ہندوستان نے یک روزہ سیریز پر قبضہ کرلیا، دوسرے میچ میں ہندوستانی ٹیم نے آسٹریلیا کو99رن سے شکست دی۔ بارش سے متاثرہ میچ میں شبھمن گل اور شریاس ایّر نے سنچری بنائی

Source: S.O. News Service | Published on 25th September 2023, 10:44 AM | اسپورٹس |

اندور، 25/ستمبر (ایس او نیوز/ایجنسی) شریاس ایّر اور شھبمن گل کی سنچریوں اور آخری اوورس میں سوریہ کمار یادو کی طوفانی نصف سنچری کی بدولت ہندوستان نے۳؍ ون ڈے میچوں کے دوسرے میچ میں ۵؍ وکٹوں کے نقصان پر۳۹۹؍ رن بنائے۔ آسٹریلیا کی بلےبازی کے دوران بارش نے رخنہ ڈالا جس کے بعد ڈکورتھ اینڈ لوئیس ضابطہ کے تحت اوور کم کئے گئے اور ہدف پر بھی نظر ثانی کی گئی۔ آسٹریلیا کو ۳۳؍اوور میں ۳۱۷؍رن کا ہدف دیا گیا لیکن آسٹریلیا ٹیم نے ۲۸ء۲؍اوور میں ۲۱۷؍رن ہی بناسکی۔ روی چندرن اشون اور رویندر جڈیجا نے ۳۔۳؍وکٹ لئے۔ پرسدھ کرشنا  نے ۲؍وکٹ لئے۔ڈیوڈ وارنر نے ۵۳؍رن بنائے اور سین ایبٹ نے ۵۴؍رن بنائے ۔ 

اس سے قبل ہندوستان کیلئے  اوپننگ کیلئے  بھیجے جانےوالے  رتوراج گائیکواڑ (۸)  الیکس کیری کے ہاتھوں کیچ آؤٹ  ہوگئے اور اس ان کا وکٹ ہیزل ووڈ نے لیا۔ اس وقت چوتھے اوور میں ہندوستان کا اسکور ایک وکٹ پر۱۶؍ رن تھا۔ اس کے بعد ایّر نے شروع سے ہی شاندار شاٹس لگائے اور گل کے ساتھ اپنے ساتھی کے طور پر آزادانہ طور پر رن بنانے کی کوشش کی۔ دونوں نے دوسرے  وکٹ کے لئے ۲۰۰؍ رن  کی شراکت قائم کی اور آسٹریلیا کے ناتجربہ کار گیندبازی حملہ  کو تہس نہس کردیا۔

بارش کے باعث تقریباً۴۰؍ منٹ تک کھیل روک دیا گیا۔ لیکن اس سے ایّر اور گل کی بیٹنگ میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ گِل  نے ۹۷؍ گیندوں پر ۶؍ چوکوں اور ۴؍ چھکوں کی مدد سے۱۰۴؍ رن  بنائے اور ایّر نے۹۰؍ گیندوں پر۱۱؍ چوکوں اور ۳؍ چھکوں کی مدد سے۱۰۵؍ رن بنائے۔ایشان کشن نے۱۸؍ گیندوں میں ۲؍ چوکوں اور ۲؍ چھکوں کی مدد سے۳۱؍ رن بنائے اور وہ ایڈم زمپا کی گیند پر کیری کے ہاتھوں آؤٹ ہوئے۔ اس کے بعد بیٹنگ کے لئے  آنے والے سوریہ کمار نے۳۷؍ گیندوں پر ناقابل شکست۷۲؍ رن بنا کر آسٹریلیا کی بولنگ کی کمر توڑ دی۔ انہوں نے اپنی بلے بازی  پرفارمنس سے شائقین کو خوب محظوظ کیا۔ انہوں نے کیمرون گرین کے ایک اوور میں لگاتار ۴؍ چوکے لگا کر آسٹریلیا پر دباؤ  ڈال دیا۔ رویندرجڈیجا۱۳؍ رن بنانے کے بعد ناٹ آؤٹ رہے۔ آسٹریلیا کی جانب سے کیمرون گرین نے دو جبکہ جوش ہیزل ووڈ، شان ایبٹ اور ایڈم زمپا نے ایک ایک وکٹ حاصل کیا۔

ایک نظر اس پر بھی

ہبلی میں منعقدہ انٹرکالج کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھٹکل انجمن کا شاندار پرفارمینس؛ دوسرا مقام حاصل کرنے میں کامیاب

ہبلی میں منعقدہ کرناٹکا یونیورسٹی دھارواڑ (کے یو ڈی) سکینڈ زون انٹرکالج کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھٹکل انجمن انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ اینڈ کمپوٹر اپلیکشن (AIMCA) نے شاندارپرفارمینس پیش کرتے ہوئے دوسرا مقام حاصل کیا ہے۔

ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے ہندوستانی ٹیم کا اعلان، روہت شرما کپتان

آئی سی سی ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے لیے ہندوستان کی کرکٹ ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ منگل 30 اپریل کو احمد آباد میں منعقدہ میٹنگ میں 15 رکنی ٹیم کا انتخاب کیا گیا۔ بی سی سی آئی کے سکریٹری جے شاہ اور چیف سلیکٹر اجیت اگرکر دوپہر کو ہوٹل پہنچے۔ اس سے پہلے اگرکر نے دہلی میں ہندوستانی کپتان ...

حیدرآباد نے آئی پی ایل کا سب سے بڑا اسکور بنایا ، ممبئی کو 31 رنز سے دی بری طرح شکست

آئی پی ایل 2024 کے 8ویں میچ میں سن رائزرز حیدرآباد نے ممبئی انڈینز کو 31 رنز سے شکست دے دی۔ میچ میں حیدرآباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں پر 277 رنز بنائے۔ جواب میں ممبئی کی ٹیم 20 اوورز میں 246/5 ​​رنز ہی بنا سکی۔ تلک ورما نے ممبئی کے لیے کافی دیر کوشش کی اور 64 رنز کی ...

آئی پی ایل 2024: دفاعی چمپئن چنئی نے جیت کے ساتھ کیا آغاز، بنگلورو کو 6 وکٹ سے ملی شکست

آج آئی پی ایل 2024 کا پہلا میچ دفاعی چمپئن چنئی سپرکنگز (سی ایس کے) اور رائل چیلنجرس بنگلور (آر سی بی) کے درمیان کھیلا گیا جس میں چنئی کو 6 وکٹ سے جیت ہاتھ لگی ہے۔ بنگلورو نے چنئی کے سامنے جیت کے لیے 174 رنوں کا ہدف رکھا تھا جسے اس نے 18.4 اوورس میں محض 4 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اس ...

ہندوستان نے پانچویں ٹیسٹ میں انگلینڈ کو اننگ اور 64 رن سے شکست ، سیریز پر 4-1 سے قبضہ

دھرم شالہ میں کھیلے جا رہے پانچویں ٹیسٹ میچ میں ہندوستان نے انگلینڈ کو اننگز اور 64 رنز سےشکست دی  ہے۔ اس طرح ہندوستان نے سیریز 4-1 سے جیت لی۔ ہندوستانی ٹیم نے میچ کے تیسرے دن انگلینڈ کو بڑی شکست دی۔ انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں بھی بری طرح لڑکھڑا گئی۔ صرف جو روٹ ہی بلے سے کچھ ...

ہندوستان نے دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 106 رنوں سے دی شکست، سیریز 1-1 سے برابر

) ہندوستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ سے ملی شکست کا بدلہ آج وشاکھاٹنم میں لے کر سیریز کو 1-1 سے برابر کر دیا ہے۔ 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ ہندوستان نے 106 رنوں سے جیت لیا ہے۔ اس جیت کے ہیرو پلیئر آف دی میچ جسپریت بمراہ رہے جنھوں نے دونوں اننگ میں مجموعی طور پر 9 ...