بارڈر-گواسکر ٹرافی: دہلی ٹیسٹ میں ٹیم انڈیا کی شاندار جیت، آسٹریلیا کو 6 وکٹوں سے شکست

Source: S.O. News Service | Published on 19th February 2023, 8:37 PM | اسپورٹس |

نئی دہلی،19/فروری (ایس او نیوز/ایجنسی) آسٹریلیا کو بارڈر گواسکر ٹرافی 2023 کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں بھی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ دہلی میں کھیلے گئے اس میچ میں ہندوستانی ٹیم نے 6 وکٹوں سے جیت درج کی ہے۔ آسٹریلیا نے اس ٹیسٹ کے دوسرے دن اپنی پوزیشن ضرور مضبوط کر لی تھی لیکن تیسرے دن کا پہلا سیشن ان کے لیے بہت خراب رہا اور وہ ٹیم انڈیا کو بڑا ہدف نہیں دے پائے۔ نتیجہ یہ ہوا کہ اب ہندوستانی ٹیم نے چار میچوں کی اس ٹیسٹ سیریز میں 2-0 کی برتری حاصل کر لی ہے۔

اس میچ میں ٹاس آسٹریلیا کے کپتان پیٹ کمنز نے جیتا تھا اور پہلے بیٹنگ کا انتخاب کیا تھا۔ عثمان خواجہ (81) اور پیٹر ہینڈزکامب (72) کے علاوہ کوئی اور بلے باز ٹک نہیں سکا اور آسٹریلوی ٹیم صرف 263 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔ ہندوستان کی جانب سے محمد شامی نے 4 اور جدیجہ اور اشون نے 3-3 وکٹیں حاصل کیں۔ اس کے بعد ہندوستانی ٹیم نے بھی پہلے دن بغیر کوئی وکٹ گنوائے 21 رنز بنائے تھے۔

دوسرے دن کے آغاز سے ہی آسٹریلیا کے اسپنرز ہندوستانی بلے بازوں پر حاوی نظر آئے۔ حالت یہ تھی کہ ہندوستانی ٹیم 139 رنز پر 7 وکٹیں گنوانے کے بعد مشکل صورتحال میں پھنس گئی۔ یہاں سے اکشر پٹیل اور آر اشون نے 114 رنز کی شراکت داری کر کے ہندوستانی ٹیم کو مشکل سے نجات دلائی۔ اس شراکت داری کی وجہ سے ہندوستانی ٹیم نے پہلی اننگز میں 262 رنز بنا لئے۔ آسٹریلیا کی جانب سے نیتھن لیون نے 5 اور ٹوڈ مرفی اور میتھیو کوہنی مین نے 2-2 وکٹیں حاصل کیں۔

یہاں آسٹریلیا کو نہ صرف ایک رن کی برتری حاصل، اس کے علاوہ دن کا کھیل ختم ہونے پر اس کے بلے بازوں نے ایک وکٹ کے نقصان پر 61 رنز بنائے تھے یعنی مجموعی برتری 62 رنز تھی۔ یہاں آسٹریلیا کی ٹیم نے ٹیسٹ میں اپنی گرفت مضبوط کر لی تھی لیکن تیسرے دن کی شروعات اس کے لئے بہت خراب رہی۔

دہلی ٹیسٹ کے تیسرے دن آسٹریلیا کے بلے باز ہندوستانی گیندبازوں رویندر جڈیجہ اور اشون کا سامنا نہ کر سکے اور انہوں نے تقریباً 20 اوور میں ہی تمام 9 وکٹ کھو دئے۔ رویندر جڈیجہ نے 7 جبکہ اشون نے 3 وکٹ حاصل کئے۔ آسٹریلیا کی ٹیم نے دوسری اننگ میں محض 113 رن بنائے۔ ہندوستان کو جیت کے لئے 115 رن کا ہدف حاصل ہوا جسے اس نے 4 وکٹ کھو کر حاصل کر لیا۔ روہت شرما نے 31، وراٹ کوہلی نے 20 رنوں کیا تعاون کیا جبکہ چیتیشور پجارا اور سریکر بھارت بالترتیب 31 اور 23 رن بنا کر نابعد رہے۔

ایک نظر اس پر بھی

ہبلی میں منعقدہ انٹرکالج کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھٹکل انجمن کا شاندار پرفارمینس؛ دوسرا مقام حاصل کرنے میں کامیاب

ہبلی میں منعقدہ کرناٹکا یونیورسٹی دھارواڑ (کے یو ڈی) سکینڈ زون انٹرکالج کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھٹکل انجمن انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ اینڈ کمپوٹر اپلیکشن (AIMCA) نے شاندارپرفارمینس پیش کرتے ہوئے دوسرا مقام حاصل کیا ہے۔

ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے ہندوستانی ٹیم کا اعلان، روہت شرما کپتان

آئی سی سی ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے لیے ہندوستان کی کرکٹ ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ منگل 30 اپریل کو احمد آباد میں منعقدہ میٹنگ میں 15 رکنی ٹیم کا انتخاب کیا گیا۔ بی سی سی آئی کے سکریٹری جے شاہ اور چیف سلیکٹر اجیت اگرکر دوپہر کو ہوٹل پہنچے۔ اس سے پہلے اگرکر نے دہلی میں ہندوستانی کپتان ...

حیدرآباد نے آئی پی ایل کا سب سے بڑا اسکور بنایا ، ممبئی کو 31 رنز سے دی بری طرح شکست

آئی پی ایل 2024 کے 8ویں میچ میں سن رائزرز حیدرآباد نے ممبئی انڈینز کو 31 رنز سے شکست دے دی۔ میچ میں حیدرآباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں پر 277 رنز بنائے۔ جواب میں ممبئی کی ٹیم 20 اوورز میں 246/5 ​​رنز ہی بنا سکی۔ تلک ورما نے ممبئی کے لیے کافی دیر کوشش کی اور 64 رنز کی ...

آئی پی ایل 2024: دفاعی چمپئن چنئی نے جیت کے ساتھ کیا آغاز، بنگلورو کو 6 وکٹ سے ملی شکست

آج آئی پی ایل 2024 کا پہلا میچ دفاعی چمپئن چنئی سپرکنگز (سی ایس کے) اور رائل چیلنجرس بنگلور (آر سی بی) کے درمیان کھیلا گیا جس میں چنئی کو 6 وکٹ سے جیت ہاتھ لگی ہے۔ بنگلورو نے چنئی کے سامنے جیت کے لیے 174 رنوں کا ہدف رکھا تھا جسے اس نے 18.4 اوورس میں محض 4 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اس ...

ہندوستان نے پانچویں ٹیسٹ میں انگلینڈ کو اننگ اور 64 رن سے شکست ، سیریز پر 4-1 سے قبضہ

دھرم شالہ میں کھیلے جا رہے پانچویں ٹیسٹ میچ میں ہندوستان نے انگلینڈ کو اننگز اور 64 رنز سےشکست دی  ہے۔ اس طرح ہندوستان نے سیریز 4-1 سے جیت لی۔ ہندوستانی ٹیم نے میچ کے تیسرے دن انگلینڈ کو بڑی شکست دی۔ انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں بھی بری طرح لڑکھڑا گئی۔ صرف جو روٹ ہی بلے سے کچھ ...

ہندوستان نے دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 106 رنوں سے دی شکست، سیریز 1-1 سے برابر

) ہندوستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ سے ملی شکست کا بدلہ آج وشاکھاٹنم میں لے کر سیریز کو 1-1 سے برابر کر دیا ہے۔ 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ ہندوستان نے 106 رنوں سے جیت لیا ہے۔ اس جیت کے ہیرو پلیئر آف دی میچ جسپریت بمراہ رہے جنھوں نے دونوں اننگ میں مجموعی طور پر 9 ...