کورونا کی نئی قسم (اومیکرون)سے پوری دنیا میں افراتفری، ہندوستان الرٹ، افریقہ سے بنگلور وآئے دو افراد پازیٹیو

Source: S.O. News Service | Published on 28th November 2021, 10:32 AM | ریاستی خبریں | ملکی خبریں |

بنگلورو؍نئی دہلی، 28؍ نومبر (ایس او نیوز)کم ہوتے کورونا کے اثرات کے دوران جنوبی افریقہ سے نمودارہونے والی کورونا کی نئی قسم(اومیکرون)نے ہندوستان سمیت پوری دنیاکو ایک بارپھر خوف و دہشت میں مبتلاکردیاہے-افریقہ سے آنے والے لوگوں پر جہاں کئی ممالک نے پابندی لگادی ہے وہیں جنوبی افریقہ سے بنگلورو آئے دو افراد کے کورونا پازیٹیو پائے جانے سے انتظامیہ میں کھلبلی مچ گئی ہے - محکمہ صحت نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ شاید اس سوال کا جواب ”ہاں“ ہے- وہ اس لئے کہ جنوبی افریقہ سے حال ہیں میں بنگلور پہنچنے والے دومسافرں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے اور ڈاکٹروں نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ شاید یہ دونوں اومیکرون سے متاثر ہیں -یکم نومبر سے اب تک جنوبی افریقہ سے بنگلور ایرپورٹ پر 94مسافروں کی آمد ہوئی ہے - ان میں سے دو افراد کو کورونا وائرس کی شکایت کے ہونے کا پتہ چلا ہے جن میں سے ایک کو بمن ہلی کے بی بی ایم پی کووڈ کیئر سنٹر میں اور دوسرے کو ایک نجی ہوٹل میں کوارنٹائن کیا گیا ہے - ڈاکٹروں نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ یہ دونوں مسافر شاید اومیکرون وائرس اپنے ساتھ بنگلور لے آئے ہیں اس لئے ان سے زیادہ احتیاط کی سفارش کی ہے - حکومت کی طرف سے جنوبی افریقہ سے آنے والے طیاروں سے اترنے والے مسافروں کی سخت جانچ کے احکامات صادر ہوئے ہیں -ہفتہ کے روز وزیر اعلیٰ بسواراج بومئی کی صدارت میں اومیکرون کے ممکنہ خطروں سے نپٹنے کیلئے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا جس میں ایرپورٹ پر اسکریننگ میں اضافہ کرنے اور ضرورت پڑنے پر سخت احتیاطی قدم اٹھانے کیلئے اضلاع کے ڈپٹی کمشنروں کو اختیار دے دیا گیا- میٹنگ کے بعد ریاستی وزیر برائے محصولات آر اشوک نے اعلان کیاکہ کورونا کی تازہ لہر کو روکنے کیلئے حکومت کی طرف سے چند سخت قدم اٹھائے ہیں - انہوں نے کہا کہ کیرلا اور مہاراشٹرا کی طرف سے آنے والے مسافروں کے کووڈ ٹسٹ لازمی طور پر کیا جائے- بنگلور سمیت ریاست بھر میں جن لوگوں نے اب تک کووڈ کا ٹیکہ نہیں لگوایا ہے ان کو جلد ٹیکہ لگوایاجائے - جن لوگوں کو اب تک دوسرا ڈوز نہیں لگا دسمبر کی آمد سے قبل ان تمام کو دوسرا ڈوز دیا جائے- اشوک نے اعلان کیا کہ حکومت نے کالجوں کو ہدایت دی ہے کہ ان کے تمام کلچرل پروگرامس ملتوی کردیں - اسکولوں میں کووڈ کے کیسوں میں اضافہ کے متعلق انہوں نے کہا کہ اضلاع کے ڈپٹی کمشنروں سے کہاگیا ہے کہ وہ صورتحال پر نظر رکھیں اور حسب ضرورت مناسب فیصلہ لیں -

وزیراعظم کی ہنگامی میٹنگ:ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی نے کوروناوائرس کی نئی شکل اومیکرون اور دنیا کو درپیش وبائی بیماری کے بڑھتے ہوئے خطرے کے درمیان ہفتہ کوافسروں کی ایک ہنگامی میٹنگ طلب کی- اس خطرے پر قابو پانے کیلئے چوکسی برتنے اورمستعدی کے ساتھ ا قدامات کرنے کی ہدایت دی-وزیر اعظم نے ہدایت دی ہے کہ بین الاقوامی پروازوں پر پابندیوں میں نرمی کے منصوبے پر نظرثانی کی جائے اورکووڈ رہنما ہدایات کے مطابق”‘خطرے والے ممالک“ سے آنے والے مسافروں کا سختی سے طبی معائنہ کیا جائے -ایک سرکاری بیان کے مطابق آج صبح دو گھنٹے تک جاری رہنے والی میٹنگ میں وزیر اعظم مودی کو کووڈ کی نئی شکل”اومیکرون“ سے متعلق خدشات سے آگاہ کیا گیا- انہیں اس کی خصوصیات اور مختلف ممالک سمیت ہندوستان پراس کے ممکنہ اثرات سے آگاہ کیا گیا-بیان کے مطابق افریقہ میں پائی جانے والی کووڈ کی نئی شکل کی وجہ سے عالمی سطح پر پھیلے خوف کے درمیان وزیر اعظم نے آج عالمی وبا کی موجودہ صورتحال اور اس سے نمٹنے کے طریقہ کار پر ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کی-مسٹر مودی نے حکام کو ہدایت دی ہے کہ وہ ہندوستان میں بین الاقوامی پروازیں کھولنے کے منصوبے کا جائزہ لیں اور اس سمت میں احتیاط سے آگے بڑھیں - مسٹر مودی نے افسروں کو ہدایت دی کہ نئے خطرے کے پیش نظر بچاؤ پر زیادہ توجہ دیں -بیان میں کہا گیاکہ وزیراعظم نے حکام کو ہدایت کی کہ وہ کووڈ کے حوالے سے نئے ابھرتے ہوئے شواہد کے پیش نظر بین الاقوامی سفر پر پابندیوں میں نرمی کے منصوبوں کا جائزہ لیں -غور طلب ہے کہ صرف دو دن پہلے ہی وزارت داخلہ، امور خارجہ اور صحت کے ساتھ مشاورت کے بعد حکومت نے 15 دسمبر سے بین الاقوامی پروازوں میں نرمی کا اعلان کیا تھا-مسٹر مودی نے کہا کہ‘خطرے میں پڑنے والے ممالک’سے آنے والے ہر مسافر کا اعلان کردہ قوانین اور ہدایات کے مطابق سختی سے طبی معائنہ کیا جائے گا-وزیر اعظم نے ہدایت کی ہے کہ سروی لنس اینڈ کنٹرول (کن ٹین منٹ) اسکیم کو ان علاقوں میں سختی سے نافذ کیا جائے جہاں کوروناسے زیادہ لوگ متاثر ہوں - کورونا ویکسین کی دوسری خوراک کی کوریج کو بڑھانے پر زور دیا جائے - ریاستوں کواس امر پر توجہ دینی چاہئے کہ جن لوگوں کو پہلی خوراک ملی ہے، انہیں دوسری خوراک وقت پر دی جائے - انہوں نے مرکز کے افسروں کے ساتھ مل کر کام کرنے اور ریاستی اور ضلعی سطح پرکووڈ کی نئی علامات کے بارے میں بیداری پیدا کرنے اور پی ایس اے آکسیجن پلانٹس اور وینٹی لیٹرز کی جانچ کرنے اور انہیں تیار حالت میں رکھنے کیلئے ریاستی مشینری کے ساتھ تال میل کرنے پر زور دیا-وزیر اعظم نے اس بات پر زور دیا کہ کووڈ وبا کے نئے خطرے کے پیش نظر لوگوں کو بھی ماسک پہننے اور عوامی مقامات پر ایک دوسرے سے فاصلہ برقرار رکھنے جیسی احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا چاہیے -میٹنگ میں کابینہ سکریٹری راجیو گوبا، نیتی آیوگ کے رکن (صحت) ڈاکٹر- وی کے پال، ہوم سکریٹری اے کے بھلا، ہیلتھ سکریٹری راجیش بھوشن، بائیو ٹیکنالوجی کے سکریٹری ڈاکٹر راجیش گوکھلے، انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر بلرام بھارگو اور آیوش، شہری ترقیات کے سکریٹری، نیشنل ہیلتھ اتھارٹی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر رام سیوک شرما اور دیگر افسروں نے شرکت کی-

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔