امتیاز دامدا بھٹکلی جماعت المسلمین منگلورکے نئے صدراورطیب علی اکبرا جنرل سکریٹری منتخب

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 8th March 2024, 6:44 PM | ساحلی خبریں |

مینگلور 8 مارچ (ایس او نیوز) بھٹکلی جماعت المسلمین منگلورکے  لئے جمعرات شب کو عہدیداران کا انتخاب عمل میں آیا جس میں  صدر کے عہدہ پر جناب دامدا امتیاز منتخب ہوئے جبکہ جنرل سکریٹری کے عہدہ طیب علی اکبرا  کا انتخاب عمل میں آیا۔

الیکشن کمشنر عبداللہ مصباح کی نگرانی اور جناب مولوی سالم خلیفہ ندوی کی صدارت میں منعقدہ عہدیداران کا انتخاب بالاتفاق رائے  سے ہوا۔

جملہ عہدیداران کے نام یہ ہیں:

صدر:   امتیاز دمدا

 نائب صدر (اول):مولوی  سالم  خلیفہ ندوی

 نائب صدر(دوم) :  اشفاق ایس ایم

جنرل سکریٹری:   طیب علی اکبر

سکریٹری :  داؤد خلیفہ

خزانچی: طلحہ اکرمی

انٹرنل  آوڈیٹر: نور الامین دامودی

اس موقع پر تمام عہدیداران نے  اپنے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے جماعت کی سرگرمیوں کو  تمام اراکین کے تعاون سے آگے بڑھانے اور عوام کے لئے ہرممکن تعاون فراہم کرنے کا اعادہ کیا۔

جماعت کے سابق صدر جناب ارشد ایس ایم نے اس موقع پر  جماعت کی مختلف سرگرمیوں کے تعلق سے  تمام اراکین کو معلومات فراہم کیں۔ انہوں نے جماعت کی ذیلی کمیٹیوں میڈیکل کمیٹی، ہوسٹل کمیٹی، شعبہ تبلیغ اور تعلیمی کمیٹی وغیرہ  کے تعلق سے بھی معلومات فراہم کرتے ہوئے  زور دیا کہ  آئندہ جماعت کے اراکین کو مزید فعال ہوکر کام کو آگے بڑھانا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بھٹکل کے اکثر افراد علاج معالجہ کے لئے مینگلور کا رُخ کرتے ہیں، اگر  جماعت کے ذمہ داران سے   رابطہ کرکے اور صلاح و مشورہ کے ساتھ ڈاکٹروں سے رابطہ کریں یا اسپتالوں میں داخل ہونے سے قبل جماعت کے ذمہ داران سے  مشورہ کرکے آگے بڑھیں تو جماعت    کی طرف سے ہرممکن تعاون فراہم کیا جاسکتا ہے۔

انتخابات کے بعد منعقدہ پہلی میٹنگ میں عہدیداران کے ساتھ ساتھ اراکین انتظامیہ   فہد شابندری، محمد حُسین کھروری، آفتاب حُسین کولا،  عبدالعظیم دامدابو، غفران ڈی ایف، ایس ایم سعود، اشرف سعدا  اور  ڈاکٹرآفتاب دامدا بھی موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

ریاض کے بعد دمام اور جدہ بھٹکلی جماعتوں نے بھی ممبران سے کی ووٹنگ میں حصہ لینے کی اپیل؛ فری ائیرٹکٹ کی بھی پیشکش

لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے میں بھٹکل اور اُترکنڑا میں  7/مئی کو ووٹنگ ہوگی ، یعنی وقت بالکل کم بچا ہے۔ ایسے میں ایک طرف  بھٹکل اسوسی ایشن ریاض نے پہل کرتے ہوئے  اپنے ممبران کے لئے جماعت کی طرف سے  ائیر ٹکٹ  کا اعلان کیا،  وہیں دوسری طرف  لوک سبھا انتخابات کی سنگینی کو ...

حادثے کو دعوت دیتا بھٹکل رنگین کٹہ نیشنل ہائی وے؛ کیا حادثے سے پہلے توجہ دے گی انتظامیہ ؟

  بھٹکل  کا رنگین کٹہ نیشنل ہائی وے   حادثوں کو دعوت دے رہا ہے، مگر  نیشنل ہائی وے اتھارٹی ہو،  آئی آر بی کمپنی  ہو یا پھر تعلقہ انتظامیہ ہو، کوئی اس دعوت نامہ پر توجہ نہیں دے رہا ہے۔

بھٹکل: بچے اورنوجوان دور درازاور غیر آباد علاقوں میں تیراکی کے لئے جانے پر مجبور کیوں ہیں ؟ مسجدوں کے ساتھ ہی کیوں نہ بنائے جائیں تالاب ؟

سیر و سیاحت سے دل صحت مند رہتا ہے اور تفریح انسان کی جسمانی اور ذہنی صحت کو بہتر بناتا ہے۔اسلام  سستی اور کاہلی کو پسند نہیں کرتا اسی طرح صحت مند زندگی گزارنے کے لیے غذائیت سے بھرپور خوراک کے ساتھ جسمانی سرگرمیوں کا ہونا بھی ضروری ہے۔ جسمانی سرگرمیوں میں جہاں مختلف قسم کی ورزش ...

بھٹکل مسلم اسوسی ایشن ریاض کا اہم فیصلہ؛ ووٹنگ کے لئے بھٹکل جانے والے جماعت کے ممبران کو فری ٹکٹ کا اعلان

  فسطائی طاقتوں کو  برسر اقتدار  پر آنے سے روکنے اورملک  میں جمہوری اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے    بھٹکل مسلم اسوسی ایشن  ریاض نے محسوس کیا ہے کہ اِس بار کے انتخابات میں   مسلمانوں کی طرف سے صد فیصد ووٹنگ ضروری ہے  اور اس کے لئے ہرممکن قدم اُٹھانے کی ضرورت ہے۔اسی اقدام کے ...

منگلورو میں بی جے پی کارکن نے پولنگ بوتھ کے پاس کیا ہنگامہ - کنداپور میں 'نوٹا' کی مہم زوروں پر

ووٹنگ کے دوران پولنگ بوتھ کے قریب  بی جے پی کارکنوں  کی پہلے پولس پھر صحافیوں کے ساتھ اُس  وقت جھڑپ شروع ہوگئی جب کانگریس امیدوار پدماراج آر پجاری  ایک گھنٹہ تک  ووٹنگ کی قطار میں کھڑے ہونے کے بعد  اپنا ووٹ ڈال کر باہر آرہے تھے۔  واردات  جمعہ صبح کو پیش آئی۔