عمران خان کی گرفتاری کے بعد بگڑے پاکستان کے حالات، پنجاب میں ہزاروں مظاہرین گرفتار، تعلیمی ادارے اور انٹرنیٹ بند، جانئے تازہ حالات، عمران خان قصوروار قرار

Source: S.O. News Service | Published on 11th May 2023, 11:25 AM | عالمی خبریں |

اسلام آباد، 11/مئی (ایس او نیوز/ایجنسی) پا کستان میں حالات فکر انگیز بنے ہوئے ہیں۔ اندیشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ کسی بھی وقت ایمرجنسی کا اعلان ہو سکتا ہے۔ پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان کی گرفتاری کے بعد سے ہی ملک میں حالات کشیدہ ہو گئے تھے اور جگہ جگہ پرتشدد مظاہرے شروع ہو گئے۔ آج جب عدالت نے عمران خان کو توشہ خانہ معاملے میں قصوروار قرار دے دیا اور انھیں ’این اے بی‘ کو 8 دنوں کی ریمانڈ پر بھیج دیا تو عمران خان کے چاہنے والے اور پی ٹی آئی کارکنان مزید برہم ہو گئے۔ پاکستان میں حالات کو قابو میں کرنے کے لیے پولیس بھرپور کوشش کر رہی ہے اور انٹرنیٹ خدمات بھی بند ہیں۔ 

قومی آواز کے مطابق، پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے رات 10 بجے ملک سے خطاب کیا۔ اس دوران انھوں نے سابق وزیر اعظم عمران خان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ انھوں نے کہا کہ ’’عمران کی گرفتاری قانونی ہے۔ ان کے حامیوں نے ملک میں تشدد کیا، عمران کی پارٹی نے گھٹیا حرکت کی۔ سرکاری ملکیت کو نقصان پہنچایا۔ دشمن کی طرح اداروں پر حملے کیے گئے اور عوام کو خطرے میں ڈالا۔‘‘

عمران خان کی گرفتاری کے بعد پنجاب میں پولیس نے مظاہرہ کر رہے تقریباً 1000 پارٹی کارکنان کو گرفتار کر لیا ہے۔۔اسلام آباد پولیس نے جانکاری دی ہے کہ مظاہرین کی فائرنگ میں کانسٹیبل حکیم خان زخمی ہو گئے ہیں۔ علاوہ ازیں پیشاور میں پرتشدد مظاہرہ کے دوران 12 پولیس اہلکاروں کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔

کراچی، اسلام آباد، پیشاور سمیت ملک کے کچھ دیگر شہروں میں بھی تشدد کے واقعات پیش آئے ہیں۔ اب تک 41 افراد کی موت کی خبریں بھی سامنے آ چکی ہیں اور کئی افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

پاکستان میں تشدد کے مدنظر خیبر پختونخواں میں سبھی تعلیمی اداروں کو آئندہ حکم تک بند کر دیا گیا ہے۔ کراچی سے خبر موصول ہو رہی ہے کہ پولیس نے عمران خان کے 23 مزید حامیوں کو گرفتار کیا ہے۔ یہ لوگ تشدد پھیلانے کی کوشش کر رہے تھے اور آنسو گیس کے گولے داغ رہے تھے۔

پی ٹی آئی لیڈر شیریں مزاری نے دعویٰ کیا ہے کہ پارٹی چیف عمران خان کے لاہور واقع زماں پارک میں موجود رہائش گاہ پر چھاپہ ماری ہوئی ہے اور وہاں سے گولی باری کی بھی خبر ملی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ چھاپہ ماری کے وقت عمران خان کی بیوی بشریٰ بی بی گھر میں موجود تھیں، اور ان کے علاوہ صرف گھریلو ملازم تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔