریٹری جے شاہ اور چیف سلیکٹر اجیت اگرکر دوپہر کو ہوٹل پہنچے۔ اس سے پہلے اگرکر نے دہلی میں ہندوستانی کپتان ...

حیدرآباد نے آئی پی ایل کا سب سے بڑا اسکور بنایا ، ممبئی کو 31 رنز سے دی بری طرح شکست

آئی پی ایل 2024 کے 8ویں میچ میں سن رائزرز حیدرآباد نے ممبئی انڈینز کو 31 رنز سے شکست دے دی۔ میچ میں حیدرآباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں پر 277 رنز بنائے۔ جواب میں ممبئی کی ٹیم 20 اوورز میں 246/5 ​​رنز ہی بنا سکی۔ تلک ورما نے ممبئی کے لیے کافی دیر کوشش کی اور 64 رنز کی ...

آئی پی ایل 2024: دفاعی چمپئن چنئی نے جیت کے ساتھ کیا آغاز، بنگلورو کو 6 وکٹ سے ملی شکست

آج آئی پی ایل 2024 کا پہلا میچ دفاعی چمپئن چنئی سپرکنگز (سی ایس کے) اور رائل چیلنجرس بنگلور (آر سی بی) کے درمیان کھیلا گیا جس میں چنئی کو 6 وکٹ سے جیت ہاتھ لگی ہے۔ بنگلورو نے چنئی کے سامنے جیت کے لیے 174 رنوں کا ہدف رکھا تھا جسے اس نے 18.4 اوورس میں محض 4 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اس ...

ہندوستان نے پانچویں ٹیسٹ میں انگلینڈ کو اننگ اور 64 رن سے شکست ، سیریز پر 4-1 سے قبضہ

دھرم شالہ میں کھیلے جا رہے پانچویں ٹیسٹ میچ میں ہندوستان نے انگلینڈ کو اننگز اور 64 رنز سےشکست دی  ہے۔ اس طرح ہندوستان نے سیریز 4-1 سے جیت لی۔ ہندوستانی ٹیم نے میچ کے تیسرے دن انگلینڈ کو بڑی شکست دی۔ انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں بھی بری طرح لڑکھڑا گئی۔ صرف جو روٹ ہی بلے سے کچھ ...

ہندوستان نے دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 106 رنوں سے دی شکست، سیریز 1-1 سے برابر

) ہندوستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ سے ملی شکست کا بدلہ آج وشاکھاٹنم میں لے کر سیریز کو 1-1 سے برابر کر دیا ہے۔ 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ ہندوستان نے 106 رنوں سے جیت لیا ہے۔ اس جیت کے ہیرو پلیئر آف دی میچ جسپریت بمراہ رہے جنھوں نے دونوں اننگ میں مجموعی طور پر 9 ...