ایشیا کپ سوپر4  : ہندوستان  نے پاکستان کو228رنوں سے دی بھاری شکست، پاکستانی ٹیم 128رنوں پر ہی ڈھیر۔ کوہلی اور راہل کی شاندار سنچریاں۔ کلدیپ یادو نے لی 5وکٹیں

Source: S.O. News Service | Published on 12th September 2023, 11:52 AM | اسپورٹس |

کولمبو، 12/ستمبر (ایس او نیو/ایجنسی) ایشیا کپ2023ءکے سوپر4  کے تیسرے میچ میں ہندوستان  نے پاکستان کو228رنوں سے بھاری شکست دیتے ہوئے اُسے چاروں شانے چت کردیا۔

ہندوستان نے پہلے بلے بازی  کرتے ہوئے مقررہ50 اوورس میں صرف 2وکٹوں کے نقصان پر356رنوں کا پہاڑ نما اسکور کھڑا کیا جس کے  جواب میں پاکستانی ٹیم32 اوورس میں صرف128رنوں پر ہی  ڈھیر ہوگئی۔

ہندوستانی ٹیم کے کلدیپ یادو نے 5وکٹیں حاصل کئے۔  357رنوں کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کا آغاز اچھا نہیں تھا۔ امام الحق9 اور کپتان بابر اعظم10رن بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔ اس کے بعد بارش کی وجہ سے میچ ایک گھنٹے تک رکا اور پھر جب شروع ہوا تو پہلے ہی اوور میں شاردُل نے محمد رضوان کو پویلین بھیج دیا۔ اس کے بعد کلدیپ یادو نے فخر زمان (27رن)، آغا سلمان (23رن)، شاداب خان (6رن)، افتخار احمد (23رن) اور فہیم اشرف (4رن) کو  باہر کا راستہ دکھایا۔ یہ رن کے لحاظ سے پاکستان کے خلاف ہندوستان کی سب سے بڑی جیت ہے۔

اس سے قبل وراٹ کوہلی (ناٹ آؤٹ122رن) اور کے ایل راہل (111رن) کے درمیان233رنوں کی ناٹ آؤٹ شراکت کی بدولت ہندوستان نے مقررہ 50اوورس میں روایتی حریف پاکستان کے خلاف ایشیا کپ سوپرفور مرحلے میں بارش کی رکاوٹ  کے باوجود  356رن بنائے۔ پاکستان کو جیتنے کیلئے 12.7 رن فی اوور کے حساب سے 356رن  بنانے  تھے مگر اس کوشش میں پاکستان اپنی وکٹیں گنواتے چلا گیا اور پوری ٹیم  128 رنوں پر ہی آل اوٹ ہوگئی۔

وراٹ اور راہل پیر کو آر پریماداسا اسٹیڈیم میں پورے جوش و خروش میں نظر آئے۔ دونوں بلے بازوں نے پاکستانی باؤلنگ اٹیک کا سخت مقابلہ کیا اور پورے میدان میں رنوں کی بارش کردی۔ وراٹ نے اننگز کے48ویں اوور کی دوسری گیند پر شاہین شاہ آفریدی کی گیند کو پل کر کے دنیا کے بہترین پیس اٹیک کو معمولی ثابت کردکھایا اور دو رن لیتے ہوئے  13000 رن مکمل کر لئے۔ اگلی ہی گیند پر وراٹ نے کور پوائنٹ پر کھیلتے ہوئے  ایک  اورسنگل رن  چرایا اور ون ڈے کریئر کی47ویں سنچری مکمل کی۔

اس سنچری کے ساتھ ہی  وراٹ کوہلی  سچن تنیڈولکر کے بعد سب سے زیادہ ون ڈے سنچریاں بنانے والے دنیا کے دوسرے بلے باز بن گئے ہیں۔ سچن نے اپنے ون ڈے کریئر میں 49سنچریاں اسکور کی ہیں۔ وراٹ اب اس ریکارڈ کو توڑنے میں صرف ۲؍ سنچریاں پیچھے ہیں۔ وراٹ نے اپنی ناٹ آؤٹ سنچری میں صرف ۹۴؍ گیندوں میں 9چوکے اور3 چھکے لگائے۔

دوسری جانب کرناٹک کے کے ایل راہل جو کہ تقریباً 6 ماہ کے طویل وقفے کے بعد ون ڈے ٹیم میں متبادل کھلاڑی کے طور پر جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے، نے پیرکو اپنی فٹنیس کا بھرپور مظاہرہ کیا۔ انہوں نے وراٹ کا بھرپور ساتھ دیتے ہوئے رنوں کی رفتار کو تیز رکھا۔ انہوں نے ۴۷؍ویں اوور میں نسیم شاہ کی گیند پر 2رن لے کرکریئر کی 5ویں سنچری مکمل کی۔پاکستان کے اسٹار بولر شاہین شاہ آفریدی مہنگے ترین بولر ثابت ہوئے، انہوں نے اپنے دس اوور کے اسپیل میں79 رن دے کر شبھمن گل (58رن) کا وکٹ حاصل کیا۔ ہندوستانی کپتان روہت شرما (56) کی وکٹ اسپنر شاداب خان کے حصے میں آئی۔اتوار کو ہندوستان نے2 وکٹوں پر147رن بنائے تھے جب امپائرس نے بارش کی وجہ سے اگلا میچ ریزرو ڈے یعنی پیر کو کھیلنے کا فیصلہ کیا۔ پیرکو بھی بارش کی وجہ سے میچ ہندوستانی وقت کے مطابق شام۴؍ بجکر۴۰؍منٹ پر شروع ہو سکا۔ وراٹ اور راہل کی جوڑی نے پیر کے کھیل کا آغاز ترتیب وار انداز میں کیا۔

ایک نظر اس پر بھی

ہبلی میں منعقدہ انٹرکالج کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھٹکل انجمن کا شاندار پرفارمینس؛ دوسرا مقام حاصل کرنے میں کامیاب

ہبلی میں منعقدہ کرناٹکا یونیورسٹی دھارواڑ (کے یو ڈی) سکینڈ زون انٹرکالج کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھٹکل انجمن انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ اینڈ کمپوٹر اپلیکشن (AIMCA) نے شاندارپرفارمینس پیش کرتے ہوئے دوسرا مقام حاصل کیا ہے۔

ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے ہندوستانی ٹیم کا اعلان، روہت شرما کپتان

آئی سی سی ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے لیے ہندوستان کی کرکٹ ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ منگل 30 اپریل کو احمد آباد میں منعقدہ میٹنگ میں 15 رکنی ٹیم کا انتخاب کیا گیا۔ بی سی سی آئی کے سکریٹری جے شاہ اور چیف سلیکٹر اجیت اگرکر دوپہر کو ہوٹل پہنچے۔ اس سے پہلے اگرکر نے دہلی میں ہندوستانی کپتان ...

حیدرآباد نے آئی پی ایل کا سب سے بڑا اسکور بنایا ، ممبئی کو 31 رنز سے دی بری طرح شکست

آئی پی ایل 2024 کے 8ویں میچ میں سن رائزرز حیدرآباد نے ممبئی انڈینز کو 31 رنز سے شکست دے دی۔ میچ میں حیدرآباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں پر 277 رنز بنائے۔ جواب میں ممبئی کی ٹیم 20 اوورز میں 246/5 ​​رنز ہی بنا سکی۔ تلک ورما نے ممبئی کے لیے کافی دیر کوشش کی اور 64 رنز کی ...

آئی پی ایل 2024: دفاعی چمپئن چنئی نے جیت کے ساتھ کیا آغاز، بنگلورو کو 6 وکٹ سے ملی شکست

آج آئی پی ایل 2024 کا پہلا میچ دفاعی چمپئن چنئی سپرکنگز (سی ایس کے) اور رائل چیلنجرس بنگلور (آر سی بی) کے درمیان کھیلا گیا جس میں چنئی کو 6 وکٹ سے جیت ہاتھ لگی ہے۔ بنگلورو نے چنئی کے سامنے جیت کے لیے 174 رنوں کا ہدف رکھا تھا جسے اس نے 18.4 اوورس میں محض 4 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اس ...

ہندوستان نے پانچویں ٹیسٹ میں انگلینڈ کو اننگ اور 64 رن سے شکست ، سیریز پر 4-1 سے قبضہ

دھرم شالہ میں کھیلے جا رہے پانچویں ٹیسٹ میچ میں ہندوستان نے انگلینڈ کو اننگز اور 64 رنز سےشکست دی  ہے۔ اس طرح ہندوستان نے سیریز 4-1 سے جیت لی۔ ہندوستانی ٹیم نے میچ کے تیسرے دن انگلینڈ کو بڑی شکست دی۔ انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں بھی بری طرح لڑکھڑا گئی۔ صرف جو روٹ ہی بلے سے کچھ ...

ہندوستان نے دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 106 رنوں سے دی شکست، سیریز 1-1 سے برابر

) ہندوستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ سے ملی شکست کا بدلہ آج وشاکھاٹنم میں لے کر سیریز کو 1-1 سے برابر کر دیا ہے۔ 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ ہندوستان نے 106 رنوں سے جیت لیا ہے۔ اس جیت کے ہیرو پلیئر آف دی میچ جسپریت بمراہ رہے جنھوں نے دونوں اننگ میں مجموعی طور پر 9 ...